Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Yousha Bin Noon (A.S)
Total Records: 8 - Total Pages: 8 - Current Page: 5
حضرت يوشع عليہ السلام تھے? بائبل ميں مذکور ہے کہ يوشع عليہ السلام نے ان کے ساتھ دريائے اُردن پار کيا اور اريحا کے شہر ميں تشريف لائے? (کتاب: يشوع)
اريحا ايک خوبصورت شہر تھا جس ميں بڑي بڑي عمارتيں اور کثير آبادي تھي? آپ نے چھ مہينے شہر کا محاصرہ کيے رکھا? آخر ايک دن آپ کي فوج نے شہر کو چاروں طرف سے گھير کر نرسنگا بجايا اور يک آواز ہوکر نعرہ? تکبير لگايا تو شہر کي فصيل ٹوٹ کر گر پڑي? وہ فاتحانہ طور پر شہر ميں داخل ہوگئے اور بہت سا مال غنيمت حاصل کيا? انہوں نے بارہ ہزار مردوں اور عورتوں کو قتل کيا?
علمائے کرام بيان کرتے ہيں کہ آپ کا محاصرہ جمعہ کے دن عصر کے بعد تک جاري رہا? سورج غروب ہونے کے قريب پہنچ گيا اور سبت شروع ہونے والا تھا جس کا احترام اس وقت ان پر واجب ہوچکا تھا‘ تب يوشع عليہ السلام نے سورج سے کہا: ”تو بھي حکم کا پابند ہے اور ميں بھي حکم کا پابند ہوں? يااللہ! اسے (غروب ہونے سے) روک دے?“ اللہ تعالي? نے سورج کو روک ديا حت?ي کہ آپ نے شہر فتح کرليا اور اللہ نے چاند کو حکم ديا تو وہ طلوع ہو کر ٹھہر گيا? معلوم ہوتا ہے کہ وہ پہلے مہينے کي چودہويں رات تھي? سورج کے رک جانے کا واقعہ تو حديث ميں موجود ہے جو عنقريب بيان کي جائے گي? البتہ چاند کا ذکر صرف اہل کتاب کے ہاں ملتا ہے? بہرحال يہ حديث کے خلاف نہيں? لہ?ذا ہم اسے نہ سچ کہتے ہيں نہ جھوٹ قرار ديتے ہيں? ليکن يہ کہنا محل نظر ہے کہ يہ واقعہ اريحا کي فتح کے دوران ميں پيش آيا? زيادہ امکان يہ ہے کہ يہ بيت المقدس کي فتح کے دوران ميں پيش آياہو جو اصل مقصود تھا? اريحا کي فتح تو اس کا محض ايک ذريعہ تھا? (واللہ اعلم)
حضرت ابوہريرہ? سے روايت ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمايا: ”سورج کسي انسان کے ليے نہيں روکا گيا، صرف يوشع عليہ السلام کے ليے روکا گيا جب انہوں نے بيت المقدس کي طرف سفر کيا تھا?“
حضرت موس?ي فوت ہوئے تو انہيں نِبُو پہاڑ پر دفن کيا گيا جسے احاديث ميں ”سرخ ٹيلہ“ کہا گيا ہے? يہ پہاڑ بحيرہ? مردار کے شمال مشرق ميں اُردن ميں ہے? (اطلس القرآن اُردو‘ دارالسلام‘ ص: 146-136)
حضرت ابو ہريرہ? سے روايت ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمايا: ”ايک نبي جہاد کے ليے جانے لگے تو اپني قوم سے فرمايا: وہ آدمي ميرے ساتھ نہ آئے جس نے کسي عورت سے نکاح کيا ہے اور اس سے خلوت کرنا چاہتا ہے ليکن ابھي خلوت نہيں کي? وہ آدمي بھي نہ آئے جس نے کوئي عمارت بنائي ہے، ليکن ابھي چھت نہيں ڈالي? وہ بھي نہ آئے جس نے بکرياں يا حاملہ اونٹنياں خريدي ہيں اور اسے ان کے بچے پيدا ہونے کا انتظار ہے?
رسول کريم? نے فرمايا: ” اس نبي عليہ السلام نے جنگ کي اور شہر کے قريب اس وقت پہنچے جب آپ نے عصر کي نماز پڑھ لي تھي يا اس کے قريب (عصر کے بعد) کا وقت تھا? تب آپ نے سورج سے کہا: تو بھي حکم کا پابند ہے اور ميں بھي حکم کا پابند ہوں? يااللہ! اِسے کچھ دير کے ليے (غروب ہونے سے) روک دے‘ چنانچہ سورج رکا رہا حت?ي کہ فتح حاصل ہوگئي? تب انہوں نے غنيمت کامال جمع کيا? آگ اسے جلانے آئي ليکن جلائے بغير پلٹ گئي? تب انہو ں نے فرمايا: تم لوگوں نے خيانت کي ہے، (کچھ غنيمت چھپالي ہے اس ليے تمہارا جہاد قبول نہيں ہورہا) لہ?ذا ہر قبيلے کا ايک ايک آدمي مجھ سے بيعت کرے? انہوں نے بيعت
PREVIOUS NEXT
Facebook Back-up Plan
Posted by Funny Videos
Posted on : May 04, 2017

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS