Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Zulqifal (A.S)
Total Records: 3 - Total Pages: 3 - Current Page: 2
ابليس نے کہا: ”مجھے اس (ذوالکفل) سے نبٹنے دو?“ وہ ايک انتہائي بوڑھا فقير بن کر آپ کے پاس اس وقت آيا جب آپ دوپہر کے وقت آرام کرنے کے ليے ليٹ گئے تھے? آپ دن رات ميں صرف ايک بار اس وقت سويا کرتے تھے? اس نے دروازہ کھٹکھٹايا? آپ نے فرمايا: ”کون ہے؟“ اس نے کہا: ”ايک مظلوم ضعيف بوڑھا ہوں?“ آپ نے اُٹھ کر دروازہ کھول ديا اور وہ اپني کہاني سنانے لگا? اس نے کہا: ”ميرا اپني قوم کے لوگوں سے جھگڑا چل رہا ہے? انہوں نے مجھ پر ظلم کيا ہے اور يہ کيا اور يہ کيا“ وہ بات کو طول ديتا چلا گيا حت?ي کہ قيلولے کا وقت گزر گيا اور عدالت ميں جانے کا وقت ہوگيا? آپ نے (بوڑھے سے) فرمايا: ”جب ميں عدالت ميں بيٹھوں گا تو تجھے تيرا حق دلوادوں گا?“
آپ عدالت ميں آکر اپنے مقام پر بيٹھ گئے? آپ نے اِدھر اُدھر ديکھا مگر بوڑھا کہيں نظر نہ آيا? اگلے دن بھي آپ لوگوں کے مقدمات سنتے اور فيصلے کرتے رہے اور اس بوڑھے کا انتظار کرتے رہے ليکن وہ نظر نہ آيا? جب آپ واپس آکر بستر پر قيلولے کے ليے ليٹے، تو وہ آکر دروازہ کھٹکھٹانے لگا? آپ نے فرمايا: ”کون ہے؟“ اس نے کہا: ”وہي مظلوم ضعيف بوڑھا ہوں?“ آپ نے دروازہ کھولا اور کہا: ”ميں نے تجھے کہا نہيں تھا کہ جب ميں عدالت ميں بيٹھوں گا تو ميرے پاس آنا؟“ اس نے کہا: ” وہ بڑے خبيث لوگ ہيں، انہيں جب پتہ چلا کہ آپ عدالت ميں تشريف لے گئے ہيں تو مجھے کہنے لگے: ہم تجھے تيرا حق دے ديں گے? جب آپ نے عدالت برخاست کي، وہ مکر گئے?“ آپ نے فرمايا: ”اب چلا جا جب ميں عدالت ميں جاؤں گا، تب آجانا?“
اس طرح آپ اس دن بھي قيلولہ نہ کرسکے? آپ عدالت ميں گئے اور اس کا انتظار کرتے رہے? ليکن وہ نظر نہ آيا? آپ کے ليے نيند پر قابو پانا مشکل ہوگيا تو آپ نے گھر والوں سے کہا: ”مجھے سخت نيند آرہي ہے? تم کسي کو دروازے کے قريب نہ آنے دينا، ميں ذرا سولوں?“
اس وقت وہ بوڑھا آگيا? دروازے پر موجود آدمي نے کہا: ”پيچھے رہو، پيچھے رہو?“ اس نے کہا: ”ميں کل بھي ان کي خدمت ميں حاضر ہوا تھا اور اپنا مسئلہ پيش کيا تھا?“ آدمي نے کہا: ”ہرگز نہيں، قسم ہے اللہ کي! آپ کا حکم ہے کہ ہم کسي کو قريب نہ آنے ديں?“
جب اس نے ديکھا کہ اس طرح آپ تک پہنچنا مشکل ہے تو ادھر ادھر ديکھا? اسے کمرے ميں ايک روشن دان نظر آيا? وہ اوپر چڑھ کر اس ميں سے کمرے ميں داخل ہوگيا اور اندر سے دروازہ کھٹکھٹانے لگا? آپ کي آنکھ کھل گئي تو (دربان کو) آواز دي: ”اے فلاں! کيا ميں نے تجھے حکم نہيں ديا تھا (کہ اسے کچھ عرصے کے ليے روک لينا?“)
اس نے کہا:” يہ شخص ميري طرف سے نہيں آيا، آپ ہي ديکھيں کہ کدھر سے آيا ہے؟“ آپ نے اُٹھ کر دروازہ ديکھا تو وہ اندر کي طرف سے اسي طرح بند تھا جس طرح آپ نے بند کيا تھا، اس کے باوجود بوڑھا کمرے ميں موجود تھا? تب آپ نے پہچان ليا اور فرمايا: کيا تو اللہ کا دشمن (شيطان) ہے؟“ اس نے کہا: ”ہاں! آپ نے ميري ہر کوشش ناکام بنادي تھي? اس ليے ميں نے آپ کو غصہ ميں لانے کے ليے يہ سب کچھ کيا?“
PREVIOUS NEXT
Simple Mehndi Design
Posted by Mehwish Shahzadi
Posted on : Oct 22, 2015

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS