Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 34
(بني اسرائيل:53/17)
وہ انسان کو صدقہ و خيرات، احسان، بھلائي، نيکي کي راہ ميں خرچ کرنے سے روکتا ہے کہ اس سے مال کم ہوجائے گا?اس طرح انسان کو بخل، ہوس ، کنجوسي اور ظلم و ستم کي تعليم ديتا ہے کہ اس سے مال بڑھتا ہے:
”شيطان تمہيں فقيري سے دھمکاتا ہے اور بے حيائي کا حکم ديتا ہے?“ (البقرة:268/2)
وہ شراب، جوئے اور قبر پرستي سے لوگوں کے عقائد و اعمال ميں بگاڑ پيدا کرتا ہے، ان ميں باہمي نفرت کو فروغ ديتا ہے اور اللہ تعالي? کي عبادت سے روک ديتا ہے:
”اے ايمان والو! بات يہي ہے کہ شراب اور جوا اور تھان وغيرہ اور پانسے کے تير يہ سب گندي باتيں ہيں، شيطاني کام ہيں‘ ان سے بالکل الگ تھلگ رہو تاکہ تم فلاح ياب ہو اور شيطان تو يوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذريعے سے تمہارے درميان عداوت اور بغض واقع کرادے اور اللہ تعالي? کي ياد سے اور نماز سے تم کو باز رکھے، سو اب بھي باز آجاؤ?“ (المائدة:91/5)
شيطان انسان کو لباس سے محروم کرکے بے شرمي اور بے حيائي کو فروغ ديتا ہے? آج دنيا ميں شہوت پرستي کا جو سيلاب آيا ہوا ہے اور انسانيت جس شرمندگي سے دوچار ہے وہ شيطاني چال کے انتہائي کامياب ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے? ارشاد باري ہے:
”اے اولاد آدم! شيطان تم کو کسي خرابي ميں نہ ڈال دے جيسا کہ اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے باہر کراديا‘ ان کا لباس بھي اترواديا تاکہ وہ ان کو ان کي شرم گاہيں دکھائے اور وہ اور اس کا لشکر تم کو ايسے طور پر ديکھتا ہے کہ تم انہيں نہيں ديکھتے ہو?“ (الا?عراف:27/7)
? ابليس‘ ابوالشياطين: ابليس تمام شيطانوں کا باپ ہے? ابليس جنوں ميں سے تھا، اپني سرکشي، تکبر اور حسد کي وجہ سے اس کي الگ پہچان بني? ارشاد باري تعالي? ہے:
”سوائے ابليس کے، يہ جنوں ميں سے تھا اس نے اپنے پروردگار کي نافرماني کي?“ (الکھف:50/18)
جن ذي عقل مخلوق ہيں? انسانوں کي طرح جن بھي شريعت کے پابند ہيں? چونکہ يہ آگ سے پيدا کيے گئے ہيں اور ان کے مادي جسم نہيں ہيں اس ليے ہم انہيں ديکھ نہيں سکتے جبکہ وہ ہميں ديکھتے ہيں? جيسا کہ فرمان باري تعالي? ہے:
”وہ اور اس کا لشکر تم کو ايسے طور پر ديکھتے ہيں کہ تم ان کو نہيں ديکھتے ہو?“ (الا?عراف:27/7)
جنوں کي تخليق کے بارے ميں ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والي آگ سے پيدا کيا?“ (الحجر:27/15)
جنوں ميں بھي نيک و بد ہيں? نيک جن شريعت کے پابند اور نيک کاموں ميں سبقت لے جانيکي کوشش کرتے ہيں جبکہ شرير شيطان کے چيلے ہيں اور دوسروں کو گمراہ کرنے ميں مشغول رہتے ہيں? جيسا کہ جنوں کي زباني ارشاد رباني ہے:
PREVIOUS NEXT
Reality Of Poke
Posted by Javed Akhtar
Posted on : Sep 02, 2018

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS