Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 22
کے ساتھ پيدا ہونے والي لڑکي سے کريں? تاريخ الطبري:92/1 يعني اس لڑکي سے شادي کرنا جائز نہ تھا، جو لڑکے کے ساتھ پيدا ہوئي ہو?
? قابيل اور ہابيل کا واقعہ:
اللہ تعالي? نے قرآن مجيد ميں فرماياہے:
”اور (اے محمد?!) ان کو آدم کے دو بيٹوں (ہابيل اور قابيل) کے حالات ٹھيک ٹھيک پڑھ کر سنادو دو کہ جب ان دونوں نے (اللہ کي جناب ميں) کچھ نيازيں چڑھائيں تو ايک کي نياز تو قبول ہوگئي اور دوسرے کي قبول نہ ہوئي (تب قابيل، ہابيل سے) کہنے لگا کہ ميں تجھے قتل کردوں گا? اُس نے کہا کہ اللہ پرہيزگاروں ہي کي (نياز) قبول فرمايا کرتا ہے? اور اگر تو مجھے قتل کرنے کے ليے مجھ پر ہاتھ چلائے گا تو ميں تجھ کو قتل کرنے کے ليے تجھ پر ہاتھ نہيں چلاؤں گا‘ مجھے تو اللہ رب العالميں سے ڈر لگتا ہے? ميں چاہتا ہوں کہ تو ميرے گناہ ميں بھي ماخوذ ہو اور اپنے گناہ ميں بھي، پھر (زُمرہ?) اہل دوزخ ميں ہو، اور ظالموں کي يہي سزا ہے? مگر اس کے نفس نے اس کو بھائي کے قتل ہي کي ترغيب دي تو اس نے اسے قتل کرديا اور خسارہ اُٹھانے والوں ميں ہوگيا? اب اللہ نے ايک کوا بھيجا جو زمين کو کريدنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ اپنے بھائي کي لاش کو کيسے چھپائے? کہنے لگا: ہائے افسوس مجھ سے اتنا بھي نہ ہو سکا کہ اس کوے کے برابر ہوتا کہ اپنے بھائي کي لاش چھپا ديتا، پھر وہ پشيمان ہوا?“ (المائدة:31-27/5)
يہاں پر ہم علمائے سلف کے ارشادات کا خلاصہ بيان کريں گے:
متعدد صحابہ کرام رضي اللہ عنھُم سے روايت ہے کہ آدم عليہ السلام ہر لڑکے کي شادي کسي دوسرے لڑکے کے ساتھ پيدا ہونے والي لڑکي سے کرتے تھے? ہابيل نے قابيل کي بہن سے نکاح کرنے کا ارادہ کيا? اور قابيل کي بہن زيادہ خوش شکل تھي، چنانچہ قابيل نے چاہا کہ اس کي شادي ہابيل کي بجائے خود اس سے ہوجائے? آدم عليہ السلام نے اسے حکم ديا کہ ہابيل کو اس سے نکاح کرنے دے? اس نے انکار کرديا تو آدم عليہ السلام نے دونوں کو قرباني کرنے کا حکم ديا? ہابيل بھيڑ بکرياں پالتا تھا، اس نے ايک موٹا تازہ جانور قربان کيا? قابيل نے اپني کھيتي ميں سے نکمي فصل کا ايک گٹھا قرباني کے طور پر پيش کيا? آسمان سے آگ اُتري، اس نے ہابيل کي قرباني کو کھا ليا ليکن قابيل کي قرباني کو چھوڑ ديا? اسے غصہ آگيا? اس نے کہا: ”ميں ضرور تجھے قتل کردوں گا تاکہ تو ميري بہن سے شادي نہ کرسکے? ہابيل نے کہا: اللہ تعالي? پرہيزگاروں سے (قرباني) قبول فرماتا ہے?“ تفسير ابن کثير:43/2‘_44 تفسير سورة المائدة‘ آيت:27
ابو جعفر? نے فرمايا کہ جب وہ دونوں قرباني دے رہے تھے تو آدم عليہ السلام بھي موجود تھے? انہوں نے ديکھا کہ ہابيل کي قرباني قبول ہوگئي ہے، قابيل کي نہيں ہوئي? تب قابيل نے آدم عليہ السلام سے کہا: اس کي قرباني اس ليے قبول ہوئي ہے کہ آپ نے اس کے حق ميں دعا کي تھي اور آپ نے ميرے حق ميں دعا نہيں کي? اس کے بعد اس نے تنہائي ميں ہابيل کو دھمکي دي?
ايک رات ہابيل کو جانور چراتے ہوئے (واپس آنے ميں) دير ہوگئي? آدم عليہ السلام نے اس کے بھائي قابيل کو بھيجا کہ معلوم کرے اُسے کيوں دير ہوئي ہے? وہ گيا تو اسے ہابيل مل گيا? اس نے کہا: تيري
PREVIOUS NEXT
Sanam Baloch
Posted by hina raheel
Posted on : Jul 09, 2018

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS