ٹھٹھہ . . . . .. .ٹھٹھہ میں بارشوں کو دوروز گزرنے کے بعد بھی نکاسی آب کا کام شروع نہیں ہوسکاجس کے باعث شہر میں وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔ٹھٹھہ میں دوروز قبل ہونے والی بارشوں کے بعد متعدد علاقوں میں دوسے چارفٹ پانی کھڑا ہے اور ظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کا کام تاحال شروع نہیں کیاگیاہے۔شاہی بازار سمیت کئی علاقوں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث شہر میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔