Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Dawood (A.S)
Total Records: 11 - Total Pages: 11 - Current Page: 8
مسلمانوں جرنيلوں کو جديد اسلحہ کي فراواني کے ساتھ ساتھ ان دو بنيادي اوصاف کي تربيت کا بھي خصوصي اہتمام کرنا چاہيے?
? شجاعت و بہادري کا درس: حضرت داود عليہ السلام کے قصے سے اہل ايمان کو شجاعت و بہادري کا درس ملتا ہے? ميدان جنگ ميں رو?سائے کفار کي للکار پر بہادر و شجاع مسلمانوں کا مبارزت کے ليے ميدان ميں کودنا ہميشہ سے مسلمان شير دل جوانوں کا محبوب مشغلہ رہا ہے? حضرت طالوت اپني فوج کو لے کر جالوت کے سامنے صف آراءہوئے تو وہ نہايت تکبر و غرور کے ساتھ سامنے آيا اور مسلمانوں کو مبارزت کے ليے پکارنے لگا? اس نے يہ چيلنج بھي کيا کہ اگر وہ مغلوب ہوگيا تو اس کي قوم مسلمانوں کي غلام ہوجائے گي اور اگر وہ کامياب ٹھہرا تو مسلمان اس کے غلام بن جائيں?
اس للکار پر غيور و شجاع حضرت داود عليہ السلام اس کے مقابلے ميں آگے تشريف لائے اور تاک کر ايک پتھر اس کي پيشاني پر مارا جس سے وہ زمين بوس ہوگيا? آپ نے نہايت پھرتي سے اس کا سر تن سے جدا کرديا? کافروں نے اپنے نہايت بہادر سردار کا اتني تيز رفتاري سے انجام بد ديکھا تو ان کے حوصلے جواب دے گئے? جبکہ مسلمانوں نے اپنے شير دل جوان کے کارنامے کے بعد نہايت شجاعت سے جنگ لڑي اور کاميابي سے ہمکنار ہوگئے، حالانکہ وہ قليل تعداد ميں تھے? دشمن کثير تعداد ميں قتل ہوئے اور باقي زخمي حالت ميں قيدي بنے?
? ظالموں کے بارے ميں سنت اللہ: حضرت داود عليہ السلام کے قصے سے اس سنت الہ?ي کا پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالي? نے اہل دنيا پر خصوصي فضل و کرم کرتے ہوئے يہ قانون بنايا ہے کہ وہ دنيا ميں کسي کو دائمي اقتدار و حکمراني سے نہيں نوازتا? اگر ايسا ہوتا تو حکمران اللہ تعالي? کے احکامات کو فراموش کرکے ظلم و ستم کي انتہا کرديتے، اس ليے اللہ تعالي? انسانوں کے ايک گروہ کو کچھ عرصہ اقتدار ديتا ہے پھر اس کے ظلم و ستم کا خاتمہ دوسرے گروہ کے ذريعے سے کرديتا ہے تاکہ انسانيت کو نجات ملے اور ظالم اپنے انجام کو پہنچيں? اللہ تعالي? نے اس حکمت الہ?ي کا اظہار فرماتے ہوئے ارشاد فرمايا:
”اگر اللہ تعالي? بعض لوگوں کو بعض سے دفع نہ کرتا تو زمين ميں فساد پھيل جاتا ليکن اللہ تعالي? دنيا
والوں پر بڑا فضل و کرم کرنے والا ہے?“ (البقرة: 251/2)
نيز ارشاد فرمايا:
”اگر اللہ تعالي? بعض لوگوں کو بعض سے نہ ہٹاتا رہتا تو عبادت خانے اور گرجے اور مسجديں اور
يہوديوں کے معبد اور وہ مسجديں جہاں اللہ کا نام بکثرت ليا جاتا ہے? سب ڈھائے جاچکے
ہوتے?“ (الحج: 40/22)
لہ?ذا تاريخ انساني اللہ تعالي? کي اسي سنت کے شواہد سے بھري پڑي ہے? دنيا ميں آنے والے ہر جابر، ظالم اور زبردست کو اللہ تعالي? نے ايک وقت تک غلبہ و اقتدار سے نوازا اور پھر اس کي رسي کھينچ کر دوسرے گروہ کو غلبہ و حکمراني عطا کردي? ظالم منگول، تاتاري، جرمن نازي، روسي و برطانوي استعمار دور ماضي کے عبرت انگيز نمونے ہيں جو موجودہ سپر پاور اور اس کے حاشيہ برداروں کے ليے نمونہ عبرت ہونے چاہييں?
PREVIOUS NEXT

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS