News / Politics

Ijunoon

1559

راولپنڈی : پاکستان میں ایران کے سفیر ماشاءاللہ شاکری نے پاکستان کو در پیش توانائی کے بحران کے حل کے لئے فوری طور پر انتہائی کم نرخوں پر ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی کی پیش کش کی ہے وہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اراکین چیمبر سے خطاب کر رہے تھے?اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ کاشف شبیر نے ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا? ایران کے سفیر ماشاءاللہ شاکری نے کہا کہ ایران اور پاکستان تاریخی ،ثقافتی اور مذہبی حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں?ایران چائنہ،ترکی،جرمنی کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات موجود ہیں?انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر عملدر آمد کے ضمن میں ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کرتے ہوئے ایرانی علاقہ میں ایک ہزار کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھا دی ہے ? جبکہ دو ہزار کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے پاکستان کی طرف سے انتظار ہے ? گیس پائپ لائن کے منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کو21ملین کیوسک فٹ گیس کی فراہمی کا آغاز ہو جائے گا جس سے پاکستان کو توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی? ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اس وقت بلوچستان میں 39 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے جبکہ گوادر میں 100 میگا واٹ بجلی فراہم کر نے کے لئے جلد ایران اور پاکستان کے مابین معاہدہ طے پا جائے گا?

· 1 Like · Apr 12, 2010 at 07:04
Category: politics
 
News / Entertainment

Ijunoon

1558

· 1 Like · Apr 12, 2010 at 07:04
Category: entertainment
 
News / Health

Ijunoon

1557

· 2 Like · Apr 12, 2010 at 07:04
Category: health
 
News / Science Technology

Ijunoon

1556

· 1 Like · Apr 12, 2010 at 07:04
Category: science-technology
 
News / Politics

Ijunoon

1555

چین نے پاکستان کو توانائی کے شعبے خصوصاً تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی? چین نے یہ یقین دہانی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر اشفاق احمد کی سربراہی میں چین کا دورہ کرنے والے 5 رکنی پاکستانی وفد کو کرائی? 5 رکنی پاکستانی وفد نے دورہ چین کے موقع پر چین کے پلاننگ ڈویژن کے نائب وزیر، پانی کے نائب وزیر، ماحولیاتی تبدیلیوں کے شعبے کے ماہرین، توانائی کے شعبے کی انتظامیہ سمیت چینی پلاننگ ڈویژن کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں? اس موقع پر چینی حکام نے پاکستانی وفد کو چینی پلاننگ ڈویژن کے معاشی ترقی کے حوالے سے اقدامات اور کردار سے آگاہ کیا? توانائی کے شعبے کے انتظامی حکام سے ملاقات میں توانائی کی پچت، توانائی کے متبادل ذرائع اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے تعاون پر سیر حاصل بحث ہوئی? چینی حکام نے پاکستانی وفد کو توانائی کے شعبوں خصوصاً تیل وگیس کے نئے ذخائر کی تلاش اور اس سے منسلک خدمات میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، دونوں ممالک کے وفود میں ہونے والی ملاقاتوں میں عالمی حدت کے حوالے سے درپیش چیلنجز بھی زیر بحث آئے? اس موقع پر پلاننگ کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد نے چینی حکام کو عالمی حدت کے چیلنجز کے اثرات اور ان سے نمٹنے کیلئے پاکستانی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے دونوں ممالک کی واٹر ریسورسز کے حکام نے پاکستانی وفد کو مختلف منصوبہ جات اور علاقوں میں پانی کی تقسیم کے طریقہ کار سے آگاہ کیا اور پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے اور ان کی منتقلی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا?

· 1 Like · Apr 05, 2010 at 11:04
Category: politics
 
News / Politics

Ijunoon

1554

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری پیر کو قومی اسمبلی اورسینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنا تیسرا خطاب کریں گے?

صدر نے منگل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی طلب کیے ہیں اور امکانی طور پر قومی اسمبلی کے اسی اجلاس میں آئینی اصلاحاتی بل یا اٹھارویں ترمیم کی منظوری دے دی جائے گی?

صدر کا پارلیمانی سال کے آغاز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا آئین کے تحت ضروری ہے?

نامہ نگار ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کے خطاب کے اگلے روز یعنی منگل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اہم اجلاس شروع ہوگا جس میں آئینی اصلاحات پر مشتمل اٹھارویں ترمیم کے بل پر بحث ہوگی اور امکانی طور پر اسی اجلاس میں اس کی منطوری دے دی جائے گی?

پارلیمان کی آئینی اصلاحاتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رضا ربانی نے گذشتہ جمعہ کو اٹھارویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا?

اصلاحاتی کمیٹی کا مینڈیٹ فوجی سربراہان کے دور میں متعارف کردہ ترامیم ختم کرکے آئین کو انیس سو تہتر والی شکل میں بحال کرنا ہے?

اٹھارویں ترمیم میں آئین کی ستانوے شقوں میں ترامیم کی تجاویز پیش کی گئی ہیں? جن میں دو ہزار دو میں منظور ہونے والے ایل ایف او، سترہویں آئینی ترمیم، صوبوں سے متعلق کنکرنٹ لسٹ کے خاتمے، صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخواہ رکھنے اور صدر کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اختیار کو واپس لے کر وزیر اعظم کو سونپنے جیسی اہم تجاویز شامل ہیں?

میاں رضا ربانی نے جمعہ کے روز ایوان میں اٹھارویں ترامیم کا بل پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی اور جمہوری پاکستان کی بنیاد کو سامنے رکھتے ہوئے صوابدیدی اختیارات ختم کر کے اداروں کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے?

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اس بل کی ہر شق پر مرحلہ وار بحث کے بعد ایوان کو دو تہائی اکثریت سے اس کی منظوری دینا ہوگی?

ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی سے منظوری کے بعد بل ایوان بالا یعنی سنیٹ بھیجا جائے گا جہاں سے اس کی توثیق کے بعد صدر کے پاس حتمی دستخط کے لیے اسے بھیج دیا جائے گا?

اٹھارویں ترمیم کے مسودے پر پچیس مارچ کو دستخط ہونے تھے لیکن پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے ججوں کی بھرتی کے طریقہ کار اور صوبہ سرحد کے نام پر تحفظات کی وجہ سے اتفاق نہیں ہو سکا تھا?

ججوں کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی میں نواز لیگ کی تجاویز منظور کرنے اور صوبہ سرحد کے نام پر اتفاق کے بعد گذشتہ بدھ کو مسودے پر اتفاق رائے سے دستخط کیے گئے تھے?

· 1 Like · Apr 05, 2010 at 11:04
Category: politics
 
News / Sports

Ijunoon

1553

· 1 Like · Apr 05, 2010 at 11:04
Category: sports
 
News / Entertainment

Ijunoon

1552

· 1 Like · Apr 05, 2010 at 11:04
Category: entertainment
 
News / Health

Ijunoon

1551

· 2 Like · Apr 05, 2010 at 10:04
Category: health
 

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS