Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 10
حضرت آدم عليہ السلام

ابليس کا تکبر اور اس کا انجام بد
اللہ تعالي? نے تمام فرشتوں کو آدم عليہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم ديا تو ابليس نے تکبر ميں آکر سجدے سے انکار کيا اور پھر اپنے اس عمل بد کي انتہائي قبيح دليل بھي پيش کي? اس پر اللہ تعالي? نے اسے ہميشہ کے ليے لعنتي قرار دے ديا?
ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور ہم ہي نے تم کو (ابتدا ميں مٹي سے) پيدا کيا پھر تمہاري شکل و صورت بنائي پھر فرشتوں کو حکم ديا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو? تو (سب نے) سجدہ کيا، سوائے ابليس کے، وہ سجدہ کرنے والوں ميں (شامل) نہ ہوا? (اللہ تعالي? نے) فرمايا: ”جب ميں نے تجھ کو حکم ديا تو کس چيز نے تجھے سجدہ کرنے سے باز رکھا؟ اس نے کہا کہ ميں اس سے افضل ہوں‘ مجھے تونے آگے سے پيدا کيا ہے اور اُسے مٹي سے بنايا ہے?“ (الا?عراف:12-11/7)
امام حسن بصري ? کا ارشاد ہے: ”ابليس نے قياس کيا اورسب سے پہلے اسي نے قياس کيا?“
امام محمد بن سيرين? فرماتے ہيں: ”ابليس نے قياس کيا اور سورج، چاند کي پوجا بھي قياس ہي سے شروع ہوئي?“ تفسير ابن کثير:212/2 تفسير سورة الا?عراف‘ آيت:12
اس کا مطلب يہ ہے کہ اس نے اپنا اور آدم عليہ السلام کا موازنہ کرتے ہوئے، اپنے آپ پر نظر ڈالي تو اسے اپني ذات آدم عليہ السلام سے افضل معلوم ہوئي‘ اس ليے وہ انہيں سجدہ کرنے سے رک گيا? حالانکہ تمام فرشتوں کے ساتھ ساتھ اسے بھي سجدہ کرنے کا حکم ديا گيا تھا? نص کے مقابلے ميں قياس کا کوئي اعتبار نہيں ہوتا اور يہ قياس تو ويسے بھي غلط ہے کيونکہ مٹي آگ سے بہتر اور زيادہ نفع بخش ہے? مٹي ميں پختگي، بردباري، تحمل اور بڑھنے پھولنے کي صفات پائي جاتي ہيں جب کہ آگ ميں جذباتيت، ہلکا پن، جلد بازي اور جلانے کي خصوصيات ہيں?
حضرت آدم عليہ السلام کو يہ شرف بھي حاصل تھا کہ انہيں اللہ تعالي? نے اپنے ہاتھ سے پيدا فرما کر ان ميں اپني روح پھونکي تھي? اسي ليے فرشتوں کو حکم ديا تھا کہ انہيں سجدہ کريں? جيسے ارشاد ہے:
”اور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمايا کہ ميں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ايک بشر بنانے والا ہوں? جب ميں اس کو (صورت انسانيت ميں) درست کرلوں اور اس ميں اپني (بے بہا چيز يعني) روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے ميں گر پڑنا? تو سب کے سب فرشتے سجدے ميں گر پڑے مگر شيطان! تو اس نے سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہونے سے انکار کرديا? (اللہ نے) فرمايا کہ ابليس! تجھے کيا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں ميں شامل نہ ہوا? (اس نے) کہا: ميں ايسا نہيں ہوں کہ انسان کو‘ جسے تونے کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے بنايا ہے‘ سجدہ کروں? (اللہ تعالي? نے) فرمايا:”يہاں سے
PREVIOUS NEXT
Order Your Siddhu Now
Posted by Funny Videos
Posted on : Oct 02, 2017

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS