Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ilyas (A.S)
Total Records: 2 - Total Pages: 2 - Current Page: 1
حضرت الياس عليہ السلام

نام و نسب اور قرآن مجيد ميں آپ کا تذکرہ
اللہ تعالي? نے سورہ? صافات ميں حضرت موسي? اور ہارون عليہما السلام کا واقعہ بيان کرنے کے بعد فرمايا:
”اور الياس بھي پيغمبروں ميں سے تھے? جب انہوں نے اپني قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کيوں نہيں؟
کيا تم بعل کو پکارتے (اور اسے پوجتے) ہو اورسب سے بہتر پيدا کرنے والے کو چھوڑ ديتے ہو؟
(يعني) اللہ کو جو تمہارا او تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے? تو اُن لوگوں نے اُن کو جھٹلايا‘ تو وہ
(دوزخ ميں) حاضر کيے جائيں گے? ہاں اللہ کے بندے (مبتلائے عذاب نہيں) ہوں گے اور
ہم نے ان کا ذکر (خير) پچھلوں ميں (باقي) چھوڑ ديا کہ الياسين پر سلام? ہم نيک لوگوں کو ايسا ہي
بدلہ ديتے ہيں? بيشک وہ ہمارے مومن بندوں ميں سے تھے?“
(الصافات: 132-123-37)
آپ کا نسب بعض علمائے کرام نے اس طرح بيان کيا ہے: اِلياس بن ياسين بن فنحاص بن اليعزر بن ہارون عليہ السلام? دوسرے قول کے مطابق آپ کا نسب يوں ہے: الياس بن العازر بن اليعزر بن ہارون بن عمران?
آپ کو دمشق کے شمال مغرب ميں واقع شہر بعلبک کے باشندوں کي طرف بھيجا گيا? آپ نے انہيں اللہ کي طرف بلايا اور انہيں تلقين کي کہ اپنے بت ”بَع±ل“ کي پرستش کرنا چھوڑ ديں? آپ نے انہيں فرمايا: ”کيا تم (اللہ سے) ڈرتے نہيں؟ کيا تم بعل کو پکارتے ہو اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ ديتے ہو؟ اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادا کا رب ہے؟“ (الصافات: 126-124/37)
لوگوں نے آپ کي تکذيب اور مخالفت کي بلکہ آپ کو شہيد کرنے کا ارادہ کرليا حت?ي کہ آپ ان لوگوں کو چھوڑ کر چلے گئے اور روپوش ہوگئے?
حضرت کعب احبار? کہتے ہيں کہ حضرت الياس عليہ السلام اپني قوم کے بادشاہ سے روپوش ہو کر دس سال تک ايک غار ميں چھپے رہے حت?ي کہ اللہ تعالي? نے اس بادشاہ کو موت دي اور دوسرا شخص بادشاہ بن گيا? تب حضرت الياس عليہ السلام نے اس کے پاس جا کر اسے اسلام کي دعوت دي? اس کي قوم کے بے شمار لوگوں نے اسلام قبول کرليا? صرف دس ہزار افراد کفر پر قائم رہے جنہيں بادشاہ نے قتل کرواديا?
NEXT
Malik Style
Posted by Aleezay Abbasi
Posted on : Apr 04, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS