Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Dawood (A.S)
Total Records: 11 - Total Pages: 11 - Current Page: 1
حضرت داود عليہ السلام

نام و نسب اور حليہ مبارک

آپ کا نسب نامہ اس طرح ہے: داود بن ايشا بن عُويد بن عابر بن سلمون بن نحشون بن عميناذب بن ارم بن حصرون بن فارص بن يہودا بن يعقوب بن اسحاق بن ابراہيم عليہم السلام?
وہب بن منبہ? سے روايت ہے کہ حضرت داود عليہ السلام کا قدم چھوٹا تھا، آنکھيں نيلي تھيں، بال کم تھے اور دل پاکيزہ تھا?
جب حضرت داود عليہ السلام نے جالوت کو قتل کيا تو آپ کو بني اسرائيل ميں عزت اور ہر دل عزيزي حاصل ہوگئي? آخرکار آپ کو بادشاہ بنا دياگيا? اللہ تعالي? نے آپ کو نبوت بھي عطا فرمائي? اس طرح نبوت اور حکومت ايک ہي فرد ميں جمع ہوگئيں? اس سے پہلے بادشاہ اور قبيلے سے ہوتا تھا اور نبي کسي اور قبيلے سے? اللہ تعالي? نے فرمايا:
”اور داود کے ہاتھوں جالوت قتل ہوا اور اللہ تعالي? نے داود کو مملکت و حکمت اور جتنا کچھ چاہا علم بھي
عطا فرمايا? اگر اللہ تعالي? بعض لوگوں کو بعض سے دفع نہ کرتا تو زمين ميں فساد پھيل جاتا ليکن اللہ تعالي?
دنيا والوں پر بڑا فضل و کرم کرنے والا ہے?“ (البقرة: 251/2)
ابن جرير? کہتے ہيں کہ جب جالوت نے طالوت کو دو بدو جنگ کي دعوت دي تو کہا: ”يا تم ميري طرف آؤ يا ميں تمہاري طرف آتا ہوں?“ طالوت نے فوج سے کہا: ”اس کا چيلنج کون قبول کرے گا؟“ حضرت داود عليہ السلام سامنے آئے اور مقابلہ کرکے جالوت کو قتل کرديا?
تفسير الطبري 844/2 تفسير سورة البقرة‘ آيت: 251
وہب بن منبہ? نے فرمايا: لوگوں نے حضرت داود عليہ السلام کي بہادري سے متاثر ہو کر طالوت کو معزول کرديا اور حضرت داود عليہ السلام کو بادشاہ بناليا? بعض کہتے ہيں کہ يہ سب کچھ شمويل عليہ السلام کے حکم سے ہوا جبکہ بعض کا خيال ہے کہ انہيں جنگ سے پہلے ہي مقرر کرديا تھا?

حضرت داود عليہ السلام پر انعامات رباني

اللہ تعالي? نے حضرت داود عليہ السلام کو بہت سي نعمتوں سے مالا مال فرمايا تھا جن ميں حسن صوت اور حسن عبادت کے ساتھ ساتھ پرندوں اور پہاڑوں کي تسخير بھي شامل ہے? ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور ہم نے داود کو اپني طرف سے برتري بخشي تھي? اے پہاڑو! ان کے ساتھ تسبيح کرو اور پرندوں کو
(اُن کے ارد گرد جمع کرديا) اور ان کے ليے ہم نے لوہے کو نرم کرديا کہ کشادہ زرہيں بناؤ اور کڑيوں
کو اندازے سے جوڑو اور نيک عمل کرو جو عمل تم کرتے ہو ميں اُن کو ديکھنے والا ہوں?“
(سبا?: 11'10/34)
NEXT
MP3
Posted by alishba khan
Posted on : Oct 06, 2018

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS