Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Yassa (A.S)
Total Records: 2 - Total Pages: 2 - Current Page: 1
حضرت يسع عليہ السلام

نام و نسب اور قرآن مجيد ميں آپ کا تذکرہ
آپ کا نام مبارک سورہ? انعام ميں دوسرے انبيائے کرام کے ساتھ مذکور ہے? ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور اسماعيل کو، اليسع کو، يونس اور لوط کو? ہم نے ہر ايک کو تمام جہان والوں پر فضيلت دي?“
(الا?نعام: 86/6)
سورہ? ص? ميں ارشاد ہے:
”(اے نبي!) اسماعيل، اليسع اور ذوالکفل کا بھي ذکر کر ديجيے? يہ سب بہترين لوگ تھے?“
(ص?: 48/38)
حضرت حسن بصري? سے روايت ہے‘ انہوں نے فرمايا: ”حضرت اليسع عليہ السلام، حضرت الياس عليہ السلام کے بعد مبعوث ہوئے‘ انہوں نے اپني قوم کو اللہ کي طرف بلايا? آپ زندگي بھر حضرت الياس عليہ السلام کي شريعت پر عمل پيرا رہے? آپ کي وفات کے بعد قوم ميں برائياں پھيل گئيں‘ بدکردار لوگوں کو اقتدار مل گيا‘ سرکش افراد کي تعداد ميں اضافہ ہوگيا جنہوں نے انبيائے کرام عليہم السلام کو شہيد کيا اور ان ميں ايک سرکش اور باغي بادشاہ بھي تھا? کہا جاتا ہے کہ اسي بادشاہ کي ذمہ داري حضرت ذوالکفل عليہ السلام نے لي تھي کہ اگر وہ توبہ کرلے تو وہ جنت ميں داخل ہوجائے گا? اسي مناسبت سے حضرت ذوالکفل کو ذوالکفل يعني ”ذمہ داري اٹھانے والا“ کہا جاتا ہے?
حافظ ابن عساکر? نے آپ کانسب نامہ اس طرح بيان کيا ہے: ”اليسع بن عدي بن شوتلم بن افرائيم بن يوسف بن يعقوب بن اسحاق بن ابراہيم خليل اللہ عليہم السلام? بعض علماءنے انہيں حضرت الياس عليہ السلام کا چچا زاد قرار ديا ہے? کہتے ہيں کہ آپ بھي حضرت الياس عليہ السلام کے ساتھ کوہ قاسيون ميں روپوش رہے تھے جب آپ بعلبک کے بادشاہ کے شر سے بچنے کيلئے وہاں چھپے ہوئے تھے? جب حضرت الياس عليہ السلام غار سے باہر آئے تو حضرت اليسع عليہ السلام بھي ان کے ساتھ اپني قوم کے سامنے آگئے? پھرجب حضرت الياس عليہ السلام کو اُٹھا ليا گيا تو حضرت اليسع عليہ السلام آپ کي جگہ نبوت کا شرف پاکر قوم کي رہنمائي کرنے لگے?
مورخين فرماتے ہيں: جب بني اسرائيل نے بڑے بڑے گناہوں کا ارتکاب کيا حت?ي کہ انبيائے کرام عليہم السلام کو شہيد بھي کيا تو اللہ تعالي? نے ان پر ظالم بادشاہ مسلط کرديے?
بني اسرائيل جب دشمنوں سے جنگ کرتے تھے تو اپنے ساتھ تابوت سکينہ رکھتے تھے جس ميں حضرت موسي? اور حضرت ہارون عليہما السلام کے تبرکات تھے? ان کي برکت سے فتح حاصل ہوجاتي تھي? پھر اللہ تعالي? نے ان کے جرائم کي وجہ سے دشمنوں کو ان پر مسلط کرديا? غزہ اور عسقلان کے باشندوں سے جنگ
NEXT
Football Religion
Posted by Video Ads
Posted on : Oct 04, 2017

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS