Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 28
حضرت آدم عليہ السلام

آدم عليہ السلام کي وفات اور بيٹے شيث عليہ السلام کو وصيت
”شيث“ کا مطلب ہے ”اللہ کا ديا ہوا تحفہ“ آدم عليہ السلام نے ان کا يہ نام اس ليے رکھا تھا کہ ہابيل کے قتل ہوجانے کے بعد اللہ نے انہيں شيث عطا فرمايا?
محمد بن اسحاق? نے فرمايا: جب آدم عليہ السلام کي وفات کا وقت آيا تو آپ نے اپنے بيٹے ”شيث“ کے حق ميں وصيت کي? انہيں رات اور دن کے اوقات اور ان اوقات ميں ادا کي جانے والي عبادات کي تعليم دي اور انہيں بتايا کہ ايک طوفان آنے والا ہے?
کہتے ہيں کہ آج کل جتنے انسان موجود ہيں ، ان کا نسب شيث عليہ السلام تک پہنچتا ہے? آدم عليہ السلام کے دوسرے بيٹوں کي اولاد ختم ہوچکي ہے? (واللہ اعلم)
جب آدم عليہ السلام فوت ہوئے‘ اس دن جمعہ تھا? فرشتے اللہ کے پاس سے جنت کي خوشبو اور جنت کا کفن لے کر آئے اور ان کے بيٹے اور خليفہ شيث عليہ السلام سے تعزيت کي?
حضرت ابي بن کعب? سے روايت ہے‘ انہوں نے فرمايا: جب آدم عليہ السلام کي وفات کا وقت قريب آيا، انہوں نے اپنے بيٹوں سے فرمايا: ”بيٹو! ميرا جنت کے پھل کھانے کو جي چاہتا ہے?“ وہ تلاش کے ليے نکل کھڑے ہوئے? انہيں سامنے سے فرشتے آتے ملے، جن کے پاس آدم عليہ السلام کا کفن اور خوشبو تھي اور ان کے پاس کلہاڑے، کسياں اور ٹوکرياں بھي تھيں? انہوں نے کہا: ”آدم کے بيٹو! تمہيں کس چيز کي تلاش ہے؟“ يا کہا: ”تم کيا چاہتے ہو اور کہاں جا رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ہمارے والد صاحب بيمار ہيں اور جنت کے ميووں کي خواہش رکھتے ہيں?“ فرشتوں نے کہا: ”واپس چلے جاؤ! تمہارے والد تو فوت ہونے والے ہيں?“ فرشتے جب (آدم عليہ السلام کي روح قبض کرنے کے ليے) آئے تو حواءعليھاالسلام نے انہيں ديکھ کر پہچان ليا? وہ آدم عليہ السلام سے چمٹ گئيں? آدم عليہ السلام نے فرمايا: ”مجھ سے الگ ہوجاؤ، (پہلے بھي) مجھے تمہارے ذريعے سے ہي مصيبت پہنچي تھي? مجھے ميرے رب کے فرشتوں کے ساتھ رہنے دو?“ فرشتوں نے ان کي روح قبض کي، غسل ديا، کفن پہنايا، خوشبو لگائي، آپ کي قبر کھودي اور لحد تيار کي? پھر انہوں نے آدم عليہ السلام کي نماز جنازہ ادا کي، پھر انہيں قبر ميں رکھ کر اوپر سے مٹي ڈال دي? پھر انہوں نے کہا:”آدم کے بيٹو! تمہارے ليے يہي طريقہ ہے?“
مسند ا?حمد:135/5 (موقوفاً علي ابن کعب ?)
حضرت آدم عليہ السلام کہاں دفن ہوئے؟ اس ميں اختلاف ہے? مشہور ہے کہ انہيں ہندوستان (کے پاس سري لنکا) ميں اس پہاڑ کے قريب دفن کيا گيا جہاں انہيں جنت سے اتارا گيا تھا? ايک قول يہ ہے کہ مکہ مکرمہ ميں جبل ا?بي قبيسپر دفن کيا گيا?يہ بھي کہتے ہيں کہ حضرت نوح عليہ السلام نے طوفان کے موقع پر ان کي اور حضرت حواءعليھا السلام کي ميتوں کو ايک تابوت ميں ڈال کر کشتي ميں رکھ ليا تھا? پھر
PREVIOUS NEXT
Gunahon ki Maghfirat
Posted by faisal razzaq
Posted on : Jul 29, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS