کراچی…سندھ ہائیکورٹ کے ناظر نے عدالتی حکم پر چھاپہ مار کر کسٹم کے سینئر افسر کے قبضے سے شہری سے چھینی گئی پجارو جیپ برآمد کرلی۔گاڑی فرانسیسی قونصلیٹ نے 2007 میں وفاقی وزارت خارجہ کی اجازت سے فروخت کی تھی ۔جو فروخت در فروخت کے بعددرخواست گزار جمال رضوی نے خریدی ۔ درخواست گزار سے اسے ایک اور شہری مدثر حسن نے خریدی تومذکورہ کسٹم افسر نے کسٹم ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر اسے اپنی تحویل میں لیا اور اپنے ذاتی استعمال میں لے آیا۔ ہائیکورٹ کے ناظر معین الدین نے سینئرکسٹم انٹیلیجنس آفیسر سراج الحسن سے حکومت پاکستان کی وہ جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد کرلی، جسے لگا کر وہ اس سال اپریل سے یہ گاڑی استعمال کررہے تھے۔ ناظر آج اپنی رپورٹ جمع کروائیں گے جسکے بعد عدالت کارروائی کرے گی۔