Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 25
قابيل کا چہرہ اسي طرف رہتا? اس طرح اسے دوسروں کے ليے عبرت بناديا گيا اور اسے جلدي سزا مل گئي کيونکہ اس نے گناہ کا ارتکاب کيا تھا، سرکشي کي تھي اور اپنے سگے بھائي سے حسد کيا تھا?“
تفسيرابن کثير: 48/2 ‘تفسير سورة المائدة‘ آيت:33
ايک حديث ميں آيا ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمايا: ظلم اور قطع رحمي سے بڑھ کر کوئي گناہ اس لائق نہيں کہ اللہ تعالي? اس کي سزا دنيا ميں بھي دے اور آخرت کا عذاب بھي اس کے مرتکب کے ليے محفوظ رکھے?“
جامع الترمذي‘ صفة القيامة‘ باب في عظم الوعيد علي البغي و قطيعة الرحم‘ حديث: 2511 وسنن ابن ماجہ‘ الزھد‘ باب البغي‘ حديث:4211
اہل کتاب کے پاس جو کتاب ہے اور جسے وہ تورات قرار ديتے ہيں اس ميں لکھا ہے کہ اللہ عزوجل نے اس کي سزا مو?خر کرکے اسے مہلت دي اور وہ عدن کے مشرق ميں ”نود“ کے علاقے ميں جابسا? وہ اسے ”قنين“ کہتے ہيں? اس کا ايک بيٹا ”خنوخ“ ہوا? اور ”خنوخ“ سے ”عندر“ عندر سے ”محاويل“، محاويل سے ”متوشيل“ اور متوشيل سے ”لامک“ پيدا ہوا? سب سے پہلے اس نے خيموں ميں رہائش اختيار کي اور مال جمع کيا? اس کے ہاں ”نوبل“ بھي پيدا ہوا? اس نے سب سے پہلے بين اور بانسري بجائي?
صِلّا کے ہاں ايک بيٹا پيدا ہوا، اس کا نام ”توبلقين“ تھا? سب سے پہلے اس نے تانبا اور لوہے کي چيزيں بنائيں اور اس کے ہاں ايک بيٹي ہوئي جس کانام ”نَع±م?ي“ تھا?
اس ميں يہ بھي مذکور ہے کہ آدم عليہ السلام اپني زوجہ محترمہ کے پاس گئے تو ان کے ہاں ايک بيٹا پيدا ہوا? حواءعليھا السلام نے اس کا نام ”شيث“ رکھا اور فرمايا: ”اللہ نے مجھے ”ہابيل“ کا نعم البدل عطا فرما ديا ہے جسے ”قابيل“ نے قتل کرديا تھا?“ شيث کا ايک بيٹا ”انوش“ تھا?
اہل کتاب کہتے ہيں: جب ”شيث“ کي ولادت ہوئي تو آدم عليہ السلام کي عمر ايک سو تيس سال تھي? آپ اس کے بعد آٹھ سو سال زندہ رہے? جب ”شيث“ کے ہاں ”انوش“ کي ولادت ہوئي تو ان کي عمر ايک سو پينسٹھ سال تھي? وہ اس کے بعد آٹھ سو سات سال زندہ رہے اور ان کے ہاں ”انوش“ کے علاوہ اور بيٹے اور بيٹياں بھي ہوئيں?
”انوش“ کي عمرنوے سال تھي،جب اس کا بيٹا ”قينان“ پيدا ہوا? وہ اس کے بعد آٹھ سو پندرہ سال زندہ رہا اور اس کے ہاں بيٹے اور بيٹياں پيدا ہوئيں? جب ”قينان“ ستر سال کا تھا تو اس کا بيٹا ”مہلاييل“ پيدا ہوا? وہ اس کے بعد آٹھ سو چاليس سال زندہ رہا اور اس کے ہاں بيٹے اور بيٹياں ہوئيں? جب مہلاييل کي عمر پينسٹھ سال کي ہوئي تو اس کے ہاں ”يرد“ پيدا ہوا? وہ اس کے بعد آٹھ سو سال زندہ رہا اور اور اس کے بيٹے اور بيٹياں ہوئيں? جب يرد کي عمر ايک سو باسٹھ سال ہوئي تو ان کا بيٹا ”خنوخ“ پيدا ہوا? وہ اس کے بعد آٹھ سو سال زندہ رہا اور اس کے بيٹے اور بيٹياں ہوئي?جب خنوخ پينسٹھ سال کا ہوا تو اس کا بيٹا ”متوشلخ“ پيدا ہوا? وہ اس کے بعد آٹھ سو سال زندہ رہا اور اس کے بيٹے اور بيٹياں ہوئي? جب متوشلخ ايک سو ستاسي سال کا ہوا تو اس کے ہاں ”لامک“ پيدا ہوا? وہ اس کے بعد سات سو بياسي سال زندہ رہا اور اس
PREVIOUS NEXT
Choo Cha - 'Paisa Yaar N Panga'
Posted by Punjabi Music Videos
Posted on : Sep 17, 2017

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS