Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ayub (A.S)
Total Records: 7 - Total Pages: 7 - Current Page: 7
نے آپ کو چشمے کا پاني پينے اور اس سے غسل کرنے کا حکم ديا‘ حالانکہ وہ مالک اس کے بغير بھي شفا دينے پر قادر ہے? يہ اس بات کي واضح دليل ہے کہ شفا کے حصول کے ليے اسباب اختيار کرنا ضروري ہے? رسول اکرم ? کے اسوہ? حسنہ سے بھي علاج کي ترغيب ملتي ہے? آپ نے دوا استعمال کرنے کا حکم ديتے ہوئے فرمايا:
”اللہ کے بندو! دوا استعمال کيا کرو کيونکہ اللہ تعالي? نے ہر بيماري کي شفا بھي رکھي ہے (يا فرمايا) ہر بيماري کي دوا بھي رکھي ہے، سوائے ايک بيماري کے?“ صحابہ نے عرض کي اللہ کے رسول ? وہ کيا ہے؟ آپ نے فرمايا: ”بڑھاپا?“
جامع الترمذي، الطب، باب ماجاءفي الدواءو الحث عليہ، حديث: 2038
آپ نے امت کے ليے صحت بخش دوائيں بھي تجويز فرمائي ہيں جو اس بات کا ثبوت ہيں کہ علاج کرنا اور کرانا ضروري ہے? آپ نے کلونجي کے فوائد بيان کرتے ہوئے فرمايا:
”سياہ دانے (کلونجي) کو استعمال کيا کرو کيونکہ اس ميں موت کے سوا ہر بيماري کي شفا ہے?“
جامع الترمذي، الطب، باب ماجاءفي الحبة السودائ، حديث: 2041
اس کے علاوہ نبي کريم? شہد کو بے حد پسند کرتے تھے اور بيماريوں کے علاج کے ليے اسے تجويز فرماتے تھے کيونکہ ارشاد باري تعالي? ہے: ?فِي±ہِ شِفَآئµ لِّلنَّاسِ? ”اس ميں لوگوں کے ليے شفا ہے?“
(النحل: 69/16) لہ?ذا نبي ? فرماتے ہيں:
”شفا تين چيزوں ميں ہے: پچھنے لگوانے ميں، شہد کے پينے ميں اور آگ سے داغ لگوانے ميں ليکن ميں اپني امت کو داغ لگوانے سے منع کرتا ہوں?“
صحيح البخاري، الطب، باب الشفاءفي ثلاث، حديث: 5680
? بيوي سے حسن سلوک: حضرت ايوب عليہ السلام کے قصے سے مومن خاوندوں کو اپني بيويوں سے حسن سلوک کا درس ملتا ہے? حضرت ايوب عليہ السلام حالت صحت اور مالي فراواني کے ايام ميں نہايت نيک سلوک کرتے تھے? پھر حالات نے پانسا پلٹا تو وفا شعار بيوي کے سوا سب لوگ آپ کو چھوڑ گئے? صالحہ بيوي نے تنگي ترشي کے ايام ميں آپ کي خدمت ميں کوئي فر و گزاشت نہ کي? ايک دن کسي بات پر آپ ناراض ہوگئے اور قسم اٹھائي کہ صحت ياب ہونے پر انہيں سو کوڑے بطور سزا ماريں گے? آپ صحت ياب ہوئے تو اللہ تعالي? نے آپ کي وفا شعار زوجہ محترمہ کے ليے سزا ميں خصوصي ذريعے سے تخفيف کراکے، مومنوں کو ايماندار، وفا شعار، تنگي ترشي کي ساتھي ازواج کے ساتھ نيک سلوک کرنے کي ترغيب دلائي ہے? رسول اکرم ? مومنوں کو بيويوں سے حسن سلوک کي ترغيب ديتے ہوئے فرماتے ہيں:
”تم ميں سے بہترين شخص وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ليے بہترين ہے اور ميں تم ميں سے اپنے گھر والوں کے ليے بہترين ہوں?“
جامع الترمذي، المناقب‘ باب فضل ا?زواج النبي ? حديث: 3895
PREVIOUS
'Ghalib Danger' Motion Poster
Posted by Video Ads
Posted on : Jun 30, 2017

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS