Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ibraheem (A.S)
Total Records: 54 - Total Pages: 54 - Current Page: 7
کہ اللہ تعالي? نے فرمايا ہے:
”اور ابراہيم نے کہا کہ تم جو اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو لے بيٹھے ہو تو دنيا کي زندگي ميں باہم دوستي کے
ليے? (مگر) پھر قيامت کے دن تم ايک دوسرے (کي دوستي) سے انکار کردو گے اور ايک دوسرے
پر لعنت بھيجو گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہوگا اور کوئي تمہارا مددگار نہ ہوگا?“ (العنکبوت: 25/29)
حضرت ابراہيم عليہ السلام نے بت پرستوں کو دعوت غور و فکر دينے کے ليے ايک زبردست تدبير کي جس کا تذکرہ اللہ تعالي? نے سورہ? انبياءميں فرمايا? ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور ہم نے ابراہيم کو پہلے ہي سے ہدايت دي تھي اور ہم ان (کے حال) سے واقف تھے? جب
انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ يہ کيا مورتياں ہيں جن (کي پرستش) پر تم معتکف (اور قائم) ہو?
وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کي پرستش کرتے ديکھا ہے? (ابراہيم نے) کہا کہ تم بھي
(گمراہ ہو) اور تمہارے باپ دادا بھي صريح گمراہي ميں پڑے رہے? وہ بولے: کيا تم ہمارے
پاس (واقعي) حق لائے ہو يا (ہم سے) کھيل (کي باتيں) کرتے ہو؟ (ابراہيم نے) کہا:
(نہيں) بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمين کا پروردگار ہے جس نے ان کو پيدا کيا ہے اور ميں اس
(بات) کا گواہ (اور اسي کا قائل) ہوں? اور اللہ کي قسم! جب تم پيٹھ پھير کر چلے جاؤگے تو ميں
تمہارے بتوں سے ايک چال چلوں گا? پھر ان کو توڑ کر ريزہ ريزہ کرديا مگر ايک بڑے (بت) کو
(نہ توڑا) تاکہ وہ اس کي طرف رجوع کريں? کہنے لگے کہ ہمارے معبودوں کے ساتھ يہ معاملہ کس
نے کيا؟ وہ تو کوئي ظالم ہے? لوگوں نے کہا کہ ہم نے ايک جوان کو ان کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے،
اُس کو ابراہيم کہتے ہيں? وہ بولے کہ اُسے لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ گواہ رہيں? (جب ابراہيم
آئے تو) بت پرستوں نے کہا کہ ابراہيم‘ ہمارے معبودوں کے ساتھ يہ کام بھلا تم نے کيا ہے؟
(ابراہيم نے) کہا: (نہيں) بلکہ يہ اُن کے اس بڑے (بت) نے کيا (ہوگا) اگر يہ بولتے ہيں تو
اُن سے پوچھ لو? انہوں نے اپنے دل ميں غور کيا تو آپس ميں کہنے لگے: بے شک تم ہي بے
انصاف ہو? پھر انہوں نے (شرمندہ ہوکر) سر نيچا کرليا (اور ابراہيم سے کہنے لگے) کہ تم جانتے
ہو يہ بولتے نہيں? (ابراہيم نے) کہا کہ پھر تم اللہ کو چھوڑ کر ان چيزوں کو کيوں پوجتے ہو جو تمہيں نہ
کچھ فائدہ دے سکيں اور نہ نقصان پہنچا سکيں؟ تف ہے تم پر اور جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو، اِن پر
بھي? کيا تم عقل نہيں رکھتے؟ (تب وہ) کہنے لگے کہ اگر تمہيں (اس سے اپنے معبودوں کا انتقام
لينا اور) کچھ کرنا ہے تو اس کو جلادو اور اپنے معبودوں کي مدد کرو? ہم نے حکم ديا کہ اے آگ! سرد
ہوجا اور ابراہيم پر (موجب) سلامتي (بن جا?) اُن لوگوں نے اُن (ابراہيم) کا برا چاہا تھا مگر ہم
نے انہي کو نقصان ميں ڈال ديا?“ (الا?نبيائ: 70-51/21)
? نبي عليہ السلام کے لاجواب دلائل: حضرت ابراہيم عليہ السلام نے قوم کو ايسے دلائل پيش کيے جن کا جواب ان مشرکوں کے پاس سوائے ندامت اور خاموشي کے کچھ نہ تھا? سورہ? شعراءميں اللہ تعالي? نے فرمايا:
”اور (اے نبي!) ان کو ابراہيم کا حال پڑھ کر سنادو? جب انہوں نے اپنے باپ اور اپني قوم کے
PREVIOUS NEXT
ipod ipad ipaid
Posted by Abdullah Shahid
Posted on : Nov 17, 2018

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS