Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Saleh (A.S)
Total Records: 12 - Total Pages: 12 - Current Page: 2
”اور موسي? نے (صاف صاف) کہہ ديا کہ اگر تم اور جتنے اور لوگ زمين ميں ہيں‘ سب کے سب
ناشکري کرو تو اللہ پھر بھي بے نياز (اور) قابل تعريف ہے? بھلا تم کو ان لوگوں (کے حالات) کي
خبر نہيں پہنچي جو تم سے پہلے تھے يعني قوم نوح اور عاد اور ثمود اور جو اُن کے بعد تھے جن کا علم اللہ کے
سوا کسي کو نہيں? اُن کے پاس پيغمبر معجزے لے کر آئے?“ (ابراھيم: 9,8/14)
يہ پوري بات موسي? عليہ السلام نے اپني قوم سے فرمائي تھي? ليکن چونکہ يہ دونوں قوميں اہل عرب ميں سے تھيں، اس ليے اہل کتاب نے ان کے حالات کو اچھي طرح معلوم نہيں کيا، نہ انہيں ياد رکھنے کو کوئي اہميت دي‘ حالانکہ موسي? عليہ السلام کے زمانے ميں ان قوموں کے حالات ان ميں مشہور تھے? ہم نے تفسير ميں اس موضوع پر تفصيل سے کلام کيا ہے?
اس وقت ثمود کا واقعہ بيان کرنا مقصود ہے کہ ان کا کيا معاملہ ہوا? اللہ تعالي? نے اپنے نبي حضرت صالح عليہ السلام کو اور مومنوں کو کس طرح نجات دي اور جن ظالموں نے کفر و سرکشي کا راستہ اختيار کرتے ہوئے اپنے رسول کي مخالفت کي تھي، انہيں کيسے تباہ کيا?
ہم پہلے بيان کرچکے ہيں کہ وہ عربي قوم تھے اور ان کا زمانہ عاد کے بعد کا ہے? ليکن انہوں نے عاد کے واقعات سے عبرت حاصل نہ کي?
بيان کيا جاتا ہے کہ اس قوم کے لوگوں کي عمريں بہت طويل تھيں? آدمي مٹي سے گھر بناتا تو اس کي موت سے پہلے وہ گھر گر پڑتا? چنانچہ انہوں نے پہاڑ کھود کر گھر بنانے شروع کرديے?
اللہ تعالي? نے اُنہي ميں سے اپنے ايک بندے کو نبوت کے منصب پر فائز کرکے ان کي طرف بھيجا? اس نبي کا نام صالح بن عبيد بن ماسح بن عبيد بن حادر بن ثمود بن عاثر بن ارم بن سام بن نوح عليہ السلام تھا?
حضرت صالح عليہ السلام کي بعثت و دعوت اور سرداران قوم کا رويہ

حضرت صالح عليہ السلام نے قوم کو اس بات کي دعوت دي کہ اللہ وحدہ لا شريک کي عبادت کريں، بتوں سے کنارہ کشي کريں اور اللہ کے ساتھ کسي چيز کو شريک نہ بنائيں? کچھ لوگ ايمان لے آئے ليکن اکثر نے کفر کيا اور زبان و عمل سے انہيں اذيت دي، انہيں شہيد کرنے کا پروگرام بنايا اور اس اونٹني کو قتل کرديا جسے اللہ تعالي? نے صالح عليہ السلام کي سچائي کي دليل کے طور پر پيدا فرمايا تھا? چنانچہ اللہ تعالي? نے انہيں شديد گرفت ميں لے ليا? اللہ تعالي? نے حضرت صالح عليہ السلام کي دعوت کا تذکرہ سورہ? اعراف ميں يوں کيا‘ ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور قوم ثمود کي طرف اُن کے بھائي صالح کو بھيجا (تو) صالح نے کہا کہ اے ميري قوم! اللہ ہي کي
عبادت کرو‘ اس کے سوا تمہارا کوئي معبود نہيں?“ (الا?عراف: 73/7)
اور پھر مزيد فرمايا:
”اور يادتو کرو جب اُس نے تم کو قوم عاد کے بعد سردار بنايا اور زمين پر آباد کيا کہ نرم زمين سے
PREVIOUS NEXT
Ajeeb Dunya
Posted by Urooj Zahed
Posted on : Sep 30, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS