Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ibraheem (A.S)
Total Records: 54 - Total Pages: 54 - Current Page: 9
قتادہ? نے فرمايا: ”اس آيت کا مطلب يہ ہے کہ تمہارا کيا خيال ہے کہ اللہ تعالي? تمہارے ساتھ کيا معاملہ فرمائے گا‘ جب تم اس کے پاس جاؤگے‘ جبکہ دنيا ميں تم دوسروں کي عبادت کرتے رہے؟“
تفسير ابن کثير‘ 20/7‘ تفسير سورہ? صافات‘ آيت: 87
ابراہيم عليہ السلام نے ان سے يہ بھي فرمايا:
”جب تم ان کو پکارتے ہو تو کيا وہ تمہاري آواز کو سنتے ہيں؟ يا تمہيں کچھ فائدہ دے سکتے ہيں؟ يا
نقصان پہنچا سکتے ہيں؟ انہوں نے کہا: (نہيں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسي طرح کرتے ديکھا
ہے?“ (الشعرائ: 74-72/26)
يعني مخالفين نے تسليم کيا کہ يہ نام نہاد معبود کسي کي پکار نہيں سنتے اور کسي کو نفع يا نقصان نہيں پہنچا سکتے? ان کي پوجا کا سبب اپنے جيسے جاہل بزرگوں کي پيروي اور تقليد ہے? اسي ليے آپ نے ان سے فرمايا:
”تم نے ديکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے، تم بھي اور تمہارے اگلے باپ دادا بھي‘ وہ ميرے دشمن ہيں
ليکن رب العالمين (ميرا دوست ہے?“) (الشعرائ: 77-75/26)
يہ ايک ناقابل ترديد ثبوت ہے کہ بتوں کي الوہيت کا دعوي? باطل ہے کيونکہ ابراہيم عليہ السلام نے ان سے بيزاري کا اظہار فرمايا اور ان کي توہين کي? اگر وہ کسي کا کچھ بگاڑ سکتے تو ضرور آپ کو تکليف پہنچاتے اور اگر کسي پر اثر انداز ہو سکتے تو آپ پر ہوتے?
قوم کے بت پرست لوگوں نے جواباً کہا:
”کيا تم ہمارے پاس (واقعي) حق لائے ہو يا (ہم سے) کھيل (کي باتيں) کرتے ہو؟“
(الا?نبيائ: 55/21)
يعني انہوں نے آپ سے کہا: ”آپ جو کچھ کہہ رہے ہيں، جس طرح آپ ہمارے معبودوں کي توہين کررہے ہيں اور اس کي بنياد پر ہمارے آباءواجداد پر طعن کررہے ہيں، آپ يہ باتيں سنجيدگي سے کررہے ہيں يا يہ محض ايک مذاق ہے؟“ حضرت ابراہيم عليہ السلام نے کہا:
”(نہيں) بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمين کا پروردگار ہے جس نے اُن کو پيدا کيا ہے اور ميں
اس (بات) کا گواہ (اور اسي کا قائل) ہوں?“ (الا?نبيائ: 56/21)
يعني آپ نے فرمايا: ”ميں يہ باتيں انتہائي سنجيدگي سے حقيقت کي بنياد پر کہہ رہا ہوں? تمہارا اصل معبود وہ ہے جس کے سوا کوئي عبادت کا مستحق نہيں، وہ تمہارا بلکہ ہر چيز کا رب ہے? اس نے آسمان اور زمين کو بے مثال پيدا کيا ہے? لہ?ذا وہي اکيلا عبادت کا مستحق ہے، اس کا کوئي شريک نہيں اور ميں اس حقيقت کي گواہي ديتا ہوں?“ ابراہيم عليہ السلام نے فرمايا:
”اور اللہ کي قسم! جب تم پيٹھ پھير کر چلے جاؤ گے تو ميں تمہارے بتوں سے ايک چال چلوں گا?“
(الا?نبيائ: 57/21)

PREVIOUS NEXT

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS