Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ayub (A.S)
Total Records: 7 - Total Pages: 7 - Current Page: 1

حضرت ايوب عليہ السلام

نسب نامہ اور قرآن مجيد ميں آپ کا تذکرہ
امام بن اسحاق بيان کرتے ہيں کہ آپ رومي النسل تھے اور آپ کا نسب نامہ اس طرح ہے: ايوب بن موص بن رازح بن عيص (عيسو) بن اسحاق بن ابراہيم خليل اللہ عليہما السلام? بعض علماءنے آپ کا نسب اس طرح بيان کيا ہے: ايوب بن موص بن رعويل بن عيص (عيسو) بن اسحاق بن ابراہيم عليہما السلام?
حافظ ابن عساکر? نے ايک قول نقل کيا ہے کہ آپ کي والدہ حضرت لوط عليہ السلام کي دختر تھيں? ايک قول يہ ہے کہ آپ کے والدان مومنوں ميں سے تھے جو حضرت ابراہيم عليہ السلام پر اس دن ايمان لائے جس دن آپ کو آگ ميں ڈالا گيا اور آپ معجزانہ طور پر سلامت رہے? پہلا قول زيادہ مشہور ہے? ہم اس آيت مبارکہ:
”اور اس (ابراہيم) کي اولاد ميں سے داود اور سليمان اور ايوب اور يوسف اور موسي? اور ہارون ہيں?“ (الا?نعام: 84/6) کي تفسير کرتے ہوئے وضاحت کرچکے ہيں کہ ?ذُرِّيَّتِہ? سے مراد ابراہيم عليہ السلام کي اولاد ہے‘ نوح عليہ السلام کي اولاد مراد نہيں، لہ?ذا صحيح بات يہي ہے کہ آپ حضرات ابراہيم عليہ السلام کي آل ميں سے ہيں?
آپ ان انبيائے کرام عليہم السلام ميں شامل ہيں جن کا نام لے کر اُن پر وحي نازل ہونے کا ذکر کيا گيا ہے?
اللہ تعالي? کا ارشاد ہے:
”(اے محمد!) ہم نے آپ کي طرف اسي طرح وحي بھيجي ہے جس طرح نوح اور اُن سے پچھلے
پيغمبروں کي طرف بھيجي تھي اور ابراہيم اور اسماعيل اور اسحاق اور يعقوب اور اولاد يعقوب اور عيس?ي
اور ايوب کي طرف وحي بھيجي?“ (النسائ: 163/4)
صحيح يہي ہے کہ آپ عيص (عيسو) بن اسحاق عليہ السلام کي نسل سے ہيں? آپ کي زوجہ محترمہ کے بارے ميں ايک قول يہ ہے کہ وہ يعقوب عليہ السلام کي بيٹي ”ليَّا“ تھيں? بعض کہتے ہيں کہ وہ افرائيم کي بيٹي ”رحمت“ تھيں? بعض کہتے ہيں کہ وہ منسا کي بيٹي تھيں اور ان کا نام ”ليَّا“ تھا? يہ قول زيادہ مشہور ہے?
قرآن مجيد ميں آپ کا تذکرہ ايک صابر اور شاکر نبي کے طور پر ہوا ہے جنہوں نے لمبي مدت تک بيماري، آل اولاد کي ہلاکت اور مال و متاع کے چھن جانے پر صبر کيا‘ نيز دوبارہ انعامات رباني حاصل ہونے پر شکر گزاري کي? ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور ايوب (کو ياد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار سے دُعا کي کہ مجھے تکليف پہنچي ہے اور تو
سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے? تو ہم نے اُن کي دعا قبول کرلي اور جو اُن کو تکليف تھي وہ دور
کردي اور اُن کو بال بچے بھي عطا فرمائے اور اپني مہرباني سے اُن کے ساتھ اتنے ہي اور بخشے اور
NEXT
Ameen
Posted by Akram Rahi
Posted on : Dec 05, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS