Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Saleh (A.S)
Total Records: 12 - Total Pages: 12 - Current Page: 10
زمين ميں (جہاں چاہے) چرے اور اس کو کسي طرح کي تکليف نہ دينا ورنہ تمہيں جلد عذاب
آپکڑے گا? مگر انہوں نے اس کي کونچيں کاٹ ڈاليں? تو (صالح نے) کہا کہ اپنے گھروں ميں
تين دن (اور) فائدے اُٹھالو يہ (عذاب کا) وعدہ ہے کہ جھوٹا نہ ہوگا، سو جب ہمارا حکم آگيا تو ہم
نے صالح اور جو لوگ ان کے ساتھ ايمان لائے تھے اُن کو اپني مہرباني سے بچا ليا اور اس دن کي
رسوائي سے (محفوظ رکھا?) بے شک تمہارا پروردگار ہي طاقتور اور زبردست ہے? اور جن لوگوں
نے ظلم کيا تھا، اُن کو ہولناک چيخ (کي صورت ميںعذاب) نے آپکڑا تو وہ اپنے گھروں ميں
اوندھے پڑے رہ گئے? گويا کبھي ان ميں بسے ہي نہ تھے? سن رکھو! کہ ثمود نے اپنے پروردگار سے
کفر کيا اور سن رکھو کہ ثمود پر پھٹکار ہے?“ (ھود: 68-64/11)
سورہ? قمر ميں ان کے عذاب کا تذکرہ اس طرح کيا گيا ہے?
ارشاد باري تعالي? ہے:
”سو (ديکھ لو کہ) ميرا عذاب اور ڈرانا کيسا ہے؟ ہم نے اُن پر (عذاب کے ليے) ايک ہولناک
چيخ بھيجي تو وہ ايسے ہوگئے جيسے باڑ والے کي سوکھي اور ٹوٹي ہوئي باڑ? اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے
ليے آسان کرديا ہے‘ تو کوئي ہے کہ سوچے سمجھے؟“ (القمر: 30,31/54)
ارشاد الہ?ي ہے:
”اور وہ ايک چال چلے اور ہم بھي ايک چال چلے اور اُن کو کچھ خبر نہ ہوئي‘ سو ديکھ لو کہ اُن کي چال کا
انجام کيسا ہوا؟ ہم نے اُن کو اور اُن کي قوم سب کو ہلاک کر ڈالا? اب يہ اُن کے گھر اُن کے ظلم کے
سبب خالي پڑے ہيں? جو لوگ دانش رکھتے ہيں اُن کے ليے اس ميں نشاني ہے اور جو لوگ ايمان
لائے اور ڈرتے تھے ان کو ہم نے نجات دي?“ (النمل: 53-50/27)
جن افراد نے صالح عليہ السلام کو شہيد کرنے کي سازش تيار کي تھي? اللہ تعالي? نے ان پر ان کي قوم سے پہلے ہي عذاب نازل فرما ديا اور ان پر پتھر برسا کر کچل ڈالا اور تباہ کرديا? جب مہلت کا پہلا دن يعني جمعرات کا دن آيا تو ان کے چہرے زرد ہوگئے، جيسے صالح عليہ السلام نے فرمايا تھا? شام ہوئي تو انہوں نے کہا: ”مہلت کا ايک دن تو گزر گيا?“ جب دوسرے دن يعني جمعہ کي صبح ہوئي تو ان کے چہرے سرخ ہوگئے? شام ہوئي تو انہوں نے کہا: ”مہلت کے دو دن گزر گئے?“ جب مہلت کا تيسرا دن آيا يعني ہفتے کي صبح ہوئي تو ان کے چہرے سياہ ہوگئے? شام ہوئي تو انہوں نے کہا: ”(صالح کي کہي ہوئي) مہلت تو ختم ہوگئي? جب اتوار کي صبح ہوئي تو انہوں نے خوشبو لگائي اور تيار ہو کر بيٹھ گئے اور انتظار کرنے لگے کہ ديکھيں کون سا عذاب آتا ہے? انہيں معلوم نہيں تھا کہ ان کے ساتھ کيا سلوک ہونے والا ہے اور ان پر کس طرف سے عذاب آنے والا ہے?
جب سورج طلوع ہوا تو آسمان سے ايک شديد آواز آئي اور نيچے سے زلزلہ آگيا? چنانچہ تمام افراد کي روحيں پرواز کرگئيں، وہ مر کر بے حس و حرکت اور خاموش ہوگئے? وہ اپنے گھروں ميں جيسے بيٹھے تھے، ويسے ہي بيٹھے بيٹھے بے جان اجسام ميں تبديل ہوگئے اور حرکت بھي نہ کرسکے? ان ميں سے صرف ايک
PREVIOUS NEXT
i do not care hahahah
Posted by iJunoon
Posted on : Mar 09, 2018

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS