Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Essa (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 11
سنن ا?بي داود‘ الا?يمان‘ باب النذر في المعصية‘ حديث: 3300 ومسند ا?حمد: 168/4
اس حديث سے معلوم ہوتا ہے کہ مريم کا ايک بھائي ہارون بھي تھا جو دين داري، نيکي اور عبادت ميں مشہور تھا? اس ليے انہوں نے کہا: ”نہ تو تيرا باپ برا آدمي تھا، نہ تيري ماں بدکار تھي?“ (مريم: 28/19) يعني تيرا بھائي بھي نيک تھا، ماں باپ بھي نيک تھے، پھر تجھ سے يہ غلطي کس طرح ہوگئي؟
جب صورت حال نازک ہوگئي اور اللہ کے سوا کہيں سے مدد کي توقع نہ رہي تو مريم نے اپنے بچے کي طرف اشارہ کيا کہ اسي سے پوچھ لو، يہ خود ہي حقيقت کا اظہار کرے گا? سب کہنے لگے: ”لو بھلا ہم گود کے بچے سے کيسے باتيں کريں؟“ (مريم: 29/19)
جب حضرت مريم عليھاالسلام حضرت عيسي? عليہ السلام کو اٹھائے ہوئے قوم کے پاس تشريف لائيں، قوم کے ليے يہ تسليم کرنا ناممکن ہوگيا کہ بغير باپ کے بھي بچہ پيدا ہوسکتا ہے? اس وقت حضرت عيسي? عليہ السلام نے قوم سے معجزانہ خطاب کيا?
وہ حضرت مريم عليھاالسلام سے بحث کررہے تھے اور سوچ رہے تھے کہ وہ ہم سے مذاق کر رہي ہيں? اچانک بچہ معجزانہ طور پر بول اُٹھا:
”ميں اللہ کا بندہ ہوں? اُس نے مجھے کتاب عطا فرمائي اور مجھے اپنا پيغمبر بنايا ہے اور اس نے مجھے
بابرکت کيا ہے جہاں بھي ميں رہوں اور اس نے مجھے نماز اور زکو?ة کا حکم ديا ہے جب تک ميں زندہ
رہوں اور اس نے مجھے اپني والدہ کا خدمت گزار بنايا ہے اور مجھے سرکش اور بدبخت نہيں کيا اور مجھ
پر ميري پيدائش کے دن، ميري موت کے دن اور جس دن ميں دوبارہ زندہ کھڑا کيا جاؤں گا، سلام
ہي سلام ہے?“ (مريم: 33-30/19)
يہ حضرت عيسي? عليہ السلام کي زندگي کا پہلا کلام ہے? آپ نے سب سے پہلے جو بات کہي وہ يہ تھي کہ: ”ميں اللہ کا بندہ ہوں?“ آپ نے نہ اللہ کا بيٹا ہونے کا دعوي? کيا نہ اللہ کا شريک? اس سے عيسائيوں کے اس عقيدے کي نفي ہوتي ہے کہ حضرت عيسي? اور ان کي والدہ بھي خدا تھے? اس کے بعد حضرت عيسي? عليہ السلام نے اس الزام کي ترديد کي جو آپ کي والدہ محترمہ پر لگايا جارہا تھا اور جس کي وجہ سے خود آپ کو ناجائز بچہ قرار ديا جارہا تھا? آپ نے واضح کيا کہ آپ کو اللہ نے کتاب و حکمت عطا فرمائي ہے اور جسے يہ شرف حاصل ہو، اس کي ولادت غير شرعي طريقے سے نہيں ہوسکتي? اللہ تعالي? نے اس بہتان کي ترديد کرتے ہوئے فرمايا: ”اور ان کے کفر کے باعث اور مريم پر بہت بڑا بہتان باندھنے کے باعث (اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگادي ہے?“) (النسائ: 156/4)
? عيسائيوں کو دعوت مباہلہ: اللہ تعالي? نے حضرت عيسي? عليہ السلام کي ولادت کا صحيح واقعہ بيان فرمايا اور بتايا کہ صحيح اور سچا واقعہ اسي طرح ہے? اس کے بعد يہوديوں کے گستاخانہ عقائد اور عيسائيوں کے گمراہي پر مبني عقائد کي ترديد فرمائي?
PREVIOUS NEXT
Imran Khan.
Posted by Muhammad Aftab
Posted on : Mar 16, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS