Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Zikariya (A.S) Aur Hazrat Yahya (A.S)
Total Records: 9 - Total Pages: 9 - Current Page: 8
کہ دوبارہ (اجتماعيت کے دائرے ميں) آجائے اور جو جاہليت کي باتوں کي طرف بلاتا ہے وہ جہنم کا ايندھن ہے?“
صحابي نے عرض کي:اللہ کے رسول?! خواہ وہ نماز، روزے کا پاپند ہو اور خود کو مسلمان سمجھتا ہو؟ فرمايا: ”اگرچہ وہ نماز روزے کا پابند ہو اور خود کو مسلمان سمجھتا ہو? مسلمانوں کو انہي ناموں سے پکارو جو اللہ نے رکھے ہيں، يعني مسلمين، مومنين، اللہ عزوجل کے بندے?“
جامع الترمذي‘ الا?دب‘ باب ماجاءفي مثل الصلاة والصيام و الصدقة‘ حديث: 2863 و مسند ا?حمد: 130/4

يحيي? عليہ السلام کا زہد و تقوي?

علماءنے بيان فرمايا ہے کہ حضرت يحيي? عليہ السلام بہت زيادہ تنہائي پسند تھے? آپ جنگلوں ميں چلے جاتے? درختوں کے پتے کھاتے اور چشموں کا پاني پيتے? پھر فرماتے: ”يحيي?! تجھ سے زيادہ نعمتيں کسے حاصل ہيں؟“
وُہيب بن ورد? سے روايت ہے کہ حضرت يحيي? عليہ السلام تين دن تک حضرت زکريا عليہ السلام سے گم رہے? آپ ان کي تلاش ميں جنگل کي طرف گئے تو ديکھا کہ آپ نے ايک قبر کھود رکھي ہے اور اس ميں کھڑے ہو کر آہ وبکا ميں مصروف ہيں? حضرت زکريا عليہ السلام نے فرمايا: ”بيٹا! ميںتين دن سے تيري تلاش ميں ہوں اور تو يہاں قبر کھود کر اس ميں کھڑا رو رہا ہے؟“
حضرت يحيي? عليہ السلام نے فرمايا: ”اباجان! آپ ہي نے مجھے بتايا تھا کہ جنت اور جہنم کے درميان ايک طويل فاصلہ ہے جو صرف آنسوؤں کي مدد سے طے ہوسکتا ہے?“ آپ نے فرمايا: ”جي ہاں بيٹا! رولو!“ تب دونوں رو پڑے?
يہ بھي کہاجاتا ہے کہ حضرت يحيي? عليہ السلام بکثرت روتے تھے اور مسلسل رونے کي وجہ سے ان کے رخساروں پر نشان پڑگئے تھے?
? حضرت يحيي? عليہ السلام کي شہادت: حضرت يحيي? عليہ السلام کو شہيد کرنے کے کئي اسباب بيان کيے گئے ہيں? زيادہ مشہور واقعہ يہ ہے کہ اس زمانے کا دمشق کا بادشاہ کسي ايسي عورت سے نکاح کرنا چاہتا تھا جس سے نکاح کرنا اس کے ليے شرعاً جائز نہ تھا? حضرت يحيي? عليہ السلام نے منع کيا تو عورت ناراض ہوگئي? جب اس نے محسوس کيا کہ بادشاہ اس پر فريفتہ ہوچکا ہے تو اس نے حضرت يحيي? عليہ السلام کو شہيد کرنے کي فرمائش کردي? بادشاہ نے ايک آدمي بھيجا جو آپ کو شہيد کرکے آپ کا سر اور آپ کا خون ايک تھال ميں ڈال کر لے آيا اور ملکہ کے سامنے پيش کرديا? ملکہ فوراً ہلاک ہوگئي?
ايک سبب يہ بيان کيا جاتا ہے کہ ملکہ حضرت يحيي? عليہ السلام پر عاشق ہوگي اور آپ سے گناہ کا مطالبہ کيا? آپ نے انکار کرديا? جب وہ مايوس ہوگئي تو بادشاہ سے حضرت يحيي? عليہ السلام کو مانگ ليا? بادشاہ نے پہلے انکار کيا? ليکن آخر کار اس کي بات مان لي? اس نے ايک آدمي بھيجا جو آپ کو شہيد کرکے آپ کا سر اور آپ کا خون ايک تھال ميں ڈال کر لے آيا?
PREVIOUS NEXT

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS