”جب بارش نہيں ہوتي تھي تو وہ آپ کي چارپائي کھلے ميدان ميں رکھ ديتے تھے? تب بارش ہوجاتي تھي?“ ميں نے کہا: ”آپ کے خيال ميں يہ کون صاحب تھے؟“ فرمايا: ”ان صاحب کا نام دانيال تھا?“ ميں نے کہا: ”انہيں فوت ہوئے کتنا عرصہ ہوگيا تھا؟“ فرمايا: ”تين سو سال?“ ميں نے کہا: ” ان کے جسم ميں کوئي تبديلي نہيں آئي؟“ فرمايا: ”نہيں، بس گدي کے چند بال جھڑگئے تھے? نبيوں کے جسم مٹي ميں بوسيدہ نہيں ہوتے نہ انہيں درندے کھاتے ہيں?“ البداية والنھاية: 37/2 اس روايت کي سند ابو العاليہ تک صحيح ہے ليکن اگر وہ صاحب واقعي تين سو سال پہلے فوت ہوئے تھے تب وہ نبي نہيں ہوسکتے، کوئي اور نيک آدمي ہوں گے کيونکہ بخاري شريف کي صحيح حديث ميں صراحت ہے کہ حضرت عيس?ي عليہ السلام اور ہمارے نبي ? کے درميان کوئي نبي مبعوث نہيں ہوا? ان دونوں انبيائے کرام عليہماالسلام کي درمياني مدت چھ سو سال ہے? اگر وہ ميت واقعي دانيال عليہ السلام کي تھي تو ان کي وفات تين سو سال پہلے نہيں بلکہ آٹھ سو سال پہلے ہوئي ہوگي ورنہ وہ کوئي ولي ہوگا? ويسے اس کا دانيال عليہ السلام کي ميت ہونا ہي قرين قياس معلوم ہوتا ہے کيونکہ دانيال عليہ السلام کو اہل فارس کے بادشاہ نے گرفتار کرليا تھا اور انہوں نے اس کے پاس ہي قيد کے ايام گزارے? حضرت عبدالرحم?ن بن ابي الزناد? اپنے والد سے روايت کرتے ہيں کہ انہوں نے ابو موس?ي اشعري? کے بيٹے ابو بردہ? کے ہاتھ ميں ايک انگوٹھي ديکھي? جس پر دو شيروں کي تصوير بني ہوئي تھي، ان کے درميان ايک آدمي تھا اور شير اسے چاٹ رہے تھے? ابو بردہ? نے فرمايا: ”يہ اس شخص کي انگوٹھي ہے جس کے بارے ميں اس شہر کے لوگ کہتے ہيں کہ وہ دانيال عليہ السلام ہيں? جس دن انہيں دفن کيا گيا، يہ انگوٹھي حضرت ابو موس?ي? نے لے لي تھي? پھر شہر کے علماءسے اس پر کندہ تصوير کے بارے ميں دريافت کيا? انہوں نے کہا: ”حضرت دانيال عليہ السلام جس بادشاہ کے ملک ميں تھے، اسے نجوميوں نے بتايا تھا کہ ايک لڑکا پيدا ہونے والا ہے جس کي وجہ سے تيري حکومت ختم ہوجائے گي?“ بادشاہ نے قسم کھائي کہ آج رات پيدا ہونے والے ہر لڑکے کو قتل کرديا جائے گا? البتہ انہوں نے دانيال عليہ السلام کو شير کے کچھار ميں پھينک ديا? آپ کي والدہ نے جا کر ديکھا تو شير اور شيرني آپ کو پيار سے چاٹ رہے تھے اور آپ کو کوئي نقصان نہيں پہنچايا تھا? شہر کے علماءنے بتايا کہ دانيال عليہ السلام نے اپني انگوٹھي ميں اپني اور شيروں کي تصوير بنوائي تھي تاکہ آپ کو اللہ کا يہ احسان ہميشہ ياد رہے?البداية والنھاية: 38/2 |
Sponored Video