Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Loot (A.S)
Total Records: 17 - Total Pages: 17 - Current Page: 7
اور اُن کے گھر والوں کو بچاليں گے بجز ان کي بيوي کے کہ وہ پيچھے رہنے والوں ميں ہوگي?“
(العنکبوت: 32,31/29)
اور فرمايا:
”جب ابراہيم سے خوف جاتا رہا اور اُن کو خوش خبري بھي مل گئي تو قوم لوط کے بارے ميں ہم سے
بحث کرنے لگے?“ (ھود: 74/11)
دراصل ابراہيم عليہ السلام کو اميد تھي کہ وہ لوگ کبھي تو لوط (عليہ السلام) کي بات مان کر اسلام قبول کرليں گے اور اپنے جرائم سے باز آجائيں گے? اس ليے اللہ تعالي? نے فرمايا ہے:
”بے شک ابراہيم بڑے حلم والے، نرم دل اور رجوع کرنے والے تھے? اے ابراہيم! اس بات کو
جانے دو، تمہارے پروردگار کا حکم آ پہنچا ہے اور ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو کبھي نہيں ٹلے
گا?“ (ھود: 76,75/11)
يعني اللہ تعالي? کا قطعي فيصلہ آچکا ہے، اب انہيں سزا مل کے رہے گي‘ اسے کوئي ٹال نہيں سکتا?
حضرت سعيد بن جبير، سدي، قتادہ اور محمد بن اسحاق رحمة اللہ عليہم نے بيان فرمايا ہے کہ حضرت ابراہيم عليہ السلام نے فرشتوں سے کہا: ”اگر بستي ميں تين سو مومن ہوں، تو کيا آپ لوگ اسے تباہ کرديں گے؟“ انہوں نے کہا: ”نہيں?“ آپ نے فرمايا: ”اگر دو سو مومن ہوں؟“ انہوں نے کہا: ”نہيں?“ آپ نے فرمايا: ”اگر چاليس ہوں؟“ انہوں نے کہا: ”نہيں?“ آپ نے فرمايا: ”اگر چودہ مومن ہوں؟“ وہ بولے: ”نہيں?“
ابن اسحاق? کي روايت کے مطابق حضرت ابراہيم عليہ السلام نے فرمايا: ” يہ بتاؤ کہ اگر وہاں ايک مومن موجود ہو؟“ فرشتوں نے کہا: ”تب بھي (ہم بستي کو ہلاک) نہيں (کريں گے)?“ تب حضرت ابراہيم عليہ السلام نے فرمايا: ?اِنَّ فِي±ھَا لُو±طًا? ”اس ميں لوط عليہ السلام موجود ہيں?“ فرشتوں نے کہا: ?نَح±نُ اَع±لَمُ بِمَن± فِي±ھَا? (سورہ? العنکبوت: 32) ”ہميں خوب معلوم ہے کہ اس ميں کون کون ہے?“ تفسير ابن کثير: 289/4 تفسير سورہ? ھود‘ آيت: 76
اہل کتاب کہتے ہيں کہ آپ نے فرمايا: ”يارب! کيا تو انہيں تباہ کرے گا جب کہ ان ميں پچاس نيک آدمي موجود ہوں؟“ اللہ تعالي? نے فرمايا: ”اگر ان ميں پچاس نيک آدمي موجود ہوں تو ميں انہيں ہلاک نہيں کروں گا?“ حتي? کہ آپ نے دس افراد کا ذکر کيا تو اللہ تعالي? نے فرمايا: ”اگر ان ميں دس بھي نيک آدمي ہوئے تو ميں انہيں ہلاک نہيں کروں گا?“ (کتاب پيدائش، باب: 18، فقرہ: 32 تا33 )
اللہ تعالي? نے فرمايا:
”اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ ان (کے آنے) سے غمناک اور تنگ دل ہوئے
اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑي مشکل کا دن ہے?“ (ھود: 77/11)
مفسرين فرماتے ہيں: ”جب فرشتے يعني جبريل، ميکائيل اور اسرافيل عليہم السلام حضرت ابراہيم عليہ السلام کے پاس سے رخصت ہوئے تو سدوم کے علاقے ميں آگئے? وہ خوبصورت جوان لڑکوں کي
PREVIOUS NEXT
ALLAH k Saath Shirk
Posted by Muzammil Shahzad
Posted on : Dec 09, 2015

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS