Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 16
طرح کہ اس نے ان کے دلوں ميں وسوسہ ڈالا اور اس کے اچھا ہونے کا احساس دلايا? جيسے کہ اللہ تعالي? کا ارشاد ہے:
”تو شيطان دونوں کو بہکانے لگا تاکہ ان کے ستر کي چيزيں جو ان سے پوشيدہ تھيں کھول دے اور کہنے لگا کا تم کو تمہارے پروردگار نے اس درخت سے صرف اس ليے منع کيا ہے کہ تم فرشتے نہ بن جاؤ يا ہميشہ جيتے نہ رہو?“ (الا?عراف:20/7)
يعني اس نے کہا: اللہ تعالي? نے تمہيں اس سے صرف اس ليے منع کيا ہے کہ تم فرشتے نہ بن جاؤ يا ہميشہ رہنے والے نہ بن جاؤ? يعني اگر تم اسے کھالو گے تو اسيے بن جاؤ گے اور انہيں يقين دلانے کے ليے قسميں کھائيں جيسا کہ ارشاد باري تعالي? ہے: ”اس نے انہيں قسميں کھا کر کہا: ميں يقينا تمہارا خيرا خواہ ہوں?“ (الا?عراف:21/7)
ايک اور آيت ميں ارشاد ہے:
” تو شيطان نے اس کے دل ميں وسوسہ ڈالا (اور) کہا کہ آدم! بھلا ميں تم کو (ايسا) درخت بتاؤں (جو) ہميشہ کي زندگي کا (ثمرہ دے) اور ايسي بادشاہت کہ کبھي زائل نہ ہو?“ (طہ?:120/20)
يہ جو اس نے کہا: ميں آپ کو ايک ايسا درخت بتاؤں گا، جس کو کھانے کے نتيجے ميںآپ ان موجودہ نعمتوں ميں ہميشہ رہنے کے مستحق ہوجائيں گے اور آپ کو ايسي حکومت حاصل ہوجائے گي جو کبھي تباہ ہوگي نہ ختم ہوگي، يہ بات محض دھوکے، فريب اور جھوٹ پر مبني تھي?
ممکن ہے يہ وہي درخت ہو جس کا ذکر حضرت ابو ہريرہ رضي اللہ عنہ کي اس حديث ميں ہے، رسول اللہ ? نے فرمايا: ” جنت ميں ايک درخت ہے، جس کے سائے ميںايک سوار سو سال تک چلتا رہے تو اسے طے نہ کرسکے?“ مسند ا?حمد:469/2
فرمان ال?ہي ہے:
”پس (مردود نے) دھوکا دے کر اُن کو (معصيت کي طرف) کھينچ ہي ليا? جب انہوں نے اس درخت (کے پھل) کو کھا ليا تو ان کے ستر کي چيزيں کھل گئيں اور وہ بہشت کے (درختوں کے) پتے (توڑ توڑ کر) اپنے اوپر چپکانے (اور ستر چھپانے) لگے?“ (الا?عراف:22/7)
اسي کي بابت مزيد فرمايا:
”سو دونوں نے اس درخت کا پھل کھا ليا تو اُن پر ان کي شرم گاہيں ظاہر ہوگئيں اور وہ اپنے (بدنوں) پر بہشت کے پتے چپکانے لگے?“ (طہ?:121/20)
اس ممنوعہ درخت کا پھل آدم عليہ السلام سے پہلے حواءعليھا السلام نے کھايا اور انہيں بھي اس کے کھانے کي ترغيب دي? (واللہ اعلم)
ممکن ہے صحيح بخاري کي اس حديث ميں اسي طرف اشارہ ہو? نبي ? نے فرمايا: ”اگر بني اسرائيل نہ ہوتے تو گوشت کبھي خراب نہ ہوتا، اگر حواءنہ ہوتيں تو کوئي عورت اپنے خاوند کي خيانت نہ کرتي?“
صحيح البخاري‘ ا?حاديث الا?نبيائ‘ باب خلق آدم و ذرية‘ حديث:3330
PREVIOUS NEXT
Be Happy.
Posted by sadaf butt
Posted on : Nov 06, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS