Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Hizqail (A.S)
Total Records: 2 - Total Pages: 2 - Current Page: 1
حضرت حزقيل عليہ السلام

اللہ تعالي? نے فرمايا:
”کيا تم نے انہيں نہيں ديکھا جو ہزاروں کي تعداد ميں تھے اور موت کے ڈر کے مارے اپنے گھروں
سے نکل کھڑے ہوئے تھے؟ اللہ تعالي? نے انہيں فرمايا: مرجاؤ! پھر انہيں زندہ کرديا? بيشک اللہ
تعالي? لوگوں پر بڑا افضل کرنے والا ہے ليکن اکثر لوگ ناشکرے ہيں?“ (البقرة: 243/2)
امام محمد بن اسحاق? نے وہب بن منبہ? کا قول نقل کيا ہے کہ حضرت يوشع عليہ السلام کے بعد جب اللہ تعالي? نے کالب بن يوفنا عليہ السلام کو بھي وفات دے دي تو بني اسرائيل ميں ان کا منصب حضرت حزقيل بن بوذي عليہ السلام کو ملا? انہوں نے ہي اپني قوم کے حق ميں دعا کي تھي جس کا ذکر قرآن مجيد ميں بھي ہے? ارشاد باري تعالي? ہے:
”کيا آپ نے انہيں نہيں ديکھا جو ہزاروں کي تعداد ميںتھے اور موت کے ڈر کے مارے اپنے
گھروں سے نکل کھڑے ہوئے تھے؟“
امام ابن اسحاق? فرماتے ہيں: وہ وبا کے ڈر سے بھاگے تھے? وہ ايک ميدان ميں ٹھہرے تو اللہ تعالي? نے فرمايا: ”مرجاؤ!“ وہ سب مرگئے? ان کے اردگرد ايک باڑ بن گئي تاکہ درندے ان تک نہ پہنچيں? اسي طرح ايک طويل مدت گزر گئي? حضرت حزقيل عليہ السلام وہاں سے گزرے? آپ کھڑے ہوکر سوچنے لگے? آپ سے کہا گيا: ”کيا آپ چاہتے ہيں کہ اللہ تعالي? انہيں آپ کي نظروں کے سامنے زندہ فرمادے؟“ آپ نے فرمايا: ”جي ہاں!“ آپ سے کہا گيا کہ ان ہڈيوں کو مخاطب کرکے کہيں کہ ان پر گوشت چڑھ جائے اور رگيں‘ پٹھے اپنے اپنے مقام پر آمليں? آپ نے اللہ کے حکم سے انہيں آواز دے کر يہ بات کہي تو وہ سب لوگ (زندہ ہوکر) اُٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: سبحان اللہ‘ سبحان اللہ‘ اللہ نے ہميں زندہ کرديا اور بيک آواز نعرہ? تکبير لگايا?
تفسير الطبري: 794/2 تفسير سورة البقرة‘ آيت: 243
جناب سدي? سے مندرجہ بالا آيت کي تشريح ميں مروي ہے کہ واسط کے قريب ايک شہر ”داوردان“ ميں طاعون پھيل گيا? وہاں کے اکثر باشندے وہاں سے نکل کر ايک قريبي مقام پر جا ٹھہرے? پھر يہ ہوا کہ شہر ميں ٹھہرے رہنے والے اکثر مرگئے اور دوسرے محفوظ رہے? ان ميں سے زيادہ لوگ نہ مرے? جب وبا ختم ہوئي تو وہ لوگ صحيح سلامت شہر ميں واپس آگئے? تب شہر ميں ٹھہرنے والوں نے کہا: ” ہمارے يہ ساتھي ہم سے زيادہ سمجھ دار تھے? اگر ہم بھي انہي جيسا طرز عمل اختيار کرتے تو ہم بھي بچ جاتے? اگر دوبارہ طاعون پھيلا تو ہم بھي ان کے ساتھ شہر سے دور چلے جائيں گے?“
اگلے سال طاعون شروع ہوا تو يہ سب لوگ جن کي تعداد تقريباً پينتيس ہزار تھي، سب کے سب نکل کھڑے ہوئے اور اسي وسيع ميدان ميں جا ٹھہرے? ايک فرشتے نے وادي کے نشيب کي طرف سے اور
NEXT
Sapnon Se Bhare Naina
Posted by Hindi Music Videos
Posted on : Jun 19, 2017

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS