Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 12
”(پھر) شيطان نے کہا کہ مجھے تو تونے ملعون کيا ہي ہے? ميں بھي تيرے سيدھے راستے پر اُن (کو گمراہ کرنے) کے ليے بيٹھوں گا پھر ان کے آگے سے اور پيچھے سے اور دائيں سے اور بائيں سے (غرض ہر طرف سے) آؤں گا (اور ان کي راہ ماروں گا) اور تو ان ميں سے اکثر کو شکر گزار نہيں پائے گا?“ (الا?عراف:17,16/7)
يعني اے اللہ! چونکہ تونے مجھے گمراہ کيا ہے، اس ليے ميں بھي انہيں گمراہ کرنے کے ليے ہر جگہ گھات لگا کر بيٹھوں گا اور (انہيں گمراہ کرنے کے ليے) ہر طرف سے آؤں گا? خوش نصيب وہي ہے جو اس کي مخالفت کرے اور سراسر بد نصيب وہ ہے جو اس کي بات مان لے?
رسول اللہ? نے فرمايا:” شيطان انسان کے ہر راستے پر (گمراہ کرنے کے ليے) بيٹھا ہواہے?“ مسند ا?حمد:483/3
? ابليس کي جلاوطني: جب ابليس نے حکم ال?ہي کي تعميل سے انکار کيا تو اللہ تعالي? نے اسے تا قيامت لعنتي اور مردود قرار دے کر نکل جانے کا حکم دے ديا اور اس کا مقام و مرتبہ بھي چھين ليا?
اللہ تعالي? نے ابليس سے فرمايا: ”اس (جنت) سے اتر جاؤ!“ اور (الا?عراف:13/7) ”اس سے نکل جا?“ (الا?عراف:18/7) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ آسمان پر تھا، وہاں سے اسے نيچے اتر جانے کا حکم ديا گيا اور اس مقام و مرتبہ سے بھي محروم کرديا گيا جو اسے عبادت کي وجہ سے اور اطاعت و عبادت ميں فرشتوں سے مشابہ ہوجانے کي وجہ سے حاصل ہوا تھا? اس کے تکبر، حسد اور نافرماني کي وجہ سے اس سے يہ مرتبہ سلب کرکے اسے ذلت و لعنت کے ساتھ زمين پر پھينک ديا گيا?
حضرت ابو ہريرہ رضي اللہ عنہ سے روايت ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمايا: ”جب آدم کا بيٹا سجدہ کي آيت تلاوت کرتا ہے، پھر سجدہ کرتا ہے تو شيطان ايک طرف ہو کر رونے لگتا ہے اور کہتا ہے: ہائے افسوس! ابن آدم کو سجدہ کرنے کا حکم ہوا تو اس نے سجدہ کرليا، اس ليے اسے جنت ملے گي? مجھے سجدہ کرنے کا حکم ملا تھا، ميں نے نافرماني کي تو مجھے جہنم ملے گي?“
صحيح مسلم‘ الايمان‘ باب بيان اطلاق اسم الکفر علي من ترک الصلاة‘ حديث:81 و مسند ا?حمد:443/2
PREVIOUS NEXT
High Heel Sandals
Posted by Wajeeha Ali
Posted on : Nov 13, 2015

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS