Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ishaq or Hazrat Yaqoob (A.S)
Total Records: 7 - Total Pages: 7 - Current Page: 5
اس وقت انہوں نے ”جلعاد“ نام کے ايک ٹيلے کے پاس باہمي عہد وپيمان کيا کہ يعقوب اس کي بيٹيوں کي اہانت نہيں کريں گے اور ان کي موجودگي ميں مزيد عورتوں سے شادي نہيں کريں گے اور يہ ٹيلہ دونوں کے درميان حد فاصل ہوگا جس سے نہ لابان تجاوز کرے گا نہ يعقوب? وہاں انہوں نے کھانا تيار کيا اور سب نے مل کر کھانا کھايا? پھر ايک دوسرے سے رخصت ہوکر اپنے اپنے علاقے ميں چلے گئے?
جب حضرت يعقوب عليہ السلام ”ساعير“ کي سرزمين کے قريب پہنچے تو فرشتوں نے آپ کا استقبال کيا? حضرت يعقوب عليہ السلام نے اپنے بھائي عيسو کي طرف ايلچي بھيج کر اس سے مہرباني اور شفقت کي درخواست کي? ايلچيوں نے واپس آ کر اطلاع دي کہ عيسو چار سو سواروں کے ساتھ ملاقات کے ليے آرہا ہے?
حضرت يعقوب عليہ السلام نے اس سے خطرہ محسوس کيا? آپ نے اللہ سے بہت گڑگڑا کر عاجزي سے دعا مانگي اور اللہ کو اس کے وعدے کا واسطہ ديا اور دعا کي کہ اللہ آپ کو آپ کے بھائي عيسو کے شر سے محفوظ رکھے? آپ نے عيسو کے ليے عظيم الشان تحفہ تيار کيا? يعني دو سو بکرياں، بيس بکرے، دو سو بھيڑيں، بيس مينڈھے، تيس دودھ دينے والي اونٹنياں، چاليس گائيں، دس بيل، بيس گدھياں اور دس گدھے?
آپ نے اپنے غلاموں سے کہا کہ ہرغول کو الگ الگ کريں اور ہر ريوڑ کو دوسرے سے فاصلے پر رکھيں? جب عيسو پہلے گروہ سے ملے اور پوچھے: ”تو کون ہے؟ اور تيرے ساتھ جو کچھ ہے وہ کس کا ہے؟“ تو اسے چاہيے کہ کہے: ”تيرے خادم يعقوب کے ہيں، جو اس نے ميرے آقا عيسو کے ليے تحفہ کے طور پر بھيجے ہيں?“ اس کے بعد ملنے والا گروہ بھي يہي کہے اور اس کے بعد والا بھي اور اس کے بعد والا بھي اور ہر گروہ يہ بھي کہے: ”يعقوب بھي ہمارے پيچھے آرہے ہيں?“
حضرت يعقوب عليہ السلام اپني دونوں بيويوں، دونوں لونڈيوں اور گيارہ بيٹوں کے ساتھ دو راتوں کے فاصلے تک ان سے پيچھے رہے? بائبل کے موجودہ نسخوں ميں صرف ايک رات کا ذکر ہے جس ميں بقول اہل کتاب فرشتے سے کشتي ہوئي? شايد امام ابن کثير? کے دور کي بائبل ميں دو راتوں کا ذکر ہو? ان نسخوں ميں ہر دور ميں ردوبدل ہوتا رہا ہے? اس کے مفصل دلائل کے ليے ديکھيے? ”اظہار الحق“ يا اس کا اردو ترجمہ ”بائبل سے قرآن تک?“ اس دوران ميں وہ رات کو سفر کرتے اور دن کو چھپ جاتے تھے? حضرت يعقوب عليہ السلام اپنے بيوي بچوں کے آگے آگے چلے اور جب انہيں اپنا بھائي عيسو نظر آيا تو اسے سات بار سجدہ کيا? اس زمانے ميں ان کے سلام کا يہ طريقہ تھا اور ان کي شريعت ميں جائز تھا جس طرح فرشتوں نے حضرت آدم عليہ السلام کو سجدہ کيا تھا اور جس طرح حضرت يوسف عليہ السلام کو ان کے بھائيوں اور والدين نے سجدہ کيا? تفصيل حضرت يوسف عليہ السلام کے واقعہ ميں آئے گي?
جب عيسو نے آپ کو ديکھا تو آگے بڑھ کر آپ سے بغلگير ہوگيا اور بوسہ ديا اور رويا? پھر اس نے نظر اُٹھائي اور عورتوں اور بچوں کو ديکھا? اس نے کہا: ”آپ کو يہ سب کچھ کہاں سے ملا؟“ آپ نے فرمايا: ”يہ سب کچھ آپ کے خادم کو اللہ نے ديا ہے?“ دونوں لونڈيوں اور ان کے بچوں نے بھي آگے بڑھ کر عيسو کو سجدہ کيا? حضرت يعقوب عليہ السلام نے عيسو کو تحفے پيش کيے جو آپ کے اصرار کرنے پر اس نے قبول
PREVIOUS NEXT
Ali Safina & Hira Tareen
Posted by sadaf zeeshan
Posted on : Jun 26, 2018

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS