Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ishaq or Hazrat Yaqoob (A.S)
Total Records: 7 - Total Pages: 7 - Current Page: 2
جا کر کوئي جانور شکار کرے اور اس کا گوشت پکا کر کھلائے تاکہ آپ اس کے حق ميں خيروبرکت کي دعا کريں? عيسو شکار پيشہ آدمي تھا‘ وہ شکار کي تلاش ميں نکل گيا? رفقا نے اپنے بيٹے يعقوب سے کہا کہ اپني بکريوں ميں سے دو عمدہ ميمنے ذبح کرکے اپنے والد کي پسند کا کھانا تيار کرے اور بھائي کے آنے سے پہلے والد کو پيش کردے تاکہ وہ اس کے حق ميں دعا کريں?پھر اس نے يعقوب کو عيسو کے کپڑے پہناديے اور ميمنوں کي کھال اس کے بازوؤں اور گردن پر لپيٹ دي کيونکہ عيسو کے جسم پر بہت بال تھے اور يعقوب عليہ السلام کا جسم بالوں سے صاف تھا? جب اس نے کھانا لاکر پيش کيا تو اسحاق عليہ السلام نے فرمايا: ”تو کون ہے؟“ اس نے کہا: ”آپ کا بيٹا (عيسو) ہوں?“ آپ نے اس سے معانقہ کيا اور فرمايا:” آواز تو يعقوب کي ہے ليکن چھونے اور کپڑوں سے عيسو معلوم ہوتا ہے?“
جب حضرت اسحاق عليہ السلام نے کھانا کھا ليا تو حضرت يعقوب عليہ السلام کو دعا دي کہ وہ اپنے تمام بھائيوں سے زيادہ معزز ہو، وہ ان کا اور بعد والي قوموں کا سردار ہو اور اس کا رزق اور اولاد بہت زيادہ ہو?
جب وہ آپ کے پاس سے نکلے تو اُن کا بھائي عيسو بھي والد کے حکم کے مطابق کھانا لے کرحاضر ہوا? حضرت اسحاق عليہ السلام نے فرمايا: ”بيٹا! يہ کيا ہے؟“ اس نے کہا: ”يہ وہ کھانا ہے جس کي آپ نے خواہش کي تھي?“ آپ نے فرمايا: ”کيا تو تھوڑي دير پہلے ميرے پاس کھانا نہيں لايا تھا جسے کھا کر ميں نے تجھے دعا دي تھي؟“ اس نے کہا: ”نہيں، اللہ کي قسم!“ اسے معلوم ہوگيا کہ اس کا بھائي (يعقوب) اس سے پہلے کھانا پيش کرکے دعا لے چکا ہے‘ چنانچہ اسے اس پر بہت غصہ آيا?
اہل کتاب کہتے ہيں کہ اس نے بھائي کو دھمکي دي کہ باپ کي وفات کے بعد اسے قتل کردے گا? اس کے مطالبے پر اس کے والد (اسحاق عليہ السلام) نے اس کے ليے دوسري دعا کي کہ اس کي اولاد کو سخت (اور زرخيز) زمين ملے اور ان کے رزق اور پھلوں ميں اضافہ ہو?
جب ان کي ماں نے سنا کہ عيسو اپنے بھائي يعقوب کو دھمکياں دے رہا ہے تو اس نے يعقوب سے کہا کہ اپنے ماموں ”لابان“ کے پاس حران کے علاقے ميں چلا جائے اور بھائي کا غصہ ٹھنڈا ہونے تک وہيں رہے اور اس کي بيٹيوں ميں سے کسي سے شادي کرلے? اس نے اپنے خاوند اسحاق عليہ السلام سے بھي کہا کہ يعقوب کو ايسا کرنے کي نصيحت کرے اور اسے دعا دے? چنانچہ اسحاق عليہ السلام نے ايسے ہي کيا?
حضرت يعقوب عليہ السلام دن کے پچھلے پہر روانہ ہوئے? راستے ميں شام ہوگئي تو وہ ايک جگہ پتھر پر سر رکھ کر سوگئے? انہوں نے خواب ميں ديکھا کہ زمين سے آسمان تک ايک سيڑھي لگي ہوئي ہے جس پر فرشتے چڑھ اور اتر رہے ہيں اور اللہ تعالي? انہيں (يعقوب عليہ السلام کو) مخاطب کرکے فرما رہا ہے: ”ميں تجھے برکت دوں گا اور تيري اولاد بہت بڑھاؤں گا اور يہ زمين تجھے اور تيري نسل کو دوں گا?“ جب آپ بيدار ہوئے تو اس خواب کي وجہ سے بہت خوش تھے? آپ نے نذر ماني کہ اگر وہ سلامتي سے گھر پہنچ گئے تو اس مقام پر اللہ کي عبادت گاہ تعمير کريں گے اور اللہ تعالي? آپ کو جو کچھ بھي دے گا اس کا دسواں حصہ اللہ کے ليے ديں گے? پھر آپ نے اس پتھر پر بطور نشاني تيل لگا ديا? اس جگہ کا نام ”بيت ايل“ يعني بيت اللہ رکھا
PREVIOUS NEXT
When i was a kid
Posted by samra mushtaq
Posted on : Dec 29, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS