Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Hizqail (A.S)
Total Records: 2 - Total Pages: 2 - Current Page: 2
دوسرے فرشتے نے بالائي سمت سے آواز دي: ”مرجاؤ!“ وہ سب مرگئے اور ان کي لاشيں اور ہڈياں وہاں پڑي رہيں? اس دوران ميں وہاں سے ايک نبي حزقيل عليہ السلام کا گزر ہوا تو انہيں ديکھ کر رک گئے? وہ سوچنے اور افسوس کرنے لگے? آپ اس بات پر تعجب فرما رہے تھے کہ اللہ تعالي? کي قدرت و طاقت کتني عظيم ہے (کہ انہيں اچانک پکڑ ليا اور اتني بڑي قوم ختم ہوگئي?)
اللہ تعالي? نے آپ کي طرف وحي فرمائي: ”کيا آپ ديکھنا چاہتے ہيں کہ ميںان کو کس طرح زندہ کروں گا؟“ فرمايا: ”جي ہاں!“ آپ سے کہا گيا: ”آواز ديجيے!“ انہوں نے پکار کر کہا: ”اے ہڈيوں! اللہ تعالي? تمہيں حکم ديتا ہے کہ اکٹھي ہوجاؤ!“ يہ سن کر ہڈياں ايک دوسري سے جڑنے لگيں حت?ي کہ ہڈيوں کے پورے ڈھانچے بن گئے? پھر آپ کو وحي کے ذريعے سے فرمايا گيا: ” انہيں کہہ ديجيے: اے ہڈيو! اللہ تعالي? تمہيں حکم ديتا ہے کہ گوشت پہن لو!“ آپ کے اعلان کرتے ہي ہڈيوں پر گوشت چڑھنا شروع ہوگيا اور جسموں ميں خون گردش کرنے لگا? ان کے جسموں پر وہ لباس بھي آگيا جو مرتے وقت انہوں نے پہنا ہوا تھا? پھر حکم ديا گيا: ”پکاريے!“ آپ نے پکار کر کہا: ”اے (بے جان) جسمو! اللہ تمہيں حکم ديتا ہے کہ کھڑے ہوجاؤ!“ وہ (زندہ ہوکر) اُٹھ کھڑے ہوئے?
تفسير الطبري: 795/2 تفسير سورة البقرة‘ آيت: 243
حضرت عبداللہ بن عباس? سے روايت ہے کہ حضر عمر? شام کي طرف روانہ ہوئے? جب آپ مقام ”سرغ“ پر پہنچے تو فوج کے کمانڈروں يعني حضرت ابو عبيدہ بن جرح? اور ديگر حضرات نے ملاقات کي اور اطلاع دي کہ شام ميں وبا پھيلي ہوئي ہے? حضرت عمر? نے مہاجر اور انصار حضرات سے مشورہ کيا? تو مختلف آراءسامنے آئيں?
حضرت عبدالرحم?ن بن عوف? کسي کام سے گئے ہوئے تھے? (اس ليے مشورہ کے موقع پر موجود نہ تھے? جب انہيں معلوم ہوا تو) حضرت عمر? کي خدمت ميں حاضر ہو کر انہوں نے فرمايا: ” اس مسئلے کے بارے ميں ميرے پاس (شرعي حکم کا) علم موجود ہے? ميں نے رسول اللہ? سے يہ ارشاد سنا ہے: ” جب يہ (طاعون) اس علاقے ميں ہو جہاں تم لوگ موجود ہو، تو اس سے بچنے کے ليے اس آبادي سے مت نکلو اور جب تمہيں خبر ملے کہ وہ کسي علاقے ميں پھيل گيا ہے تو وہاں نہ جاؤ?“ حضرت عمر? نے اللہ کا شکر ادا کيا اور فوج کو واپس لے گئے? مسند ا?حمد: 194/1
امام محمد بن اسحاق? فرماتے ہيں: ہميں يہ بات معلوم نہيں ہوسکي کہ حزقيل عليہ السلام کتنا عرصہ بني اسرائيل ميں گزار کر فوت ہوئے? آپ کي وفات کے بعد بني اسرائيل نے اللہ سے کيے ہوئے عہد وپيمان فراموش کرديے‘ چنانچہ ان کو بہت مصائب پيش آئے? انہوں نے بت پرستي بھي شروع کردي? ان کے بتوں ميں سے ايک کا نام ”بَع±ل“ تھا? پھر اللہ تعالي? نے حضرت الياس عليہ السلام کو معبوث فرمايا? جن کا ذکر پہلے ہوچکا ہے?
حضرت الياس عليہ السلام کے بعد ان لوگوں ميں حضرت اَل±يَسَع بن اخطوب عليہ السلام منصب نبوت پر فائز ہوئے?
PREVIOUS
Social Media Guard
Posted by Video Ads
Posted on : Jul 08, 2017

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS