سوات…سوات میں ایک شدید بارشوں کے باعث ایک اور پل بہہ گیا ہے جس کے بعد 400افراد جس میں 100خواتین اور بچے شامل ہیں پھنس گئے ہیں یہ افراد رات8بجے شب سے سیلابی میں میں پھنسے ہو ئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ان تمام افرادنے ایک پیٹرول پمپ میں پناہ لی ہو ئی ۔متاثرہ شخص نے ٹیلی فون پرجیو ٹی وی سے بات کرتے ہو ئے اپیل کی ہے کہ انہیں صرف ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہی بچایا جا سکتا ہے ہمیں کھانے پینے کی اشیا کی ضرورت نہیں ہے ہما ری صرف جانوں کو محفوظ بنایا جائے ۔