Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ayub (A.S)
Total Records: 7 - Total Pages: 7 - Current Page: 2
عبادت کرنے والوں کے ليے (يہ) نصيحت ہے?“ (الا?نبيائ: 83/21،84)
دوسرے مقام پر ارشاد ہے:
”اور ہمارے بندے ايوب کو ياد کرو جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ (اے اللہ!) شيطان نے
مجھ کو ايذا اور تکليف دے رکھي ہے? (ہم نے کہا کہ زمين پر) لات مارو (ديکھو)‘ يہ (چشمہ نکل آيا)
نہانے کو ٹھنڈا اور پينے کو (شيريں)‘ اور ہم نے اُن کو اہل (وعيال) اور اُن کے ساتھ اُتنے ہي اور
بخشے‘ (يہ) ہماري طرف سے رحمت اور عقل والوں کے ليے نصيحت تھي? اور اپنے ہاتھ ميں جھاڑو لو‘
پھر اس سے مارو اور قسم نہ توڑو? بيشک ہم نے اُسے صبر کرنے والا پايا? وہ بہت خوب بندہ تھا‘ بيشک
وہ بہت رجوع کرنے والا تھا?“ (ص?: 44-41/38)
حضرت ايوب عليہ السلام کي آزمائش اور صبر کي انتہا
علمائے تفسير اور مورخين بيان کرتے ہيں کہ ايوب عليہ السلام ايک صاحب ثروت انسان تھے? آپ کے پاس ہر قسم کا مال موجود تھا، مثلاً غلام، جانور (گھوڑے وغيرہ) مويشي? اور حوران (شام) کے علاقے بثنيہّ ميں وسيع اراضي کے قطعات بھي تھے? اس کے علاوہ آپ کي بيوياں اور بہت سے بچے بھي تھے? آپ سے يہ سب کچھ چھن گيا اور آپ کو سخت آزمائش سے دوچار کرديا گيا? آپ نے اس پر بھي اللہ کي رضا کے ليے صبر کيا اور دن رات، صبح شام اللہ کا ذکر کرتے رہے?
آزمائش کي مدت طويل ہوتي گئي، حت?ي کہ دوست يار ساتھ چھوڑ گئے اور آپ سے دور دور رہنے لگے? آپ سے ملنا جلنا چھوڑ ديا? اس وقت آپ کي خدمت کرنے کے ليے صرف آپ کي زوجہ محترمہ باقي رہ گئيں? انہوں نے آپ کے گذشتہ احسانات اور شفقت کو فراموش نہ کيا‘ چنانچہ وہ آپ کي خدمت ميں حاضر ہوا کرتي تھيں اور آپ کي ضروريات پوري فرماتيں‘ حت?ي کہ قضائے حاجت ميں بھي مدد ديتيں? آہستہ آہستہ ان کا مال ختم ہوگيا? وہ آپ کي غذا اور دوا کا بندوبست کرنے کے ليے اُجرت پر دوسروں کے کام کرنے لگيں? انہوں نے مال اور اولاد سے محرومي پر بھي صبر کيا اور خاوند پر آنے والي مصيبت کو بڑے صبر سے برداشت کيا? کبھي وہ طرح طرح کي نعمتوں سے مالا مال تھيں اور ان کا بے حد احترام کيا جاتا تھا، پھر تنگ دستي آئي اور انہيں لوگوں کي خدمت کرنا پڑي? اس کے باوجود وہ ثابت قدم رہيں?
نبي اکرم ? کا ارشاد ہے: ”سب سے سخت آزمائش انبيائے کرام عليہم السلام پر آتي ہے، پھر زيادہ نيک لوگوں پر‘ پھر جو اُن سے کم درجے کے ہوں“
المستدرک للحاکم: 343/3 و سلسلة الا?حاديث الصحيحة‘ حديث: 144,143
مزيد ارشاد نبوي ? ہے: ”انسان پر اس کے دين کے مطابق آزمائش آتي ہے? اگر وہ دين ميں مضبوط ہو تو اس کي آزمائش ميں اضافہ ہوجاتا ہے?“
مسند ا?حمد: 172/1‘ جامع الترمذي‘ الزھد‘ باب ماجاءفي الصبر علي البلائ‘
حديث: 2398
PREVIOUS NEXT
Cute!
Posted by Simran Chaudhry
Posted on : Nov 18, 2015

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS