قصص الانبيائ عربي بائبل اردو بائبل انگريزي تلفظ زابلون زبولون زبولون Zebulun يوسف يوسف يوسف Joseph بنيامين بنيامين بنيمين Benjamin بحوالہ کتاب پيدائش باب 35,30,29 حضرت يعقوب عليہ السلام اپنے والد حضرت اسحاق عليہ السلام کے پاس آگئے اور کنعان (حبرون) کے علاقے ميں اپنے والد کے پاس رہے جہاں حضرت ابراہيم عليہ السلام رہتے تھے? حضرت اسحاق عليہ السلام ايک سو اسي سال کي عمر ميں بيمار ہو کر فوت ہوگئے اور آپ کے بيٹوں عيسو اور يعقوب عليہ السلام نے آپ کو آپ کے والد حضرت ابراہيم عليہ السلام کے قريب اس غار ميں دفن کيا جو انہوں نے خريدا تھا‘ جيسے کہ پہلے بيان ہوچکا ہے? حضرت ابراہيم عليہ السلام سے منسوب شہرالخليل کو عبراني ميں حبرون (Hebron) کہتے ہيں? يہ بيت المقدس سے تقريبا 35 کلوميٹر جنوب ميں ہے? تورات ميں ہے کہ حضرت ابراہيم خليل اللہ عليہ السلام نے عفرون ميں صوحارحيشي سے يہاں زمين کا ايک ٹکڑا چار سو نقرئي درہموں ميں خريدا اور اس ميں سارہ کو دفن کيا‘ چنانچہ يہاں ايک غار ميں حضرت ابراہيم عليہ السلام اور ان کي اہليہ سارہ‘ حضرت اسحاق عليہ السلام اور ان کي اہليہ ربقہ‘ حضرت يعقوب عليہ السلام اور ان کي اہليہ ايليا اور حضرت يوسف عليہ السلام کي قبريں ہيں? کہا جاتا ہے کہ حضرت آدم عليہ السلام کي قبر بھي اسي غار (مغارہ مکفيلہ) ميں ہے? حضرت سليمان عليہ السلام نے وحي الہ?ي کے مطابق ان انبيائے کرام کي قبروں پر قبہ نما چھت بنادي? (اطلس القرآن‘ اُردو (دارالسلام) صفحہ 85 بحوالہ معجم البلدان‘ جلد: 2) ان سب پر اللہ کي رحمت اور سلام ہو?
|
Sponored Video