iJunoon Archives |2012 | October
Ijunoon
Interrogative Cum Negative Sentances
انگریزی میں، آج بڑی گرمی ہے، کیا نہیں ہے؟ یا "آج سردی نہیں ہے، کیا ہے؟" اس طرح
کے جملے انگریزی میں بہت ہوتے ہیں۔ انہیں
Tag Question کہتے ہیں۔ یہ جملے کے آخر میں چھوٹے سے سوالیہ شکل میں رہتے ہیں۔ اگر
جملہ سادہ ہوتا ہے تو، Tag Question منفی
ہوتا ہے۔ جیسے ?It's hot today, isn't it (نیز دیکھئے جملے 28,26) اور اگر جملہ منفی
ہوتا ہے تو Tag Question سادہ ہوتا ہے جیسے
?It is not cold today, is it( نیز دیکھئے جملے 30,27)
جملے کے پہلے حصے میں معاون فعل (helping verb) کے ساتھ not الگ یا ملا ہوا، دونوں
استعمال ہوتے ہیں جیسے: is not, isn't مگر
Tag Question میں isn't وغیرہ مختصر شکل میں ہی تسلیم شدہ ہیں اور عام طور پر وہی اچھے
سمجھے جاتے ہیں۔ ہماری بات کو وضاحت
سے سمجھنے کے لئے پہلے مندرجہ ذیل جملوں پر غور کریئے۔
24- | آج بڑی گرمی ہے، کیا نہیں ہے؟ | ?It is very hot today, isn't it |
25- | وہ انگریز ہیں یا نہیں؟ | ?They are English, aren't they |
26- | تم خوش نہیں تھے، کیا خوش تھے؟ | ?You weren't pleased, were you |
27- | کل اتوار ہوگا یا، نہیں ہوگا؟ | ?It will be Sunday tommorrow, won't it be |
28- | ہم جلدی تیار ہوجائیں گے، نہیں ہوں گے؟ | ?We'll be ready soon, won't we be |
29- | کل 20 فروری نہیں ہوگی، ہوگی کیا؟ | ?It is not 20th February tommorrow, is it |
30- | کل میں تمہارے ساتھ نہیں جاؤں گا، کیا جاؤں گا؟ | ?I won't be with you tommorrow, will I be |
31- | تم نے بانگِ درا پڑھی، کیا نہیں؟ | ?You have read Bangi Dera, haven't you |
32- | تم نے اپنا کام ختم کر لیا تھا، نہیں کیا تھا کیا؟ | ?You had finished you work, hadn't you |
33- | تم میرے لئے کتاب نہیں ڈھونڈ سکے، کیا ڈھونڈ سکے؟ | ?You couldn't find the book for me, could you |
34- | ندا کو دیر سے نہیں سونا چاہئے، چاہئے کیا؟ | ?Nida shouldn't go to bed late, should she |
35- | مسعود کو 12 بجے تک ضرور انتظار کرنا چاہئے، نہیں کرنا چاہئے؟ | ?Masood must wait till 12 o'clock mustn't he |
36- | اس نے انگریزی نہیں سیکھی، سیکھی ہے کیا؟ | ?She hasn't learn't English, has she |
37- | تم انگریزی بول سکتے ہو، نہیں بول سکتے کیا؟ | ?You can speak English, can't you |
38- | بڑے آدمی وقت ضائع نہیں کرتے، کرتے ہیں کیا؟ | ?Great men don't waste their time, do they |
ںوٹ: چند ایک مختصر شکلیں (Short Form) جو اکثر استعمال کی جاتی ہیں۔
do+not = don't | does+not = doesn't | did+not = didn't |
is+not = isn't | are+not = aren't | was+not = wasn't |
were+not = weren't | has+not = hasn't | have+not = haven't |
had+not = hadn't | will+not = won't | shall+not = shan't |
can+not = can't | must+not = mustn't | could+not= couldn't |
need+not = needn't | would+not = wouldn't | should+not = shouldn't |
Ijunoon
Negative Sentance
اب غور کیجئے کہ انکاریہ (منفی) جملے کیسے بنتے ہیں؟ جملے میں، shall, should, can,
could, may, might, do, did, is, am, are, was, were, has, have, had, will, would
وغیرہ helping verbs کے ساتھ not لگایا جاتا ہے اس سے منفی جملے بنتے ہیں۔
لکھنے میں shall not, should not, would not, do not, did not, were not, have not,
cannot, will not وغیرہ استعمال کئے جاتے ہیں لیکن بولنے میں ان کو مختصر طور پر استعمال
کیا جاتا ہے۔ do not وغیرہ بھی اور don't بھی۔ آئیے ان کی مشق کریں۔
1- | میں نہیں جانتا۔ | .I do not know |
2- | میں کچھ نہیں پوچھتا۔ | .I don't ask anything |
3- | وہ یہاں نہیں آئی۔ | .She does not come here |
4- | وہ چائے بنانا نہیں جانتی۔ | .She doesn't know how to make tea |
5- | کل وہ بس چھوڑنے سے نہ رہا۔ | .He did not miss the bus yesterday |
6- | ہم نے یہ خبر نہیں سنی ہے۔ | .We haven't heard this news |
7- | آج سردی نہیں ہے۔ | .It's not cold today |
8- | وہ عورت شادی شدہ نہیں ہے۔ | .She isn't married |
9- | آج ہم تاخیر سے نہیں ہیں۔ | .We are not late today |
10- | وہ لاہور میں نہ تھی۔ | .She wasn't in Lahore |
11- | ہم تقریر میں حاضر نہیں تھے۔ | .We didn't attend the lecture |
12- | اس کے لڑکے نہیں ہے۔ | .She doesn't have a son |
13- | مجھے خط نہیں ملا۔ | .I didn't get the letter |
14- | ان کے پاس کار نہیں تھی۔ | .They didn't have a car |
15- | گھبراؤ نہیں والد صاحب ناراض نہیں ہوں گے۔ | .Don't worry, father won't be angry |
16- | والد صاحب کل گھر پر نہیں ہوں گے۔ | .Father won't be at home tommorrow |
17- | ہمیں کل دیر نہیں ہوگی۔ | .We shan't (shall not) be late tommorrow |
18- | میں موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا۔ | .I can't ride a motor cycle |
19- | آپ کو اپنی کار فٹ پاتھ پر نہیں چلانی چاہئے۔ | .You must not take the car on the foothpath |
20- | میں پرسوں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ | .I couldn't reach in time day before yesterday |
21- | آپ کو وہاں جانے کی ضرورت نہیں۔ | .You needn't go there |
22- | اگر آپ نے اسے بتایا نہ ہوتا تو وہ نہ جانتی۔ | .If you hadn't told her, she couldn't have known |
23- | اب ہمیں اپنی دکان بند نہیں کرنی چاہئے، کیا کرنی چاہئے؟ | ?Now we shouldn't close our shop, should we |
1- | میں نہیں جانتا۔ | .I do not know |
2- | میں کچھ نہیں پوچھتا۔ | .I don't ask anything |
3- | وہ یہاں نہیں آئی۔ | .She does not come here |
4- | وہ چائے بنانا نہیں جانتی۔ | .She doesn't know how to make tea |
5- | کل وہ بس چھوڑنے سے نہ رہا۔ | .He did not miss the bus yesterday |
6- | ہم نے یہ خبر نہیں سنی ہے۔ | .We haven't heard this news |
7- | آج سردی نہیں ہے۔ | .It's not cold today |
8- | وہ عورت شادی شدہ نہیں ہے۔ | .She isn't married |
9- | آج ہم تاخیر سے نہیں ہیں۔ | .We are not late today |
10- | وہ لاہور میں نہ تھی۔ | .She wasn't in Lahore |
11- | ہم تقریر میں حاضر نہیں تھے۔ | .We didn't attend the lecture |
12- | اس کے لڑکے نہیں ہے۔ | .She doesn't have a son |
13- | مجھے خط نہیں ملا۔ | .I didn't get the letter |
14- | ان کے پاس کار نہیں تھی۔ | .They didn't have a car |
15- | گھبراؤ نہیں والد صاحب ناراض نہیں ہوں گے۔ | .Don't worry, father won't be angry |
16- | والد صاحب کل گھر پر نہیں ہوں گے۔ | .Father won't be at home tommorrow |
17- | ہمیں کل دیر نہیں ہوگی۔ | .We shan't (shall not) be late tommorrow |
18- | میں موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا۔ | .I can't ride a motor cycle |
19- | آپ کو اپنی کار فٹ پاتھ پر نہیں چلانی چاہئے۔ | .You must not take the car on the foothpath |
20- | میں پرسوں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ | .I couldn't reach in time day before yesterday |
21- | آپ کو وہاں جانے کی ضرورت نہیں۔ | .You needn't go there |
22- | اگر آپ نے اسے بتایا نہ ہوتا تو وہ نہ جانتی۔ | .If you hadn't told her, she couldn't have known |
23- | اب ہمیں اپنی دکان بند نہیں کرنی چاہئے، کیا کرنی چاہئے؟ | ?Now we shouldn't close our shop, should we |
Ijunoon
Miscellaneous Interrogative Words
سوالیہ جملے کی بناوٹ کو دہرائیے۔ اب what اور where وغیرہ لفظوں کے ساتھ shall, would,
should, were, has, had, is, are, am, was, will, وغیرہ معاون فعل helping verb کو
اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے۔ ان سے اکیلے بھی سوالیہ جملے بنتے ہیں۔ یہ بات آپ سابقہ
اسباق میں پڑھ چکے ہیں۔ اب پھر دہرا لیجئے۔
1- | کیا ہوا؟ | ? What happened |
2- | کیا آپ نے مجھے بلایا تھا؟ | ? Had you asked for me |
3- | میں جاؤں؟ | ? May I go |
4- | میں بھی چلوں؟ | ? May I accompany you |
5- | کیا تم آرہے ہو؟ | ? Are you coming |
6- | میں لاؤں؟ | ? Should I bring it |
7- | آپ کا اسمِ گرامی؟ | ? What’s your good name |
-8 | مزاج کیسے ہیں؟ | ? How are you |
9- | سمجھے؟ | ? Did you understand |
10- | جی نہیں سمجھا۔ | .No, I didn’t understand |
11- | کیا مینجر اندر ہیں؟ | ? Is the Manager in |
12- | کون ہے؟ | ? Who is it |
13- | کیا ہے؟ | ? What’s the matter |
14- | دانش کہاں ہے؟ | ? Where is Danish |
15- | تم کہاں تھے؟ | ? Where were you |
16- | کب آئے؟ | ? When did you come |
17- | شروع کریں؟ | ? Do/ shall we begin |
18- | ایک کام کرو گے؟ | ? Will you do one thing |
19- | کیا آج چھٹی ہے؟ | ? Is it holiday today |
20- | تمہیں معلوم ہے؟ | ? Do you know |
21- | کیا وجہ ہے؟ | ? What’s the reason |
22- | کیا معاملہ ہے؟ | ? What’s the matter |
23- | تم جاؤ گے نہیں؟ | ? Won’t you go |
24- | کیا گڑ بڑ ہے؟ | ? What’s the trouble |
25- | کیا جھگڑا ہے؟ | ? What’s the quarrel about |
26- | آپ ناراض ہیں کیا؟ | ? Are you angry |
27- | اہل و عیال بخریرت ہیں؟ | ? How is the family |
28- | کیا فرمایا؟ | ? What did you say |
29- | میں آپ کی کیا خدمت کروں؟ | ? What can I do for you |
30- | کیسے تکلیف کی؟ | ? What brings you here |
31- | آپ کا کیا مشورہ ہے؟ | ? What’s your opinion |
32- | کیا اس کے پاس کار ہے؟ | ? Has he got a car |
33- | آپ کو مجھ سے کچھ کام ہے؟ | ? Have you any business with me |
34- | کون آرہا ہے؟ | ? Who’s coming |
35- | رات کھانے میں کیا لیا تھا؟ | ? What was the menu for dinner |
36- | اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ | ? What difference does that make |
37- | یہ کس کا ٹیلیفون نمبر ہے؟ | ? Whose telephone number is this |
38- | آپ کب سوتے ہیں؟ | ? When do you go to bed |
39- | ہم کہاں ملیں گے؟ | ? Where shall we meet |
40- | تم واپس کیسے آئے؟ | ? How have you come back |
41- | تم نے پڑھنا کیوں چھوڑ دیا؟ | ? Why have you dropped your studies |
42- | آپ کیا ڈھونڈ رہے ہو؟ | ? What are you looking for |
43- | آپ کے کیا حال چال ہیں؟ | ? How are you |
44- | اب آپ کی والدہ کیسی ہیں؟ | ? How is your mother now |
45- | آپ کیسے ہیں؟ | ? How do you do |
46- | بچے کیسے ہیں؟ | ? How are the children |
47- | یہاں سب سے اچھا ہوٹل کونسا ہے؟ | ? Which is the best hotel here |
48- | آج اس کی حالت کیسی ہے؟ | ? How is he/she today |
49- | یہ صاحب کون ہیں؟ | ? Who’s this gentleman |
50- | یہ کیا ہے؟ | ? What’s it |
51- | ساجد کہاں ہے؟ | ? Where is Sajid |
52- | آپ نے میرے کپڑے کہاں رکھے ہیں؟ | ? Where have you kept my clothes |
53- | کیا خبر ہے؟ | ? What's the news |
54- | آپ کیا کرتے ہیں؟ | ? What's your occupation |
55- | اب کب ملاقات ہوگی؟ | ? When shall we meet again |
56- | آپ ہمارے یہاں کب آئیں گے؟ | ? When do I see you again |
57- | تمہاری عمر کیا ہے؟ | ? How old are you |
58- | تم ان سے کب ملو گے؟ | ? When will you see him ? / them |
59- | اس کوٹ میں آپ کا کیا صرف ہوا؟ | ? How much did this coat cost you |
60- | آپ یہاں کب سے ہیں؟ | ? How long have you been here |
61- | کتنا وقت صرف ہوگا؟ | ? How long will it take |
62- | آپ کیوں تکلیف کرتے ہیں؟ | ? Why do you trouble yourself |
63- | آپ پہلے کیوں نہیں گئے؟ | ? Why did you not go earlier |
64- | سڑک کیوں بند ہے؟ | ? Why is the road closed |
65- | آج کون سی فلم لگی ہے؟ | ? What movie is on today |
Ijunoon
Points To Remember
Which اور Who ان دونوں لفظوں کے فرق کو سمجھئے Who کا مطلب ہے کون اور Which کا مطلب ہے کونسا، کونسی Who انسانوں کے لئے استعمال ہوتا ہے اور Which جانوروں اور بے جان چیزوں کے لئے۔ اس بات کو آپ نیچے کی مثالوں سے اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔
| 1- | وہاں کون ہے؟ | Who’s there? | Who: |
| 2- | پشاور کون گیا؟ | Who went to Peshawar? | |
| 3- | یہاں کون آئے گا؟ | Who will come here? | |
| 1- | میز پر کونسی کتاب رکھی ہے؟ | Which book is on the table? | Which: |
| 2- | کونسی کتاب میری ہے؟ | Which book is mine? | |
| 3- | میری پینسل کون سی ہے؟ | Which is my pencil? | |
| 4- | آپ کا کونسا کتا ہے؟ | Which is your dog? | |
| Who اور Which کے ایک معنی اور بھی ہیں "جو" لیکن اصول وہی ہیں۔ انسانوں کے لئے Who اور بے جان اور جانوروں کے لئے Which "جو" جیسے: | |||
| 1- | میں اس لڑکی سے ملا جو مانیٹر ہے۔ | I met the girl who is monitor. | |
| 2- | وہ لڑکی جو پیانو بجا رہی ہے میری بہن ہے۔ | The girl, who is playing the piano, is my sister. | |
| 3- | جو کتاب تم چاہتے ہو چھانٹ لو۔ | Select the book, which you want. | |
| 4- | میں نے وہ چیزیں لے لیں ہیں جن کی مجھے ضرورت تھی۔ | I have taken the things, which I needed. | |
Ijunoon
Why
G | ||||
کیوں Why | ||||
16- | س: | آپ روزانہ دودھ کیوں پیتے ہیں؟ | Why do you drink milk daily? | Q: |
ج: | اپنی صحت بنائے رکھنے کے لئے۔ | To maintain good health. | A: | |
17- | س: | سعدیہ کی استانی اتنی سخت کیوں ہے؟ | Why is Sadia’s teacher too strict? | Q: |
ج: | اس لئے کہ وہ اپنی طالبت کی ترقی چاہتی ہے۔ | It is, because she is interested in the progress of her students. | A: | |
18- | س: | تم یہاں کیوں بیٹھے ہو؟ | Why are you sitting here? | Q: |
ج: | میں اپنے دوست محسن کا انتظار کر رہا ہوں۔ | I ‘am waiting for my friend Mohsin. | A: | |
19- | س: | تم نے اپنی والدہ کو خط کیوں نہیں لکھا؟ | Why didn’t you write a letter to your mother? | Q: |
ج: | کیونکہ مجھے فرصت نہیں ملی۔ | Because I didn’t have time. | A: | |
Ijunoon
Where
F | ||||
کہاں Where | ||||
10- | س: | آپ کہاں کام کرتے ہیں؟ | Where do you work? | Q: |
ج: | میں ایک سرکاری دفتر میں کام کرتا ہوں۔ | I work in a government office. | A: | |
11- | س: | آپ کتابیں کہاں سے خریدتے ہیں؟ | From where do you buy the books? | Q: |
ج: | میں اپنی کتابیں رابعہ پبلشرز اردو بازار لاہور سے خریدتا ہوں۔ | From M/s Rabia publishers Urdu Bazar Lahore. | A: | |
12- | س: | آپ کی رہائش کہاں ہے؟ | Where’s your residence? | Q: |
ج: | میری رہائش ماڈل ٹاؤن میں ہے۔ | In Model Town. | A: | |
13- | س: | آپ نے یہ سوٹ کہاں سے خریدا؟ | From where did you buy your suit? | Q: |
ج: | میں نے اسے خانز پلیس سے خریدا۔ | From Khan’s Place. | A: | |
14- | س: | تم اب کہاں جاؤ گے محسن؟ | Where will you go now, Mohsin? | Q: |
ج: | میں اپنے گھر لوٹوں گا۔ | I’ll go back to my place. | A: | |
15- | س: | میں کہاں اتر سکتا ہوں؟ | Where can I get down? | Q: |
ج: | آپ ریواز گارڈن اتر سکتے ہیں۔ | You can get down at Rewaz Garden. | A: | |
Ijunoon
When
E | ||||
کب When | ||||
| 6- | س: | تم اپنا سبق کب دہراتے ہو؟ | When do you revise your lesson? | Q: |
ج: | سویرے۔ | In the morning. | A: | |
7- | س: | تم ہمارے یہاں کب آرہے ہو؟ | When are you coming to us? | Q: |
ج: | سچ کہوں، تو تب ہی آؤں گا جب وقت ملے گا۔ | To be frank, I shall only come, when I get time. | A: | |
8- | س: | تم ندیم سے کب ملے؟ | When did you meet Nadeem? | Q: |
ج: | میں اس سے پچھلے ہفتہ ملا تھا، جب وہ لاہور آیا تھا۔ | It was last Saturday, when he came to Lahore. | A: | |
9- | س: | تم کام کب ختم کرو گے؟ | When will you finish with your work? | Q: |
ج: | میں اسے پندرہ دن میں ختم کرلوں گا۔ | I’ll finish it within a fifteen nights. | A: | |
Ijunoon
Which
D | ||||
کونسا Which | ||||
| 1- | س: | تم نے کونسا گانا پسند کیا علی کا یا نسرت کا؟ | Which song did you prefer-Ali’s or Nusrat’s? | Q: |
ج: | مجھے وہی پسند ہے جو تمہیں پسند ہے۔ | I like what you have liked. | A: | |
| 2- | س: | تم کونسی کتاب پڑھ رہے ہو؟ | Which book are you reading? | Q: |
ج: | میں ناول پڑھ رہا ہوں جو تم سے کل مانگ کر لایا تھا۔ | It’s the novel, which I borrowed from you yesterday. | A: | |
| 3- | س: | تمہاری پسندیدہ کتاب کونسی ہے؟ | Which is your favourite book? | Q: |
ج: | میری پسندیدہ کتاب قرآن پاک ہے۔ | My favourite book is Holly Quran. | A: | |
| 4- | س: | تم اتوار کو کونسی فلم دیکھو گے؟ | Which film will you see on Sunday? | Q: |
ج: | میں "کھلونا" دیکھوں گا۔ | I might see “Khilona”. | A: | |
| 5- | س: | آپ کونسی گاڑی سے راولپنڈی جائیں گے؟ | By which train you will go to Rawalpindi? | Q: |
ج: | میں خیبر میل سے راولپنڈی جاؤں گا۔ | I shall go to Rawalpindi by Khayber Mail. | A: | |
Ijunoon
Which When Where Why
آپ گذشتہ سبق میں What, Who, How لفظوں کا استعمال کرنا دیکھ چکے ہیں۔ اب یہاں پر When, Where, Which اور Why کا استعمال سیکھئے۔ Which کا استعمال عام طور پر بے جان چیزوں کے لئے کیا جاتا ہے۔ When وقت بتاتا ہے۔ اور Where سے جگہ کا پتہ چلتا ہے۔ اسی طرح Why وجہ بتاتا ہے۔ ان سب لفظوں کے استعمال کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ان کے ساتھ do, did یا کوئی اور helping verb ضرور لگانا پڑتا ہے۔






Sponored Video