Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 9
سے راحت حاصل کرے?“ (الا?عراف:189/7)
محمد بن اسحاق? نے حضرت عبداللہ بن عباس رضي اللہ عنہ کي روايت سے ذکر کيا کہ حواءعليھاالسلام کو آدم عليہ السلام کي بائيں طرف کي چھوٹي پسلي سے پيدا کيا گيا، جب کہ آپ عليہ السلام سو رہے تھے اور پسلي کي جگہ کو گوشت سے پر کرديا گيا? تفسير الطبري‘ 328/1‘ حديث:595
حضرت ابو ہريرہ رضي اللہ عنہ بيان کرتے ہيں کہ رسول اللہ ? نے فرمايا: ”عورتوں سے حسن سلوک کي نصيحت قبول کرو کيونکہ وہ پسلي سے پيدا کي گئي ہيں? اور سب سے ٹيڑھي پسلي وہ ہے جو سب سے اوپر والي ہے? اگر تو اس (پسلي) کو سيدھا کرنا چاہے گا تو اسے توڑ بيٹھے گا اور اگر اسے چھوڑ دے گا تو ٹيڑھي رہے گي‘ اس ليے عورتوں سے حسن سلوک کي نصيحت قبول کرو? (يعني ميں تمہيں نصيحت کرتا ہوں کہ عورتوں سے نرمي اور حسنِ سلوک کا برتاؤ کرو?“
صحيح البخاري‘ ا?حاديث الا?نبيائ‘ باب خلق آدم و ذرية‘ حديث: 3331 و صحيح مسلم‘ الرضاع‘ باب الوصية بالنسائ‘ حديث:1466/59
”تو اور تيري بيوي جنت ميں رہو?“ کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت حواءعليھا السلام کو حضرت آدم عليہ السلام کے جنت ميں داخل ہونے سے پہلے تخليق کيا جا چکا تھا? ليکن امام سدي ©? نے حضرت عبداللہ بن عباس، حضرت عبداللہ بن مسعود اور ديگر صحابہ رضي اللہ عنھُم سے روايت کيا ہے کہ انہوں نے فرمايا:
”ابليس کو جنت سے نکال ديا گيا اور آدم عليہ السلام کو وہاں آباد کرديا گيا? آپ جنت ميں اکيلے گھومتے پھرتے تھے? ان کا کوئي ساتھي نہ تھا جس سے انہيں تسکين حاصل ہوتي? ايک بار وہ سوئے? جب جاگے تو ديکھا کہ ان کے سر کے پاس ايک خاتون بيٹھي ہيں? انہيں اللہ نے آپ کي پسلي سے پيدا فرمايا تھا? آپ عليہ السلام نے فرمايا: تو کون ہے؟ انہوں نے کہا:© عورت ہوں? فرمايا: تجھے کس ليے پيدا کيا گيا ہے؟ کہا: تاکہ آپ مجھ سے تسکين حاصل کريں? فرشتوں نے، جو آدم عليہ السلام کے علم کي وسعت معلوم کرنا چاہتے تھے، کہا: آدم! اس کا نام کيا ہے؟ انہوں نے فرمايا: ”حوائ“ انہوں نے کہا: اس کا نام حواءکيوں ہے؟ فرمايا: کيونکہ وہ ايک زندہ وجود سے پيدا کي گئي ہے?“ تفسير الطبري:328/1‘ حديث:595
PREVIOUS NEXT
CheerSounds - Dream Big
Posted by Interesting Videos
Posted on : Jun 27, 2017

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS