Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Sulemaan (A.S)
Total Records: 17 - Total Pages: 17 - Current Page: 1
حضرت سليمان عليہ السلام

نام و نسب اور حضرت داود عليہ السلام کے جانشين

حافظ ابن عساکر? نے آپ کا نسب نامہ اس طرح بيان فرماياہے: سليمان بن داود بن اِيشا بن عُوَيد بن عابر بن سلمون بن نحشون بن عميناذب بن ارم بن حصرون بن فارص بن يہودا بن يعقوب بن اسحاق بن ابراہيم عليہم السلام?
اللہ تعالي? نے حضرت سليمان عليہ السلام کو حضرت داود عليہ السلام کا بادشاہت و حکمت نيز نبوت ميں ميں جانشين مقرر فرمايا اور اپنے فضل و کرم سے مزيد عنايات کيں? ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور سليمان، داود کے قائم مقام ہوئے اور کہنے لگے کہ لوگو! ہميں (اللہ کي طرف سے) پرندوں کي
بولي سکھائي گئي ہے اور ہر چيز عطا فرمائي گئي ہے? بيشک يہ (اُس کا) صريح فضل ہے?“
(النمل: 16/27)
يعني حضرت سليمان عليہ السلام نبوت اور بادشاہت ميں حضرت داود عليہ السلام کے وارث تھے? آيت مبارکہ ميں حضرت سليمان عليہ السلام کو مالي وراثت ملنا مراد نہيں? کيونکہ حضرت داود عليہ السلام کے اور بيٹے بھي تھے? تو يہ ممکن نہيں کہ آپ ايک ہي بيٹے کو سارا مال دے ديں اور دوسروں کو محروم کرديں? اس کے علاوہ متعدد صحابہ کرام رضي اللہ عنُھم سے مروي ہے کہ رسول اللہ? نے فرمايا: ”ہمارا (انبياءکا) کوئي وارث نہيں ہوتا? ہم جو چھوڑيں وہ صدقہ ہے?“ ايک روايت ميں يہ الفاظ ہيں: ”ہم انبياءکي جماعت کا کوئي وارث نہيں ہوتا?“ مسند ا?حمد: 49/1 والبداية و النھاية: 154/2
چنانچہ انبيائے کرام عليہم السلام کا مال ان کي وفات کے بعد غريبوں اور محتاجوں ميں صدقہ کرديا جاتا ہے? يہ ان کے قريبي رشتے داروں کے ليے مخصوص نہيں ہوتا کيونکہ ان کي نظر ميں دنيا بالکل حقير اور بے قدر ہے جس طرح انہيں مبعوث کرنے والے کي نظر ميں يہ دنيا حقير اور ذليل ہے?
حضرت سليمان عليہ السلام نے فرمايا: ”لوگو! ہميں پرندوں کي بولي سکھائي گئي ہے?“ يعني پرندے اپني اپني زبان ميں جو باتيں کرتے ہيں، آپ اسے سمجھ ليتے تھے? ”ہميں سب کچھ ديا گيا ہے?“ يعني اللہ تعالي? نے حضرت سليمان عليہ السلام کو ہر وہ چيز دي تھي، جس کي ضرورت ملک پر حکومت کے دوران ميں ممکن ہے? يعني ہر قسم کا سامان، ہتھيار، لشکر و سپاہ، جنوں، انسانوں، پرندوں اور حيوانوں کي جماعتيں اور علم و عقل اور تمام مخلوقات کي باتوں کو سمجھنے اور اپني بات سمجھانے کي طاقت وغيرہ? پھر فرمايا: ”بے شک يہ بالکل کھلا فضل الہ?ي ہے?“
? بے مثل ملک و حکومت کے مالک نبي: اللہ تعالي? نے حضرت سليمان عليہ السلام کو چرند‘ پرند‘ جنّوں اور انسانوں پر بے مثل حکمراني عطا فرمائي تھي? آپ ان سب کي بولي سمجھتے تھے اور اس نعمت رباني پر خاص طور پر شکر گزار بھي تھے? ارشاد باري تعالي? ہے:
NEXT
Timatar Khao
Posted by sadaf zeeshan
Posted on : Apr 23, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS