Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 18
عليہ السلام کو جنت سے زمين پر اتارا تو آپ کو ہرچيز بنانا سکھايا اور جنت کے کچھ پھل عطا فرمائے? تمہارے يہ (زميني) پھل، جنت کے پھلوں ميں سے ہيں? فرق يہ ہے کہ ان ميں تبديلي آتي ہے? (خراب بھي ہوجاتے ہيں) اور اُن ميں تبديلي نہيں آتي?“
مصنف عبدالرزاق و المستدرک للحاکم:543/2 حديث: 3996
حضرت عبداللہ بن عباس رضي اللہ عنہ سے روايت ہے کہ آدم عليہ السلام نے زمين پر سب سے پہلے جو کھانا کھايا وہ يہ تھا کہ جبريل عليہ السلام ان کے پاس گندم کے سات دانے لائے? آدم عليہ السلام نے فرمايا: يہ کيا ہے؟ جبريل عليہ السلام نے فرمايا: يہ اسي درخت کا پھل ہے جس سے آپ کو منع کيا گيا تھا اور آپ نے کھا ليا تھا? انہوں نے فرمايا: ميں اس کا کيا کروں؟ فرمايا: اسے زمين ميں بو ديجيے? انہوں نے بوديے? ان ميں سے ہر ايک دانے کا وزن (موجودہ دور کے) ايک لاکھ دانوں سے زيادہ تھا? وہ اُگ آئے? (وقت آنے پر) انہيں کاٹا، گاہا، بھس سے دانے الگ کيے گئے، پھر انہيں پيسا اور گوندھا، پھر اس (آٹے) کي روٹي پکائي، پھر کھائي? اس طرح انہيں بہت محنت اور مشقت کے بعد کھنا ملا? اس آيت مبارکہ ميں اسي کي طرف اشارہ ہے:
”ايسا ہرگز نہيں ہونا چاہيے کہ وہ (شيطان) تمہيں جنت سے نکلوادے، پھر تمہيں سخت مشقت برداشت کرني پڑے?“ (طہ?: 117/20) يہ روايت ہميں نہيں ملي?
? حضرت آدم عليہ السلام کي توبہ: اللہ تعالي? نے جب انہيں جنت اور راحت و سکون والي جگہ سے نکال کر مشقت اور محنت والي زندگي مہيا کي تو انہيں اپني غلطي کا احساس ہوا اور وہ اللہ کي طرف متوجہ ہوئے جس کا ذکر اللہ تعالي? نے قرآن مجيد ميں يو ں فريامايا ہے:
”کيا ميں نے تم کو اس درخت (کے پاس جانے) سے منع نہيں کيا تھا اور جتا نہيں ديا تھا کہ شيطان تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے? دونوں عرض کرنے لگے کہ پروردگار! ہم نے اپني جانوں پر ظلم کيا اور اگر تو ہميں نہيں بخشے گا اور ہم پر رحم نہيں کرے گا تو ہم تباہ ہوجائيں گے?“ (الا?عراف:23/7)
آدم عليہ السلام نے يہ کلمات اللہ تعالي? سے ہي سيکھے تھے جيسا کہ قرآن مجيد ميں اس کي وضاحت ہے:
”پھر آدم نے اپنے پروردگار سے کچھ کلمات سيکھے?“ (ابقرة:37/2)
ان الفاظ ميں اپني غلطي کا اعتراف ہے‘ اللہ کي طرف توجہ ہے‘ اس کے سامنے عجز و نياز اور تذلل کا اظہار ہے اور اس مشکل گھڑي ميں اللہ تعالي? کي طرف محتاجي کا اقرار ہے? آدم عليہ السلام کي اولاد ميں سے جس شخص کو يہ راز سمجھ ميں آگيا، اس کي دنيا بھي سنور جائے گي اور آخرت بھي?
PREVIOUS NEXT

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS