Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Saleh (A.S)
Total Records: 12 - Total Pages: 12 - Current Page: 5
کي پيروي کريں؟ يوں ہو تو ہم گمراہي اور ديوانگي ميں پڑگئے? کيا ہم سب ميں سے اسي پر وحي نازل
ہوئي ہے؟ (نہيں) بلکہ يہ جھوٹا خود پسند ہے? ان کو کل ہي معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند
ہے? (القمر: 26-23/54)
قوم ثمود کي طرف سے معجزے کا مطالبہ اور اس کي بے حرمتي

حضرت صالح عليہ السلام نے قوم کو دعوت حق دي ليکن وہ انکار پر ہي مصر رہے بلکہ آپ کو جادو زدہ کہا اور يہ بھي کہا کہ اگر آپ اللہ تعالي? کے سچے رسول ہيں تو کوئي معجزہ يا نشاني پيش کريں? اللہ تعالي? نے ان کے اس مطالبے کا قرآن مجيد ميں يوں ذکر کيا ہے:
”وہ (قوم ثمود) کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو? تم اور کچھ نہيں، ہماري ہي طرح کے آدمي ہو? سو اگر
سچے ہو تو کوئي نشاني پيش کرو? صالح نے کہا: (ديکھو) يہ اونٹني ہے (ايک دن) اُس کے پينے کي
باري ہے اور ايک معين روز تمہاري باري ہے? اور اس کو کوئي تکليف نہ دينا (نہيں تو) تم کو سخت
عذاب آ پکڑے گا? مگر انہوں نے اس کي کونچيں کاٹ ڈاليں? آخر کار پچھتاتے رہ گئے? پس اُن کو
عذاب نے آن پکڑا? بيشک اس ميں ايک نشاني ہے اور اُن ميں سے اکثر ايمان لانے والے نہيں
تھے?“ (الشعرائ: 158-153/26)
?اِنَّمَآ اَن±تَ مِنَ ال±مُسَحَّرِي±نَ? يعني آپ پر جادو کرديا گيا ہے، جس کي وجہ سے آپ کو معلوم ہي نہيں کہ آپ کيا کيا کہتے رہتے ہيں? يعني توحيد کو اختيار کرنے اور شرک چھوڑنے کي دعوت آپ عقل و شعور کے ساتھ نہيں دے رہے? اکثر علماءنے ?ال±مُسَحَّرِي±نَ? کا يہي مطلب بيان کيا ہے کہ اس سے مراد مسحور (جادو سے متاثر) ہے? اس لفظ کو [مُسَحَّرِي±نَ] بھي پڑھا گيا ہے جس کا مطلب يہ ہے کہ آپ اپنے دوست جن کے ذريعے سے لوگوں کو متاثر کرتے ہيں‘ يعني آپ جادوگر ہيں? پہلي رائے زيادہ مضبوط ہے کيونکہ اس کے بعد ان لوگوں نے کہا: ?مَآ اَن±تَ اِلَّا بَشَرµ مِّث±لُنَا? ”آپ تو ہم جيسے انسان ہيں?“
سورہ? قمر ميں ارشاد باري تعالي? ہے:
” (اے صالح!) ہم اُن کي آزمائش کے ليے اونٹني بھيجنے والے ہيں سو تم اُن کو ديکھتے رہو اور صبر کرو
اور اُن کو آگاہ کردو کہ اُن ميں پاني کي باري مقرر کردي گئي ہے? ہر باري والے کو اپني باري پر آنا
چاہيے?“ (القمر: 28,27/54)
حضرت صالح عليہ السلام نے فرمايا: ”اگر ميں مطالبہ اسي انداز سے پورا کردوں جيسے تم نے کہا ہے، تو کيا تم واقعي اس دين پر ايمان لے آؤگے جو ميں لايا ہوں اور ان امور ميں ميري تصديق کروگے جنہيں دے کر مجھے مبعوث کياگيا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں! (ہم تجھ پر ايمان لائيں گے اور تيري باتوں کي تصديق کريں گے?“)
آپ نے ان سے پختہ عہد و پيمان لے ليا? تب آپ نے کھڑے ہوکر نماز ادا کي، پھر اللہ تعالي? سے دعا کي کہ وہ ان لوگوں کا مطالبہ پورا فرمائے? اللہ کے حکم سے وہ چٹان پھٹ گئي اور اس ميںسے ايک بہت بڑي حاملہ اونٹني نکلي، جس ميں وہ تمام صفات موجود تھيں، جو مطالبہ کرنے والوں نے بيان کي تھيں? جب
PREVIOUS NEXT

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS