حضرت آدم عليہ السلام
اولاد آدم عليہ السلام اور قصہ ہابيل و قابيل اللہ تعالي? نے حضرت آدم اور حواءعليہما السلام کو کثير اولاد عطا فرمائي? سورہ? نساءميں اس واقعے کو بيان کرتے ہوئے فرمايا: ”لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ايک جان سے پيدا کيااور اسي سے اُس کا جوڑا بنايا? پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد و عورت (پيدا کرکے روئے زمين پر) پھيلا ديے اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کو تم اپني حاجت براري کا ذريعہ بناتے ہو اور قطع رحمي (سے بچو?) کچھ شک نہيں کہ اللہ تمہيں ديکھ رہا ہے?“ (النسائ:1/4) نيز فرمايا: ” اور جب تمہارے پروردگار نے بني آدم سے يعني ان کي پيٹھوں سے اُن کي اولاد نکالي تو اُن سے خود اُن کے مقابلے ميں اقرار کراليا(يعني ان سے پوچھا کہ) کيا ميں تمہارا پروردگار نہيں ہوں؟ وہ کہنے لگے: کيوں نہيں ہم گواہ ہيں (کہ تو ہمارا پروردگار ہے?“) (الا?عراف:172/7) حضرت عمر بن خطاب رضي اللہ عنہ سے مذکورہ آيت کے متعلق پوچھا گيا تو انہوں نے فرمايا: ميري موجودگي ميں رسول اللہ? سے اس کے متعلق سوال کيا گيا تھا تو آپ نے فرمايا: ”اللہ تعالي? نے آدم عليہ السلام کو پيدا فرمايا پھر ان کي پشت پر اپنا داياں ہاتھ پھيرا اور ان کي اولاد نکالي اور فرمايا: ميں نے انہيں جنت کے ليے پيدا کيا ہے اور يہ جنتيوں والے عمل کريں گے? پھر ان کي پشت پر (دوبارہ) ہاتھ پھيرا اور (مزيد) اولاد ظاہر فرمائي اور ارشاد فرمايا: ميں نے انہيں جہنم کے ليے پيدا کيا ہے اور يہ جہنميوں والے عمل کريں گے?“ ايک آدمي نے کہا: اللہ کے رسول?! تب عمل کس ليے ہے؟ اللہ کے رسول? نے فرمايا: ”جب اللہ تعالي? کسي بندے کو جنت کے ليے پيدا فرماتا ہے تو اسے جنتيوں والے عمل کي توفيق ديتا ہے اور وہ شخص ان کي وجہ سے جنت ميں داخل ہوجاتا ہے اور اللہ تعالي? جب کسي بندے کو جہنم کے ليے پيدا کرتا ہے تو اسے جہنميوں والے اعمال ميں مشغول کرديتا ہے اور وہ شخص ان کي وجہ سے جہنم ميں داخل ہوجاتا ہے?“ سنن ا?بي داود‘ السنة‘ باب في القدر‘ حديث:4703 وجامع الترمذي‘ تفسير القرآن‘ باب و من سورة الا?عراف‘ حديث:3075 وصحيح ابن حبان:14/8 جمہور علماءيہ رائے رکھتے ہيں کہ آدم عليہ السلام کي اولاد سے وعدہ ليا گيا تھا، انہوں نے اس حديث سے بھي استدلال کيا ہے جو حضرت انس بن مالک ? سے مروي ہے کہ نبي ? نے فرمايا: ”قيامت کے دن ايک جہنمي سے کہا جائے گا کہ اگر تيرے پاس پوري دنيا کا مال و دولت ہو تو کيا تو فديہ کے طور پر وہ سب دے دے گا؟ وہ کہے گا: ”ہاں!“ اللہ تعالي? فرمائے گا کہ ميں نے تجھ سے اس سے آسان چيز کا مطالبہ کيا تھا? جب تو آدم عليہ السلام کي پشت ميں تھا، اس وقت ميں نے تجھ سے ايک وعدہ ليا تھا کہ تو ميرے ساتھ |
Sponored Video