Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 29
(طوفان ختم ہونے کے بعد) انہيں بيت المقدس ميں دفن کرديا? تاريخ الطبري:105/1
آپ کي عمر کے بارے ميں بھي اختلاف ہے? حضرت ابن عباس اور ابو ہريرہ رضي اللہ عنھُم کي روايت سے مرفوع حديث ہے کہ لوح محفوظ ميں ان کي عمر ہزار سال لکھي ہوئي تھي? مسند ا?حمد: 252/1 صحيح ابن حبان (ابن بلبان)41/14‘ حديث:6167اس کے مقابلے ميں تورات کے اس بيان کو اختيار نہيں کيا جاسکتا کہ وہ نو سو تيس سال زندہ رہے? اہل کتاب کا يہ بيان ناقابل قبول ہے کيونکہ يہ اس صحيح بيان کے خلاف ہے جو معصوم نبي (?) سے ہم تک قابل اعتماد طريقے سے پہنچا ہے?
ويسے ان کے قول اور حديث ميں مطابقت بھي پيدا کي جاسکتي ہے? تورات کا بيان، اگر غلطي اور تبديلي سے محفوظ رہ گيا ہو تو اس کا مطلب ہوگا کہ آدم عليہ السلام جنت سے زمين پر آنے کے بعد نوسو تيس شمسي سال زندہ رہے? قمري حساب سے يہ مدت نو سو ستاون سال بنتي ہے? اس ميں تينتاليس سال کي وہ مدت شامل کرلي جائے جو انہوں نے زمين پر آنے سے پہلے جنت ميں گزاري تھي تو کل مدت ہزار سال ہوجائے گي?
حضرت آدم عليہ السلام کي وفات کے بعد ان کے بيٹے شيث عليہ السلام نے ان کے کام (رشد و ہدايت اور تبليغ) کي ذمہ داري اُٹھائي? جب ان کي وفات کا وقت آيا، تو انہوں نے اپنے بيٹے ”انوش“ کے حق ميں وصيت کي? چنانچہ انہوں نے يہ ذمہ داري اُٹھائي? ان کے بعد ان کے بيٹے ”قينن“ پھر ان کے بيٹے ”مہلاييل“ نے يہ منصب سنبھالا? ان کے بارے ميںاہل فارس کا کہنا ہے کہ وہ ہفت اقليم کے بادشاہ تھے? سب سے پہلے انہوں نے درخت کاٹے، شہر بسائے اور بڑے بڑے قلعے تعمير کيے? وہ کہتے ہيں کہ بابل اور سوس (ايران) کے شہر انہوں نے تعمير کيے? انہوں نے ابليس کے لشکروں کو شکست دے کر زمين کے دور دراز علاقوں اور پہاڑوں کي گھاٹيوں ميں منتشر کرديا? انہوں نے بہت سے سرکش جن اور بھوت قتل کيے? ان کا ايک بہت بڑا تاج تھا? وہ لوگوں سے خطاب فرماتے تھے? ان کي حکومت چاليس سال قائم رہي?
ان کي وفات پر ان کے بيٹے ”يرد“ نے ان کا منصب سنبھالا? انہوں نے اپني وفات کے وقت اپنے بيٹے ”خنوخ“ کے حق ميں وصيت کي? مشہور قول کے مطابق انہي کو ”ادريس عليہ السلام“ کہا جاتا ہے?
???
PREVIOUS NEXT

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS