Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Zulqifal (A.S)
Total Records: 3 - Total Pages: 3 - Current Page: 1
حضرت ذُوالکفل عليہ السلام

قرآن مجيد ميں آپ کا تذکرہ
اللہ تعالي? نے سورہ? انبياءميں حضرت ايوب عليہ السلام کا واقعہ بيان کرنے کے بعد فرمايا:
”اور (اے نبي!) اسماعيل اور ادريس اور ذوالکفل (کو بھي ياد کرو) يہ سب صبر کرنے والے تھے اور ہم نے ان کو اپني رحمت ميں داخل کيا? بلاشبہ وہ سب نيکوکار تھے?“ (الا?نبيائ: 86-85/21)
سورہ? ص? ميں بھي حضرت ايوب عليہ السلام کے واقعہ کے بعد ارشاد ہے:
”اور ہمارے بندوں ابراہيم اور اسحاق اور يعقوب کو ياد کرو جو قوت اور بصيرت والے تھے? ہم نے اُن کو ايک (صفت) خاص (آخرت کے) گھر کي ياد سے ممتاز کيا تھا اور وہ ہمارے نزديک منتخب اور نيک لوگوں ميں سے تھے?اور اسماعيل اور اليسع اور ذوالکفل کو ياد کرو، وہ سب نيک لوگوں ميں سے تھے?“
(ص?: 48-45/38)
قرآن مجيد ميں انبيائے کرام عليہم السلام کے ساتھ اور تعريفي کلمات کے ساتھ آپ کا ذکر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ذوالکفل نبي تھے اور يہي مشہور ہے? بعض علماءکا کہنا ہے کہ آپ نبي نہيں تھے بلکہ ايک نيک آدمي اور انصاف پسند حاکم تھے? علامہ ابن جرير? نے اس مسئلہ ميں توقف فرمايا ہے اور کسي پہلو کو ترجيح نہيں دي?
حضرت مجاہد? سے روايت ہے‘ انہوں نے فرمايا: ”آپ نبي نہيں تھے، بلکہ نيک آدمي تھے? آپ نے اپني قوم کي رہنمائي کي اور ان ميں انصاف کرنے کي ذمہ داري اُٹھائي تھي، اسي ليے وہ ذوالکفل (ذمہ داري اُٹھانے والے) کے نام سے مشہور ہوئے?“
حضرت مجاہد? سے روايت ہے‘ انہوں نے بيان کيا ہے کہ جب حضرت يسع عليہ السلام بوڑھے ہوگئے تو آپ نے فرمايا: ”کتنا اچھا ہو کہ ميں اپنا ايک نائب مقرر کردوں، جو ميري زندگي ميں ان پر حکومت کرے، تاکہ ميں ديکھ لوں کہ وہ کيسے کام کرتا ہے? (اگر مناسب معلوم ہو تو اسے اپني وفات کے بعد کے ليے اپنا نائب مقرر کردوں?“) آپ نے لوگوں کو جمع کرکے فرمايا: ”جو شخص ميري طرف سے عائد کردہ تين ذمہ دارياں قبول کرے گا، ميں اسے اپنا خليفہ مقرر کروں گا? وہ کام يہ ہيں کہ دن کو روزہ رکھے‘ رات کو قيام کرے اور غصہ نہ کرے?“
ايک آدمي، جو ديکھنے ميں بالکل معمولي سا لگتا تھا، اُٹھا اور بولا: ” ميں (ذمہ دارياں قبول کرتا ہوں?“) فرمايا: ” تو دن کو روزہ رکھا کرے گا، رات کو قيام کيا کرے گا اور غصے ميں نہيں آئے گا؟“ اس نے کہا: ”جي ہاں!“ اس دن آپ نے اسے واپس کرديا (اور اپنا خليفہ نامزد نہيں کيا) دوسرے دن آپ نے پھر يہي اعلان فرمايا?سب لوگ خاموش رہے? اُسي آدمي نے اُٹھ کر کہا: ”ميں?“ آپ نے اسے اپنا خليفہ مقرر کرديا?
NEXT

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS