Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Essa (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 20
قبروں سے نکل آتے تھے? اس لفظ ميں اشارہ ہے کہ يہ واقعہ متعدد بار پيش آيا? ”اور جب ميں نے بني اسرائيل کو تم سے باز رکھا، جب تم ان کے پاس دليليں لے کر آئے تھے، پھر ان ميں جو کافر تھے، انہوں نے کہا تھا: يہ تو کھلے جادو کے سوا کچھ نہيں?“ اس سے مراد وہ واقعہ ہے جب دشمنوں نے آپ کو سولي دينے کا ارادہ کيا تو اللہ تعالي? نے آپ کو ان کے درميان سے زندہ سلامت اُٹھا ليا اور وہ آپ کا بال بھي بيکا نہ کرسکے? ”اور جب ميں نے حواريوں کو وحي کي کہ تم مجھ پر اور ميرے رسول پرايمان لاؤ? انہوں نے کہا: ہم ايمان لائے اور آپ گواہ رہيے کہ ہم پورے فرماں بردار ہيں?“ وحي سے مراد الہام ہے يا رسول کے واسطے سے ان تک وحي پہنچا کر اسے قبول کرنے کي توفيق دينا ہے? يہ بھي حضرت عيسي? عليہ السلام کے ليے اللہ کا ايک انعام تھا کہ آپ کو مخلص ساتھي ميسر آئے جو آپ کے ساتھ مل کر لوگوں کو توحيد کي دعوت ديتے تھے? حضرت محمد? پر بھي يہ احسان ہوا، ارشاد باري تعالي? ہے:
”وہي تو ہے جس نے تم کو اپني مدد سے اور مسلمانوں (کي جمعيت) سے تقويت بخشي اور اُن کے
دلوں ميں اُلفت پيدا کردي? اگر تم دنيا بھر کي دولت خرچ کرتے، تب بھي اُن کے دلوں ميں اُلفت
پيدا نہ کر سکتے مگر اللہ ہي نے اُن ميں اُلفت ڈال دي? بے شک وہ زبردست (اور) حکمت والا
ہے?“ (الا?نفال: 63'62/8)
مزيد ارشاد الہ?ي ہے:
”اور وہ (عيسي?) انہيں لکھنا (پڑھنا) اور دانائي اور تورات اور انجيل سکھائيں گے اور بني اسرائيل کي
طرف پيغمبر (ہوکر جائيں گے اور کہيں گے) کہ ميں تمہارے پروردگار کي طرف سے نشاني لے کر آيا
ہوں‘ وہ يہ کہ تمہارے سامنے مٹي کي مورت بہ شکل پرندہ بناتا ہوں? پھر اس ميں پھونک مارتا ہوں تو
وہ اللہ کے حکم سے (سچ مچ) پرندہ ہو جاتا ہے اور اندھے اور ابرص کو تندرست کرديتا ہوں اور اللہ
کے حکم سے مُردے ميں جان ڈال ديتا ہوں اور جو کچھ تم کھا کر آتے ہو اور جو اپنے گھروں ميں جمع
رکھتے ہو سب تم کو بتا ديتا ہوں? اگر تم صاحب ايمان ہو تو ان باتوں ميں تمہارے ليے (اللہ کي
قدرت کي) نشاني ہے? اور مجھ سے پہلے جو تورات (نازل ہوئي) تھي اس کي تصديق بھي کرتا ہوں
اور (ميں) اس ليے بھي (آيا ہوں) کہ بعض چيزيں جو تم پر حرام تھيں اُن کو تمہارے ليے حلال
کردوں اور ميں تو تمہارے پروردگار کي طرف سے نشاني لے کر آيا ہوں‘ لہ?ذا اللہ سے ڈرو اور ميرا
کہا مانو، کچھ شک نہيں کہ اللہ ہي ميرا اور تمہارا پروردگار ہے‘ سو اسي کي عبادت کرو‘ يہي سيدھا رستہ
ہے? جب عيسي? نے ان کي طرف سے نافرماني (اور نيت قتل) ديکھي تو کہنے لگے کہ کوئي ہے جو اللہ کا
طرفدار اور ميرا مددگار ہو؟ حواري بولے کہ ہم اللہ کے (طرفدار اور آپ کے) مددگار ہيں? ہم اللہ
پر ايمان لائے اور آپ گواہ رہيں کہ ہم فرمانبردار ہيں? اے پروردگار! جو (کتاب) تونے نازل
فرمائي ہے، ہم اس پر ايمان لے آئے اور (تيرے) پيغمبر کے متبع ہوچکے? تو ہم کو ماننے والوں ميں
لکھ رکھ اور انہوں نے (قتل عيسي? کے بارے ميں ايک) تدبير کي اور اللہ نے بھي (عيسي? کو بچانے
کے ليے) تدبير کي اور اللہ خوب تدبير کرنے والا ہے?“ (آل عمران: 54-48/3)
PREVIOUS NEXT
Painfull Moment
Posted by maleeha bukhari
Posted on : Aug 22, 2018

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS