Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 8
يہ چار انداز سے عزت افزائي ہے? اپنے دستِ مبارک سے پيدا کرنا، اپني روح ڈالنا، فرشتوں کو حکم دينا کہ انہيں سجدہ کريں اور چيزوں کے ناموں کي تعليم دينا? يہي وجہ ہے کہ جب حضرت آدم اور حضرت موسي? عليہ السلام نے ملاءاعلي? ميں ايک دوسرے سے ملاقات کي اور آپس ميں بات چيت کي تو موسي? عليہ السلام نے فرمايا تھا: ”آپ آدم ہيں‘ جنہيں اللہ نے اپنے ہاتھ سے پيدا کيا اور آپ کے اندر اپني روح ڈالي، آپ کو اپنے فرشتوں سے سجدہ کروايا اور آپ کو ہر چيز کے نام سکھائے?“
صحيح البخاري‘ ا?حاديث الا?نبيائ‘ باب وفاة موسي و ذکرہ بعد‘ حديث:3409 و صحيح مسلم‘ القدر‘ باب حجاج آدم و موسي? صلي اللہ عليھما وسلم‘ حديث:2652 و سنن ا?بي داود‘ السنة‘ باب في القدر‘ حديث:4702‘ و اللفظ لہ و جامع الترمذي، حديث: 2134
قيامت کے دن ميدان محشر ميں موجود لوگ بھي آدم عليہ السلام سے بات کرتے ہوئے ان کي يہي صفات بيان کريں گے، جيسے کہ پہلے بيان ہوا اور آئندہ بھي بيان ہوگا?
? سجدہ کرنے والے فرشتوں کا بيان: آدم عليہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم کن فرشتوں کے ليے تھا؟ اس بارے ميں علماءکي دو آراءہيں©:
1 اکثر مفسرين کہتے ہيں کہ يہ حکم تمام فرشتوں کے ليے تھا? آيات کے الفاظ ميں جو عموم پايا جاتا ہے، اس سے اس رائے کي تائيد ہوتي ہے?
2 بعض علماءکا کہنا ہے کہ اس سے مراد صرف زمين کے فرشتے ہيں? ليکن آيات کے سياق و سباق سے پہلے قول کي تائيد ہوتي ہے? اور اس حديث ميں بھي عموم ہے: ”اللہ نے آپ کو اپنے فرشتوں سے سجدہ کروايا?“ (واللہ اعلم)
صحيح البخاري‘ التفسير، باب قول اللہ تعالي? ?وعلَّم آدم الا?سمآءکلھا?‘ حديث: 4476 وصحيح مسلم‘ الايمان‘ باب ا?دني ا?ھل الجنة منزلة فيھا‘ حديث:193
پہلے بيان ہوچکا ہے کہ جب اللہ تعالي? نے فرشتوں کو حکم ديا کہ وہ آدم عليہ السلام کو سجدہ کريں، تو انہوں نے اللہ کے حکم کي تعميل کي? ابليس نے حسد کي وجہ سے آپ سے دشمني رکھتے ہوئے آپ کو سجدہ کرنے سے انکار کرديا? چنانچہ اللہ تعالي? نے اسے اپنے دربار سے نکال ديا اور دھتکار ديا، اس پر لعنت ڈال کر مردود شيطان بنا کر زمين پر اتار ديا?
? حضرت حواءعليھا السلام کي پيدائش: ارشاد باري تعالي? ہے :
”لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ايک جان سے پيدا کيا اور اسي سے اُس کا جوڑا بنايا? پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد و عورت (پيدا کرکے روئے زمين پر) پھيلاديے اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کو تم اپني حاجت براري کا ذريعہ بناتے ہو اور قطع رحمي (سے بچو)? کچھ شک نہيں کہ اللہ تمہيں ديکھ رہا ہے?“ (النسائ:1/4 )
سورہ? اعراف ميں مزيد وضاحت کرتے ہوئے فرمايا:
”وہ اللہ ہي تو ہے جس نے تم کو ايک شخص سے پيدا کيا اور اس سے اس کا ايک جوڑا بنايا تاکہ وہ اس
PREVIOUS NEXT
hit like and share if u agree.
Posted by daud bhatti
Posted on : Jan 31, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS