Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ishaq or Hazrat Yaqoob (A.S)
Total Records: 7 - Total Pages: 7 - Current Page: 3
گيا? يہ وہي جگہ ہے جہاں آج کل بيت المقدس واقع ہے جسے حضرت يعقوب عليہ السلام نے بعد ميں بنايا تھا?
حضرت يعقوب عليہ السلام کي حران آمد اور شادي
جب حضرت يعقوب عليہ السلام حران کے علاقے ميں اپنے ماموں کے پاس پہنچے تو ديکھا کہ ان کي دو بيٹياں ہيں? بڑي کا نام ليَّا تھا اور چھوٹي کا نام راحيل? آخرالذکر زيادہ خوش شکل تھي?يعقوب نے اس کا رشتہ طلب کيا تو اس (لڑکي) کے والد (لابان) نے يہ مطالبہ اس شرط پر منظور کرليا کہ آپ سات سال تک اس کي بکرياں چرائيں? جب يہ مدت پوري ہوگئي تو لابان نے لوگوں کو جمع کيا اور کھانا کھلايا? رات کو اپني بڑي بيٹي ليَّا کو يعقوب کے پاس بھيج ديا? اس کي آنکھيں چُندھي تھيں? صبح ہوئي تو يعقوب عليہ السلام کو معلوم ہوا کہ انہوں نے ليَّا کے ساتھ رات گزاري ہے تو انہوں نے اپنے ماموں سے کہا: ميں نے تو آپ سے راحيل کا رشتہ مانگا تھا? اس نے کہا: ”ہمارے ہاں يہ رواج نہيں کہ بڑي سے پہلے چھوٹي کي شادي کرديں? اگر تم راحيل سے نکاح کرنا چاہتے ہو تو سات سال مزيد ميري خدمت کرو، ميں اس کا نکاح بھي تم سے کردوں گا?“
آپ نے سات سال مزيد خدمت کي? تب ان کا نکاح راحيل سے بھي ہوگيا? ان کي شريعت ميں يہ جائز تھا کہ ايک شخص دو بہنوں کو بيک وقت نکاح ميں رکھے? پھر تورات ميں اس سے منع کرديا گيا? اس سے ثابت ہوتا ہے کہ گذشتہ انبياءکي شريعتوں ميں بھي احکام منسوخ ہوتے رہے ہيں? حضرت يعقوب عليہ السلام کے اس عمل سے اس کا جواز ثابت ہوتا ہے کيونکہ وہ معصوم تھے? لابان نے اپني دونوں بيٹيوں کو ايک ايک لونڈي دي? ”ليَّا“ کو جو لونڈي دي گئي اس کا نام زُلف?ي تھا اور راحيل کو لونڈي کا نام بِل±ہَہ تھا?
? آل و اولاد: اللہ تعالي? نے ليَّا کي کمزوري دور کي کہ انہيں کئي بيٹے عطا فرماديے? يعقوب سے ان کے ہاں سب سے پہلے ”روبيل“ پيدا ہوا? پھر ”شمعون“ پھر ”لاوي“ پھر ”يہودا“? تب راحيل کو غيرت آئي کيونکہ ان کے ہاں اولاد نہيں ہورہي تھي اس نے اپني لونڈي بلھہ يعقوب کو ہبہ کردي? آپ نے اس سے خلوت کي تو وہ اميد سے ہوگئي اور اس سے ايک لڑکا پيدا ہوا، جس کا نام ”دان“ تھا? اس کے بعد ايک اور لڑکا ہوا? اس نے اس کا نام ”نيفتالي“ رکھا? تب ”ليَّا نے بھي اپني لونڈي زُلف?ي يعقوب عليہ السلام کو ہبہ کردي? اس سے آپ کے دو لڑکے ”جاد“ اور ”اشير“ پيدا ہوئے? پھر ليَّا کے ہاں پانچواں بيٹا پيدا ہوا? اس نے اس کا نام ”اِيساخر“ رکھا? اس کے بعد اس کا چھٹا بيٹا پيدا ہوا، اس کا نام ”زابلون“ رکھا گيا? اس کے بعد اس کے ہاں ايک بيٹي ”دِينا“ پيدا ہوئي? اس طرح اس کے ہاں حضرت يعقوب عليہ السلام کے ساتھ بچے پيدا ہوئے?
اس کے بعد راحيل نے اللہ تعالي? سے دعا کي کہ اسے حضرت يعقوب عليہ السلام سے ايک بيٹا عطا فرمائے? اللہ تعالي? نے اس کي دعا قبول کي اور اس کے ہاں حضرت يعقوب عليہ السلام سے ايک عظيم، معزز اور خوبصورت بيٹا پيدا ہوا جس کا نام اُس نے ”يوسف“ رکھا?
يہ تمام اولاد اس وقت ہوئي جب وہ لوگ”حران“ کے علاقے ميں رہائش پذير تھے? آپ اپني دو ماموں زادوں سے نکاح کے بعد مزيد چھ سال اپنے ماموں کے پاس رہ کر ان کي بکرياں چراتے رہے?
PREVIOUS NEXT
Choose Your favorite.
Posted by Naila Ahmed
Posted on : Jul 13, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS