اسلام آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے ضلع سانگھڑ کے رہائشی پریم چند کی آخری رسومات ادا کرکے تدفین کردی گئی ہے۔طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے یوتھ پارلے منٹ کے وزیر کھیل و ثقافت اٹھائیس سالہ پریم چند کی میت رات گئے ان کے آبائی علاقے جھول لائی گئی تو کہرام مچ گیا۔ اکلوتے بھائی کی تینوں بہنیں، ماں اور اہلیہ پر غشی کے دورے پڑ رہے تھے۔ پریم چند کی آخری رسومات ادا کرکے تدفین جھول کے قریب اقلیتی برادری کے قدیم قبرستان ناگو شاہ میں کی گئی۔ اس موقع پر حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالستار ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی شاہد نظامانی سمیت شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔