Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Shoaib (A.S)
Total Records: 14 - Total Pages: 14 - Current Page: 10
”اگر ہم اس کے بعد کہ اللہ ہميں اس (کفر) سے نجات بخش چکا ہے تمہارے مذہب ميں لوٹ
جائيں تو بيشک ہم نے اللہ پر افترا (جھوٹ) باندھا اور ہميں لائق نہيں کہ ہم اس ميں لوٹ
جائيں? ہاں اللہ جو ہمارا پروردگار ہے وہ چاہے (تو ہم مجبور ہيں) ہمارے پروردگار کا علم ہر چيز کا
احاطہ کيے ہوئے ہے? ہمارا اللہ ہي پر بھروسا ہے?“ (الا?عراف: 89/7)
يعني وہ اللہ ہماري مدد کے ليے کافي ہے? وہ ہماري حفاظت کرنے والا ہے? ہر معاملے ميں وہي ہمارا ملجا و ماوي? ہے? پھر آپ نے اللہ تعالي? سے دعا کي کہ وہ قوم کے خلاف آپ کي مدد کرے اور انہيں وہ سزا دے جس کے وہ مستحق ہيں? فرمايا:
”اے پروردگار! ہم ميں اور ہماري قوم ميں انصاف کے ساتھ فيصلہ کردے اور تو سب سے بہتر
فيصلہ کرنے والا ہے?“ (الا?عراف: 89/7)
آپ نے دعا فرمائي اور اللہ تعالي? اپنے رسولوں کي دعا رد نہيں کيا کرتا، جب وہ منکرين و مخالفين کے خلاف دعا فرمائيں? اس کے باوجود انہوں نے اپني بداعماليوں پر قائم رہنے کا عزم کرليا? چنانچہ اُن کي قوم ميں سے سردار لوگ جو کافر تھے کہنے لگے:
”(لوگو!) اگر تم نے شعيب کي پيروي کي تو بے شک تم خسارے ميں پڑگئے?“
(الا?عراف: 90/7)
ارشاد باري تعالي? ہے:
”تو اُن کو زلزلے نے آ پکڑا اور وہ اپنے گھروں ميں اوندھے پڑے رہ گئے?“
(الا?عراف: 78/7)
يعني زمين لرزنے لگي، شديد زلزلہ آگيا جس کي وجہ سے ان کے جسموں سے روحيں پرواز کرگئيں? ان کے بے جان لاشے بيٹھے کے بيٹھے رہ گئے? ان ميں جان رہي نہ حرکت? اللہ تعالي? نے انہيں کئي طرح کي سزائيں ديں اور کئي طرح کے عذاب ان پر نازل کيے کيونکہ وہ بري عادتوں ميں مبتلا تھے? اللہ تعالي? نے ان پر ايسا زلزلہ مسلط کيا جس سے وہ بے حس و حرکت ہو کر رہ گئے اور ايسي چيخ کا عذاب بھيجا کہ تمام آوازيں خاموش ہوگئيں اور ايسے بادل کا سايہ کيا جس سے ہر طرف آگ کے انگارے برسنے لگے? ليکن اللہ تعالي? نے ہر سورت ميں کلام کے سياق و سباق کے مطابق کسي ايک عذاب کاتذکرہ فرمايا ہے? سورہ? اعراف ميں ہے کہ انہوں نے اللہ کے نبي اور ان کے ساتھيوں کو دھمکي دي کہ اگر انہوں نے دين حق کو ترک نہ کيا تو انہيں بستي سے نکال دياجائے گا? اس [اِر±جَاف] ”خوف زدہ کرنے“ کي سزا [رَج±فَة] ”زلزلہ“ تھا?
سورہ? ہود ميں يہ مذکور ہے کہ انہوں نے اپنے نبي کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا:
”کيا تمہاري نماز تمہيں يہ سکھلاتي ہے کہ جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے آئے ہيں ہم ان کو ترک
کرديں يا اپنے مال ميں جو تصرف کرنا چاہيں نہ کريں? تم تو بڑے نرم دل اور راست باز ہو?“
(ھود: 87/11)
انہوں نے نبي سے گستاخي کرتے ہوئے جو بڑي باتيںکہي تھيں اس کي سزا کے طور پر ايک ہولناک
PREVIOUS NEXT

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS