Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Yousha Bin Noon (A.S)
Total Records: 8 - Total Pages: 8 - Current Page: 4
انکار کرديا? جب ان لوگوں نے اصرار کيا تو وہ اپني گدھي پر سوار ہو کر بني اسرائيل کے لشکر کي طرف چل پڑا? جب وہ ان کے قريب پہنچا تو گدھي بيٹھ گئي? اس نے اسے مارا پيٹا تو وہ کھڑي ہوگئي ليکن تھوڑا سا چل کر پھر بيٹھ گئي‘ اس نے پہلے سے زيادہ مارا تو وہ اُٹھي پھر بيٹھ گئي‘ اس نے پھر مارا تو اللہ کي قدرت سے وہ بولنے لگي? اس نے کہا: ”بلعام! تو کہاں جارہا ہے؟ کيا تو نہيں ديکھتا کہ فرشتے مجھے اس طرف جانے سے روک رہے ہيں؟ کيا تو اللہ کے نبي اور مومنوں کو بددعا دے گا؟“ وہ پھر بھي گدھي سے نہ اُترا بلکہ اسے مارتا رہا? حت?ي کہ وہ چل پڑي? جب وہ ”حسبان“ کے پہاڑ کے اوپر پہنچا اور موس?ي عليہ السلام کو اور مومنوں کو ديکھا تو بددعا کرنے لگا ليکن اس کي زبان اس کے قابو ميں نہ رہي? اس سے موس?ي عليہ السلام اور مومنوں کے حق ميں دعا نکلنے لگي اور خود اس کي قوم کے ليے بددعا نکلنے لگي? لوگوں نے اسے ملامت کي تو اس نے کہا: ”ميں کيا کر سکتا ہوں؟ ميري زبان سے يہي کچھ نکلتا ہے؟“
اسي وقت اس کي زبان لمبي ہوگئي حت?ي کہ سينے پر لٹک آئي? تب اس نے اپني قوم سے کہا: ”ميري تو دنيا بھي تباہ ہوگئي اور آخرت بھي? اب حضرت موس?ي عليہ السلام کي قوم کے خلاف مکر و فريب ہي سے کام کيا جاسکتا ہے?“
پھر اس نے اپني قوم سے کہا کہ اپني عورتوں کو خوب زيب و زينت کروا کے کچھ اشيا دے کر بيچنے کے ليے بني اسرائيل کے لشکر ميں بھيجيں? وہ مردوں کو اپني طرف مائل کريں? اگر بني اسرائيل کا ايک شخص بھي بدکاري ميں ملوث ہوگيا تو تمہيں لڑائي کي ضرورت نہ رہے گي? (يعني گناہ کے نتيجے ميں ان پر اللہ کا عذاب آجائے گا?) انہوں نے اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپني عورتوں کو زيب و زينت کروا کے لشکر ميں بھيج ديا? ان ميں سے ايک عورت کا نام ”کسبتي“ تھا? وہ ايک اسرائيلي سردار ”زِمري بن شلوم“ کے پاس سے گزري? وہ قبيلہ بني شمعون کا سردار تھا? وہ اس عورت کو اپنے خيمے ميں لے گيا? جب اس نے اس کے ساتھ خلوت کي تو اللہ تعالي? نے بني اسرائيل پر طاعون کي وبا بھيج دي? جب فنحاص بن اليعزر بن ہارون عليہ السلام کو اس واقعہ کا علم ہوا تو اس نے اپني لوہے کي برچھي پکڑي اور ان کے خيمے ميں گھس کر دونوں کو اس ميں پرو ديا? وہ انہيں اسي حال ميں لے کر باہر نکلا? اس نے اپنے پہلو کے سہارے سے ان کو برچھي پر اُٹھايا، آسمان کي طرف بلند کيا اور کہا: ”يااللہ! ہم تيرے نافرمانوں کے ساتھ يہي سلوک کرتے ہيں?“
تب وبا ختم ہوگئي?اس دوران ميں ستر ہزار آدمي مرے? بعض علماءنے مرنے والوں کي تعداد بيس ہزار بتائي ہے? فنحاص اپنے باپ اليعزر کا پہلوٹا تھا، اس ليے بني اسرائيل قرباني کے جانور کي گردن، بازو اور جبڑے کا گوشت فنحاص کي اولاد کے ليے مخصوص کرديتے اور مويشيوں ميں سے پہلوٹا بچہ ان کو ديتے?
ابن اسحاق? کا بيان کردہ يہي بيان صحيح ہے? اس کي تائيد بائبل سے بھي ہوتي ہے?
(ديکھيے: گنتي، باب: 22 تا25)
? يوشع عليہ السلام کا جہاد اور معجزے کا ظہور: اکثر علماءکي رائے کے مطابق حضرت ہارون عليہ السلام ميدان تيہ ميں اپنے بھائي حضرت موس?ي عليہ السلام سے دوسال پہلے فوت ہوگئے تھے? موس?ي عليہ السلام بھي ميدان تيہ ميں فوت ہوگئے?مسند ا?حمد: 325/2 ان کو صحرائے سينا سے بيت المقدس لانے والے
PREVIOUS NEXT
'Another Me' Trailer
Posted by Hollywood Movie Trailers
Posted on : Aug 03, 2017

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS