Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Shaya Bin Amsiya (A.S)
Total Records: 2 - Total Pages: 2 - Current Page: 2
وحي کے مطابق بادشاہ سے کہا کہ انہيں ان کے وطن بھيج دے تاکہ وہ اپني قوم کو جا کر بتائيں کہ ان پر کيا گزري? جب وہ اپنے وطن پہنچے تو سنحاريب نے اپني قوم کو جمع کرکے تمام صورت حال بيان کي? اس کے کاہنوں اور ساحروں نے کہا: ”ہم نے آپ کو اُن کے رب کي اور ان کے نبيوں کي شان بتائي تھي، ليکن آپ نے ہماري بات نہ ماني? اس امت کو اللہ کي مدد حاصل ہے، کوئي ان کا مقابلہ نہيں کرسکتا?“ اس واقعہ کے سات سال بعد سنحاريب مرگيا? امام بن اسحاق? کہتے ہيں: جب بني اسرائيل کا بادشاہ حزقيا مرگيا تو ان کے حالات خراب ہوگئے اور ان ميں برائياں زيادہ پھيل گئيں? اللہ تعالي? نے شعيا عليہ السلام کو وحي کي تو آپ نے اپني قوم کو وعظ و نصيحت کي اور اللہ کے عذاب سے ڈرايا? جونہي آپ نے وعظ ختم کيا، وہ لوگ آپ پر حملہ آور ہوگئے اور آپ کو شہيد کرنے کا ارادہ کرليا? آپ بھاگ گئے? آپ ايک درخت کے پاس پہنچے تو وہ پھٹ گيا، آپ اس کے اندر داخل ہوگئے? شيطان نے جلدي سے کپڑے کا کنارہ پکڑ ليا? جب درخت کے پھٹے ہوئے حصے نے مل کر نبي کو چھپايا تو کپڑے کا وہ کنارہ باہر رہ گيا? لوگوں نے ديکھا تو فوراً آرا لے آئے اور درخت کو چير ديا? اس کے ساتھ حضرت شعيا عليہ السلام کا جسم مبارک بھي دو ٹکڑے ہوگيا اور آپ شہيد ہوگئے? ?اِنَّا لِلّ?ہِ وَاِنَّآ اِلَي±ہِ ر?جِعُو±نَ?
PREVIOUS
Pink Bedroom for Girls
Posted by sofia abid
Posted on : Oct 27, 2018

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS