Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ayub (A.S)
Total Records: 7 - Total Pages: 7 - Current Page: 5
اجر و ثواب کي اميد رکھي حت?ي کہ اللہ تعالي? نے مصائب دور فرماديے?
اس کے بعد ايوب عليہ السلام روم کے علاقے ميں ستر سال زندہ رہے اور دين ابراہيمي پر قائم رہے? آپ کي وفات کے بعد لوگوں نے دين ميں تبديلياں کرليں?
ارشاد باري تعالي?:
”اور اپنے ہاتھ ميں تنکوں کا ايک مٹھا لے کر مار دے اور قسم کے خلاف نہ کر? سچ تو يہ ہے کہ ہم نے
اسے بڑا صابر بندہ پايا، وہ بڑا نيک بندہ تھا اور اللہ کي طرف بہت رجوع کرنے والا تھا?“
(ص?: 44/38) کا مطلب يہ ہے کہ حضرت ايوب عليہ السلام نے کسي بات سے ناراض ہوکر يہ قسم کھائي تھي کہ جب وہ صحيح ہوئے تو اپني بيوي کو سَو کوڑے ماريں گے? اللہ تعالي? نے انہيں فرمايا کہ اپني قسم اس طرح پوري کرو کہ ايک سو شاخوں والي ٹہني لے کر مارو آپ کي قسم پوري ہوجائے گي?
تفسير ابن کثير: 317/5 تفسير سورة ص?‘ آيت: 44
يہ ايک اور خصوصي رعايت تھي اس بندے کے ليے جو تقوي? اور اطاعت الہ?ي پر پختہ رہا اور اس خاتون کے ليے بھي جو اللہ کي رضا کے ليے نيکي کي راہ پر صبر و استقامت سے قائم رہ کر تمام دکھ جھيلتي رہيں? اللہ ان سے راضي ہو?
يہي وجہ ہے کہ اللہ تعالي? نے اس رخصت کے بيان کے بعد اس کي وجہ ان الفاظ ميں ارشاد فرمائي:
”سچ تو يہ ہے کہ ہم نے اسے بڑا صابر بندہ پايا، وہ بڑا نيک بندہ تھا اور اللہ کي طرف بڑي ہي رغبت
رکھنے والا تھا?“ (ص?: 44/38)
امام ابن جرير? اور دوسرے مورخين بيان کرتے ہيں کہ حضرت ايوب عليہ السلام کي عمر ترانوے سال ہوئي? بعض حضرات نے آپ کي عمر اس سے زيادہ بيان کي ہے?
المنتظم في تاريخ الا?مم و الملوک: 323/1
امام ليث ? نے حضرت مجاہد? سے ان کا قول روايت کيا ہے کہ قيامت کے دن اللہ تعالي? دولت مندوں پر حضرت سليمان عليہ السلام کے ذريعے سے، غلاموں پر حضرت يوسف عليہ السلام کے ذريعے سے اور مصيبت زدوں پر حضرت ايوب عليہ السلام کے ذريعے سے اتمام حجت فرمائے گا?
? حضرت ايوب عليہ السلام کے جانشين: وفات کے وقت آپ نے اپنے بيٹے حومل کو اور ان کے بعد اپنے دوسرے بيٹے بِش±ر بن ايوب کو اپنا جانشين مقرر فرمايا? بہت سے لوگ اِسي کو ذُوالکفل سمجھتے ہيں (واللہ اعلم)? آپ کا يہ بيٹا جس کو بعض حضرات نے نبي قرار ديا ہے‘ پچھتر سال کي عمر ميں فوت ہوا?
PREVIOUS NEXT

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS